بھارت طاقت کے وحشیانہ استعمال کے ذریعے کشمیریوں کے جذبہ حریت کو کمزور نہیں کر سکتا، حریت کانفرنس
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2026 GMT
حریت ترجمان نے کہا کہ مودی کی بھارتی حکومت کشمیریوں کو بدترین سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کیلئے ظالمانہ قوانین کے بے دریغ استعمال، بڑے پیمانے پر نوجوانوں کو گرفتار اور عام شہریوں کی زمینوں اور جائیدادیں کو ضبط کر رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ مودی کی بھارتی حکومت اور اس کی قابض انتظامیہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں طاقت کے وحشیانہ استعمال کے ذریعے کشمیریوں کے جذبہ حریت کو کمزور نہیں سکتیں۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ حریت کانفرنس کشمیری عوام کی سیاسی، سماجی اور ثقافتی خواہشات کی نمائندگی کر رہی ہے، جن کا اعتراف اقوام متحدہ نے اپنی متعلقہ قراردادوں میں کشمیریوں کو ان کے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کی ضمانت فراہم کر کے کیا ہے۔ حریت ترجمان نے کہا کہ مودی کی بھارتی حکومت کشمیریوں کو بدترین سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کیلئے ظالمانہ قوانین کے بے دریغ استعمال، بڑے پیمانے پر نوجوانوں کو گرفتار اور عام شہریوں کی زمینوں اور جائیدادیں کو ضبط کر رہی ہے۔ انہوں نے بدنام زمانہ تحقیقاتی اداروں این آئی اے اور ایس آئی اے کے غیر قانونی اور پرتشدد اقدامات کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام بھارت کی طرف سے غصب کئے گئے اپنے سیاسی حقوق کی بحالی کیلئے پرامن جدوجہد آزادی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ عبدالرشید منہاس نے انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ بھارت اور مقبوضہ کشمیر کی جیلوں میں طویل عرصے سے غیر قانونی طور پر نظربند حریت رہنمائوں، کارکنوں، صحافیوں اور نوجوانوں کی فوری رہائی کیلئے بھارت پر دبائو بڑھائیں۔ انہوں نے افسوس ظاہر کیا کہ بھارتی قابض افواج مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں جاری رکھیں ہوئے ہیں جنہیں فوری طور پر بند کرایا جانا چاہیے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: حریت کانفرنس کہا کہ
پڑھیں:
’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
پاکستان کے معروف ریپر اور گلوکار طلحہ انجم نے نئی دہلی میں تعلیمی نظام کے خلاف احتجاج کرنے والے بھارتی طلبا سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے ان کے حوصلے اور ثابت قدمی کو سراہا ہے۔ انہوں نے طلبا پر ہونے والی پولیس کارروائی کے بعد ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے غصے اور احساسات کو بخوبی سمجھتے ہیں۔
طلحہ انجم نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر بھارتی طلبا کے احتجاج کی ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں مظاہرین پر آنسو گیس اور لاٹھی چارج ہوتے دکھایا گیا۔ ویڈیو کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ ’بھارت کے طلبا مظاہرین کے نام، مجھے آپ کی ثابت قدمی کا بے حد احترام ہے، میں آپ کی مایوسی اور غصے کو سمجھ سکتا ہوں، اور یہ بھی جانتا ہوں کہ آپ کے ساتھ کیا کیا جا رہا ہے، مضبوط رہیں۔‘
طلحہ انجم پاکستان کے سب سے زیادہ سنے جانے والے موسیقاروں میں شمار ہوتے ہیں اور اسٹریمنگ پلیٹ فارم اسپاٹیفائی پر ان کی مقبولیت کئی ریکارڈ قائم کر چکی ہے۔ بھارت میں بھی ان کے مداحوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ گزشتہ برس نیپال میں ایک کنسرٹ کے دوران ایک مداح کی جانب سے بھارتی پرچم پیش کیے جانے پر وہ خبروں میں آئے تھے، بعد ازاں انہوں نے پاکستان میں اس معاملے پر وضاحت بھی کی تھی۔
سماجی اور انسانی مسائل پر کھل کر مؤقف اختیار کرنے والے طلحہ انجم اس سے قبل بھی کئی معاملات پر آواز بلند کر چکے ہیں۔ اپریل میں صومالیہ کے ساحل کے قریب قزاقوں کے قبضے میں جانے والے پاکستانی ملاحوں کی رہائی کے لیے انہوں نے حکومت سے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا تھا اور وزارتِ خارجہ سے متاثرہ خاندانوں کے لیے مستقل ہیلپ لائن قائم کرنے کی اپیل بھی کی تھی۔
دوسری جانب بھارت میں تعلیمی امتحانات کے مبینہ پیپر لیکس کے خلاف احتجاج کا سلسلہ گزشتہ ماہ سے جاری ہے۔ کاکروچ جنتا پارٹی (CJP) کے پلیٹ فارم سے ہونے والے اس دھرنے میں طلبہ وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے اور تعلیمی نظام میں اصلاحات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ حالیہ دنوں پارلیمنٹ کی جانب مارچ کی کوشش کے دوران پولیس نے مظاہرین کو روکنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔