مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر امریکا اور برطانیہ سمیت کئی ممالک نے اسرائیل اور ایران کے حوالے سے نئی سفری ہدایات اور ٹریول وارننگز جاری کر دی ہیں۔

خبر رساں اداروں کے مطابق صورتحال کے پیش نظر متعدد ممالک نے اپنے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور ایران سے فوری روانگی کا مشورہ دیا ہے۔

امریکی سفارتخانے نے مقبوضہ بیت المقدس سے جاری کردہ سیکورٹی الرٹ میں امریکی شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ موجودہ علاقائی حالات کے باعث اپنے سفری منصوبوں پر ازسرِنو غور کریں اور ممکنہ رکاوٹوں اور خطرات کے لیے ذہنی طور پر تیار رہیں۔

امریکی حکام کے مطابق سیکورٹی صورتحال میں اچانک تبدیلیاں آ سکتی ہیں، جس کے نتیجے میں فضائی اور زمینی سفر متاثر ہو سکتا ہے۔

اُدھر برطانوی دفتر خارجہ نے بھی اسرائیل کے لیے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے برطانوی شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت دی ہے۔ برطانوی حکام کا کہنا ہے کہ خطے میں کشیدگی میں اضافے سے غیر متوقع حالات، سفری مشکلات اور سیکورٹی خطرات پیدا ہو سکتے ہیں۔

علاوہ ازیں بھارت، اٹلی، اسپین اور پولینڈ سمیت متعدد ممالک نے اپنے شہریوں کو ایران چھوڑنے کا مشورہ دیا ہے۔ آسٹریلیا نے بھی اپنے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ موجودہ حالات کے پیش نظر ایران سے جلد از جلد روانہ ہو جائیں اور مقامی حکام کی ہدایات پر عمل کریں۔

سیکورٹی خدشات کے باعث برطانیہ نے تہران میں اپنا سفارتخانہ عارضی طور پر بند کر دیا ہے اور سفارتی عملے کو واپس بلا لیا گیا ہے۔

پاکستانی حکام کے مطابق ایران میں زیرِ تعلیم درجنوں پاکستانی طلبہ بھی احتیاطی طور پر وطن واپس آ چکے ہیں، جب کہ دیگر شہریوں کی صورتحال پر بھی نظر رکھی جا رہی ہے۔

دریں اثنا فضائی سفر بھی اس صورتحال سے متاثر ہوا ہے۔ لوفتھانزا گروپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ موجودہ سیکورٹی حالات کے باعث اسرائیل کے لیے صرف دن کے اوقات میں پروازیں چلائے گا، جبکہ ایرانی اور عراقی فضائی حدود کے استعمال سے گریز کیا جائے گا۔ بعض پروازوں کی منسوخی یا تاخیر کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

امریکی اور برطانوی حکام کا کہنا ہے کہ وہ خطے کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں اور اپنے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے، مقامی ہدایات پر عمل کرنے اور سفری الرٹس سے باخبر رہنے کا مشورہ دیا جا رہا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل اپنے شہریوں کو ہے کہ وہ

پڑھیں:

ٹرمپ انتظامیہ نے 60 تجارتی شراکت داروں پر نئے ٹیرف عائد کر دیئے

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2026ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے یورپی یونین جیسے گروپوں اور ممالک سمیت 60 تجارتی شراکت داروں سے درآمد ہونے والی مصنوعات پر 10 اور 12.5 فیصد کے نئے ٹیرف نافذ کر دیئے۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکی تجارتی نمائندے جیمی سن گریئر نے بیان میں کہا ہےکہ نئی ڈیوٹیز امریکی تجارتی قانون 1974 کے سیکشن 301 کے تحت نافذ کی گئی ہیں اور ان کا اطلاق امریکی درآمدات کے تقریباً 99.4 فیصد حصے پر ہوگا، تاہم تیل و گیس، کھاد اور بعض غذائی اشیاء سمیت متعدد مصنوعات کو اس سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے۔

ان ممالک میں یورپی یونین،جاپان، جنوبی کوریا، تائیوان، سوئٹزرلینڈ، کینیڈا، بھارت ، برطانیہ، میکسیکو اور دیگر شامل ہیں۔

(جاری ہے)

جیمی سن گریئر نے کہا کہ امریکا تقریباً ایک صدی سے جبری مشقت سے تیار کردہ مصنوعات کی درآمد پر پابندی عائد کیے ہوئے ہے اور اس پر سختی سے عمل درآمد کرتا ہے۔ اب وقت آ گیا ہے کہ امریکا کے تجارتی شراکت دار بھی ایسے ہی موثر اقدامات کریں۔

امریکا نے ارجنٹائن، بنگلہ دیش، برطانیہ، کمبوڈیا، کینیڈا، ایکواڈور، ایل سلواڈور، گوئٹے مالا، ہونڈوراس، بھارت، انڈونیشیا، اردن، ملائیشیا، میکسیکو ،سری لنکا، ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو سمیت متعدد ممالک پر 10 فیصد ٹیرف عائد کیا ہے۔ دوسری جانب یورپی یونین، تائیوان، جاپان، جنوبی کوریا اور سوئٹزرلینڈ پر پہلے سے موجود درآمدی محصولات کو مدنظر رکھتے ہوئے مجموعی ٹیرف 10 یا 12.5 فیصد مقرر کیا گیا ہے جبکہ باقی 38 ممالک پر 12.5 فیصد شرح نافذ کی گئی ہے جن میں چین اور ویتنام بھی شامل ہیں۔

امریکا کے اس اقدام پر متعدد ممالک نے فوری ردِعمل دیتے ہوئے احتجاج کیا۔ یورپی یونین کی خارجہ امور کی سربراہ کاجا کیلس نے کہا کہ یورپی بلاک اس اقدام کو ایک غیر متوقع دھچکا سمجھتا ہے اور امریکا کی جانب سے پیش کی گئی اس کی توجیہ ناقابلِ فہم ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ٹنڈولکر سمیت بھارتی کھلاڑی بھی مودی مخالف احتجاج کرنے والوں ہے حق میں سامنے آگئے
  • امریکا کی مدد کرنے والے ممالک بھی نشانے پر آسکتے ہیں، ایران کی سخت وارننگ
  • ٹرمپ انتظامیہ نے 60 تجارتی شراکت داروں پر نئے ٹیرف عائد کر دیئے
  • امریکہ کا پاکستان سمیت 60 ممالک پر نئے ٹیرف عائد کرنے کا اعلان
  • آپریشن سندور کی ناکامی پر بھارتی حکومت کا بیانیہ اپنے ہی شہریوں نے زمین بوس کر دیا 
  • ٹرمپ کا نیا ٹیرف پاکستان، بھارت، چین، یورپی یونین سمیت 60 شراکت داروں پر آج سے نافذ
  • مسجد اقصیٰ کی حرمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں، پاکستان سمیت 8 ممالک کے وزرائے خارجہ کا دوٹوک اعلان
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • امریکی ایوان نمائندگان کی ٹرمپ کو ایران جنگ روکنے کی ہدایت، قرارداد منظور
  • امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی