لندن:

خالصتان ریفرنڈم کمپین کے یوکے اور یورپ کے کوآرڈی نیٹر سرگرم خالصتانی رہنما پرم جیت سنگھ پما کی جان کو بھارتی ریاستی ایجنٹوں سے سنگین خطرات لاحق ہونے کی وارننگ برطانوی انٹیلیجنس ایجنسی ایم آئی فائیو نے دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق برطانوی انٹیلیجنس نے مسٹر پما کو حفاظتی اقدامات اختیار کرنے کا مشورہ بھی دیا ہے۔

برطانوی اخبار گارڈین کے مطابق خطرات کی نوعیت اس قدر سنگین ہے کہ پرم جیت سنگھ پما اب لندن کے علاقے ساوتھ آل میں اپنے گھر میں بھی مقیم نہیں رہے، جبکہ انہیں اپنی موجودہ رہائش گاہ کا مقام کسی کے ساتھ شیئر کرنے کی اجازت بھی نہیں دی گئی۔

پرم جیت سنگھ پما، کینیڈا میں 2023 میں قتل ہونے والے خالصتانی رہنما ہردیپ سنگھ نجر اور سکھ فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کے قریبی ساتھی سمجھے جاتے ہیں۔

وہ باقاعدگی سے لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے ہونے والے مظاہروں میں شریک ہوتے رہے ہیں۔

گزشتہ دنوں بنگلہ دیشی ہائی کمیشن پر بھارتی مظاہرے کے جواب میں احتجاج کے دوران ان کی مودی حامیوں سے تکرار بھی ہوئی تھی۔

مسٹر پما کے مطابق وہ کافی عرصے سے برطانوی پولیس کو موصول ہونے والی دھمکیوں سے آگاہ کرتے آ رہے تھے تاہم ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے بعد پولیس نے اس معاملے کو سنجیدگی سے لینا شروع کیا۔

یاد رہے کہ نجر کے قتل کے بعد اس وقت کے کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے بھارتی ایجنسیوں پر براہِ راست الزامات عائد کیے تھے۔

مزید پڑھیں

کینیڈا میں خالصتان کیلیے تاریخی ریفرنڈم، 53 ہزار سکھوں نے ووٹنگ میں حصہ لیا

کینیڈا کی خالصتان کی حمایت سے مودی کے سفاکانہ اقدامات کو شدید دھچکا

خالصتان ریفرنڈم کا اعلان: سکھ رہنماؤں نے بھارت کو للکار دیا

اسی سال امریکا میں بھی ایک بھارتی حکومت کے ایجنٹ پر گرپتونت سنگھ پنوں کو قتل کرنے کی سازش کا الزام سامنے آیا تھا۔

برطانوی ہوم آفس نے کہا ہے کہ وہ انفرادی کیسز پر تبصرہ نہیں کرتا تاہم برطانوی سکھ کمیونٹی ملک کی مضبوطی میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور سکھوں کی حفاظت دیگر شہریوں کی طرح حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

دوسری جانب بھارتی ہائی کمیشن نے اس معاملے پر کسی بھی قسم کے تبصرے سے انکار کر دیا ہے، جبکہ بھارتی حکومت ماضی میں مسٹر پما کا تعلق 1985 میں تباہ ہونے والی ایئر انڈیا کی پرواز 182 سے جوڑتی رہی ہے۔

پرم جیت سنگھ پما نے ان الزامات کو پروپیگنڈا قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وہ دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں اور کسی بھی غیر جانبدار تحقیقات کا خیرمقدم کریں گے۔

پما کے بڑے بھائی کو 1991 میں خالصتانی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے الزام میں قتل کر دیا گیا تھا۔

خود پرم جیت سنگھ پما متعدد بار بھارتی پولیس کے تشدد کا نشانہ بننے کے بعد سال 2000 میں برطانیہ میں سیاسی پناہ لینے پر مجبور ہوئے۔

2015 میں پرتگال میں تعطیلات کے دوران انہیں گرفتار کیا گیا، تاہم عدالت نے بھارت کی جانب سے مقدمہ چلانے کی درخواست مسترد کر دی تھی۔

ذرائع کے مطابق 2015 میں ایک سینئر بھارتی سفارتکار سمنت کمار گوئل نے پرم جیت سنگھ پما سے ملاقات کر کے مالی فوائد کے بدلے خالصتان تحریک سے دستبردار ہونے کی پیشکش کی تھی جس کی اطلاع مسٹر پما نے فوری طور پر برطانوی انٹیلیجنس کو دے دی تھی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: برطانوی انٹیلیجنس پرم جیت سنگھ پما کے مطابق

پڑھیں:

لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا

فوٹو: آن لائن 

لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا، ڈی ايچ اے اور ہربنس پورہ انڈر پاس پانی سے بھر گئے، ٹریفک کے لیے بند کردیے گئے۔

 تاج پورہ اور ایئرپورٹ کے قریب علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا، گاڑیاں ڈوب گئیں، موٹرسائيکلیں بند ہوگئیں، فیروز پور روڈ پر موٹرسائیکل پھسل کر کھمبے سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں دو بھائی جاں بحق ہوگئے، چھت گرنے کے واقعات میں چار افراد زخمی ہوئے۔

بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث 99 فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔

گوجرانوالا میں مسلسل تیسرے دن بھی بارش برسی، نکاسِ آب کے لیے لاہور سے مشینری طلب کرلی گئی، شکر گڑھ میں تیسرے روز بھی موسلادھار بارش ہوئی، نالہ بئیں اور بسنتر سے ملحقہ نشیبی دیہات میں پانی داخل ہوگیا۔

منڈی بہاء الدین میں بارش سے سیکڑوں ایکڑ پر کھڑی دھان اور چارے کی فصلیں تباہ ہونے کا خدشہ ہے۔

دوسری جانب دریائے چناب میں نچلے سے درمیانے درجے کا ریلا گزرنے کا خطرہ ہے، تریموں بیراج پر پانی کی سطح بلند ہونے لگی، سرگودھا میں طالب والا کے مقام پر اکتالیس دیہات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ایک ’’غدارِ وطن‘‘ کی سوانح عمری
  • ایران نے فوجی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو سخت وارننگ دے دی
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو وارننگ، کویت میں امریکی الیکٹرانک وارفیئر کا یونٹ تباہ
  • امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی
  • ویپنگ کے نقصانات: نئی تحقیق میں صحت کے سنگین خطرات سے خبردار
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • مصنوعی مٹھاس دماغی صحت کے لیے خطرہ؟ نئی تحقیق میں یادداشت متاثر ہونے کا اشارہ
  • لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا