data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

نیویارک: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کے مستقل مندوب نے خطاب کرتے ہوئے عالمی طاقتوں، بالخصوص امریکا اور اسرائیل کے دہرے معیار کو بے نقاب کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ایران کے خلاف کسی بھی قسم کی فوجی یا سیاسی جارحیت کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔

ایرانی مندوب غلام حسین درزی نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں عدم استحکام کی اصل وجہ وہی طاقتیں ہیں جو فلسطین میں نسل کشی پر خاموش اور مزاحمتی قوتوں کے خلاف متحرک نظر آتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کی جانب سے ایران کی داخلی صورتحال پر سلامتی کونسل کا اجلاس بلانا سیاسی منافقت کی بدترین مثال ہے، کیونکہ یہی امریکا اسرائیل کی جانب سے غزہ میں جاری قتل عام، محاصرے اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر مکمل خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے۔ ایرانی مندوب نے کہا کہ فلسطینی عوام کی نسل کشی پر خاموش رہنے والی طاقتوں کا ایران کو انسانی حقوق کا درس دینا قابلِ مذمت ہے۔

غلام حسین درزی کا کہنا تھا کہ نام نہاد انسانی حقوق کی تنظیمیں دراصل اسرائیلی مفادات کے تحفظ کے لیے استعمال ہو رہی ہیں جب کہ ایران پر عائد طویل پابندیاں عام شہریوں کو نشانہ بنا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح فلسطینی عوام کو اجتماعی سزا دی جا رہی ہے، اسی طرز پر ایران پر دباؤ ڈالنے کی کوششیں بھی جاری ہیں۔

ایرانی مندوب نے انکشاف کیا کہ ایران میں ہونے والے بعض حملے داعش طرز کی دہشت گرد کارروائیاں تھیں، جن کا مقصد داخلی انتشار پھیلانا تھا، تاہم ایرانی سیکورٹی فورسز نے اپنی جانوں کی قربانی دے کر شہریوں کو بچایا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ امریکا کھلے عام مظاہرین کو بغاوت پر اکسا رہا ہے، جو کسی بھی خودمختار ریاست کے داخلی معاملات میں مداخلت کے مترادف ہے۔

انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ ایران پر کسی بھی قسم کی جارحیت اقوام متحدہ کے چارٹر اور عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہوگی۔ ایرانی مندوب کے مطابق اگر عالمی ادارے فلسطین کی طرح ایران کے معاملے پر بھی دہرے معیار اپناتے رہے تو اقوام متحدہ کی ساکھ شدید متاثر ہوگی۔

خطاب کے اختتام پر غلام حسین درزی نے کہا کہ ایران پرامن مظاہرین کے حقوق کا احترام کرتا ہے، تاہم بیرونی سازشوں اور جارحیت کا منہ توڑ جواب دینا ایران کا قانونی اور اخلاقی حق ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مشرقِ وسطیٰ میں حقیقی امن اسی وقت ممکن ہے جب فلسطین سمیت تمام مظلوم اقوام کو انصاف فراہم کیا جائے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ایرانی مندوب نے کہا کہ کہ ایران انہوں نے ایران پر

پڑھیں:

ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی

امریکی ایوانِ نمائندگان نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کے ساتھ جاری فوجی تنازع سے امریکی افواج واپس بلانے کی ہدایت دینے والی وار پاورز قرارداد دوبارہ منظور کرلی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ قرارداد اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹ کی رکنِ کانگریس پرامیلا جے پال کی جانب سے پیش کی گئی جس کے حق میں 214 جب کہ مخالفت میں 208 ووٹ پڑے۔

رائے شماری میں اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹ کے تمام اراکین نے قرارداد کی حمایت کی جب کہ حکمراں جماعت ریپبلکن کے 5 ارکان نے بھی پارٹی پالیسی کے برعکس ووٹ دیتے ہوئے قرارداد کے حق میں رائے دی۔

خیال رہے کہ یہ دوسری بار ہے کہ ایوانِ نمائندگان نے اسی نوعیت کی قرارداد منظور کی ہے۔ گزشتہ ماہ بھی ایوان نے ایسی ہی ایک قرارداد منظور کی تھی جسے بعد میں سینیٹ نے بھی منظور کر لیا تھا۔

اگرچہ قرارداد کی منظوری سیاسی لحاظ سے اہم سمجھی جا رہی ہے تاہم اس کی قانونی حیثیت محدود ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ اس قسم کی وار پاورز قراردادیں آئین سے مطابقت نہیں رکھتیں اور صدر بطور کمانڈر اِن چیف قومی سلامتی کے معاملات میں فوجی فیصلے کرنے کا اختیار رکھتے ہیں۔

ووٹنگ سے قبل ہونے والی بحث میں ایوانِ خارجہ امور کمیٹی کے سرکردہ ڈیموکریٹ رکن گریگ میکس نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے کانگریس کی پیشگی منظوری کے بغیر ایران کے خلاف فوجی کارروائی کر کے امریکی قانون اور آئینی تقاضوں کی خلاف ورزی کی ہے۔

یہ قرارداد ایسے وقت منظور ہوئی جب یمن کے حوثیوں کے بحیرہ احمر میں سعودی آئل ٹینکرز پر حملوں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرچکی ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

  • جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • ایران نے فوجی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو سخت وارننگ دے دی
  • ’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • امریکی ایوان نمائندگان کی ٹرمپ کو ایران جنگ روکنے کی ہدایت، قرارداد منظور
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو وارننگ، کویت میں امریکی الیکٹرانک وارفیئر کا یونٹ تباہ
  • صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ
  • ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی