وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت گلگت بلتستان مقامی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو مکمل تحفظ اور سہولیات فراہم کرے گی۔ گلگت بلتستان میں سیاحت، توانائی، معدنیات اور زراعت سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کی جانب سے ہیوسٹن امریکہ میں سرمایہ کاری کانفرنس کاانعقاد کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان آج ہیوسٹن ٹیکساس میں ایک اہم سرمایہ کاری کانفرنس کی قیادت کی، جس کا مقصد علاقے میں موجود وسیع سرمایہ کاری کے مواقع کو اجاگر کرنا ہے۔ اس تقریب میں امریکہ میں مقیم پاکستانی اراکین، سرمایہ کاروں اور اہم سرکاری عہدیداروں نے شرکت کی۔ پاکستانی کمیونٹی کے رکن غضنفر ہاشمی اور روپانی فاؤنڈیشن کے عزیز اللہ بیگ نے اپنے استقبالیہ خطاب میں گلگت بلتستان میں وسیع سرمایہ کاری کے مواقع پر زور دیا اور ہیوسٹن میں گلگت بلتستان انویسٹ آفس کے قیام کا اعلان کیا تاکہ سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کی جا سکے۔ پاکستان کے کونسل جنرل محمد آفتاب چوہدری نے امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اور ان کے وفد کا خیر مقدم کیا۔   انہوں نے گلگت بلتستان کی صلاحیتوں پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ سال ایک ملین سے زائد سیاحوں نے اس علاقے کا دورہ کیا۔ انہوں نے علاقے کے عالمی معیار کے جواہرات اور 40,000 میگاواٹ کی ہائیڈرو انرجی کی صلاحیت کو بھی اجاگر کیا۔ ایڈیشنل چیف سیکریٹری مشتاق احمد نے گلگت بلتستان میں سرمایہ کاری کے مواقع پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے سنگم پر واقع اس علاقے کی اسٹریٹجک پوزیشن اور سیاحت، ہائیڈرو پاور، زراعت سمیت مختلف شعبوں میں بے پناہ صلاحیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے اسکی ریزورٹس، کیبل کارز، کیمپنگ پوڈز، ریزورٹ ڈویلپمنٹ، اور ماؤنٹینئرنگ اور ہاسپیٹیلٹی مینجمنٹ انسٹی ٹیوٹ کے قیام جیسے منصوبوں کی تکمیل شدہ فزیبلٹی اسٹڈیز کا ذکر کیا۔    ایڈیشنل چیف سیکریٹری نے امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کو ہائیڈرو پاور پروڈکشن میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے مواقع تلاش کرنے کی دعوت دی اور زراعت میں ٹراؤٹ فش فارمنگ، فوڈ پروسیسنگ یونٹس اور سیڈ پوٹیٹو پروڈکشن جیسے مواقع پر زور دیا۔ انہوں نے صنعتی زونز کیلئے دستیاب زمین اور آئی ٹی سیکٹر میں ڈیجیٹل نومیڈ ہبز اور آئی ٹی انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری کے مواقع کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے گلگت بلتستان پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ایکٹ 2019ء کے نفاذ اور جی بی انویسٹ کے تحت ایک ون ونڈو کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔   وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت گلگت بلتستان مقامی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو مکمل تحفظ اور سہولیات فراہم کرے گی۔ گلگت بلتستان میں سیاحت، توانائی، معدنیات اور زراعت سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ ہیوسٹن میں سرمایہ کاری کانفرنس کے انعقاد کا مقصد بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو گلگت بلتستان میں سرمایہ کاری کیلئے راغب کرنا ہے۔ حکومت گلگت بلتستان نے سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے ون ونڈو آپریشن کی سہولت فراہم کی ہے جس سے استفادہ کیا جا سکتا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ گلگت بلتستان ایک پرامن خطہ ہے، یہاں کے لوگ مہمان نوازی کے حوالے اپنی مثال آپ ہیں۔    وزیر اعلیٰ نے کہا کہ گلگت بلتستان میں روڈ انفراسٹرکچر کی بہتری سمیت بجلی کے بحران پر قابو پانے کیلئے شارٹ ٹرم اور لانگ ٹرم پالیسی کے تحت کام کیا جا رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر جولائی 2025ء میں گلگت بلتستان میں بین الاقوامی سرمایہ کاری کانفرنس کے انعقاد کا اعلان کیا جس میں دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کو مدعو کیا جائے گا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سرمایہ کاری کانفرنس میں سرمایہ کاری کے گلگت بلتستان میں سرمایہ کاروں کو امریکہ میں وزیر اعلی انہوں نے کہا کہ

پڑھیں:

گلگت، پی ٹی آئی فارورڈ بلاک سے تعلق رکھنے والے وزیر بلدیات حاجی عبد الحمید پیپلزپارٹی میں شامل

گلگت میں صدر زرداری سے ملاقات میں حاجی عبد الحمید نے پی پی میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیرکا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی وہ جماعت ہے جس نے ہمیشہ گلگت بلتستان کے عوام کی خدمت کو اپنا مشن بنایا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے وزیر بلدیات حاجی عبد الحمید نے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔ گلگت میں صدر زرداری سے ملاقات میں حاجی عبد الحمید نے پی پی میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیرکا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی وہ جماعت ہے جس نے ہمیشہ گلگت بلتستان کے عوام کی خدمت کو اپنا مشن بنایا ہے۔ پارٹی میں شمولیت کی دعوت انہیں امجد ایڈووکیٹ، سابق وزیراعلیٰ سید مہدی شاہ اور انجینئر اسماعیل نے بارہا دی۔ ان کا کہنا تھا کہ دراصشل ان کا دل پہلے ہی سے پیپلز پارٹی کے ساتھ جڑا ہوا تھا۔ خیال رہے کہ حاجی عبد الحمید نے 2020ء کے عام انتخابات میں گانچھے سے آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لیا اور کامیاب ہوئے۔ بعد میں انہون ںے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی اور وزرات بھی مل گئی۔ خالد خورشید حکومت کے خاتمے کے بعد وہ پی ٹی آئی فارورڈ بلاک کا حصہ ن گئے اور دوبارہ کابینہ میں شامل ہوئے۔

متعلقہ مضامین

  • ایم ڈبلیو ایم کے زیر اہتمام کانفرنس "آزادی اور ہماری زمہ داریاں"
  • وفاقی وزیرِ ریلوے سے ریکٹر نمل یونیورسٹی کی ملاقات، مارگلہ اسٹیشن کے ترقیاتی مواقع اور ریلوے کی جدید کاری و ڈیجیٹلائزیشن پر تبادلہ خیال
  • ملک میں توانائی، آئی ٹی اور معدنیات سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع ہیں: احسن اقبال
  • گلگت، پی ٹی آئی فارورڈ بلاک سے تعلق رکھنے والے وزیر بلدیات حاجی عبد الحمید پیپلزپارٹی میں شامل
  • سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ کا پاک امریکا معاشی تعلقات مضبوط بنانے پر زور
  • فیلڈ مارشل کو سلام، گلگت بلتستان کو ترقی کے تمام مواقع دیئے جائینگے: صدر زرداری
  • گلگت بلتستان کا 78 واں یوم آزادی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا
  • مضبوط و پائیدار پاک امریکہ تعلقات بہتر معاشی روابط اور موثر سرمایہ کاری سے وابستہ ہیں: رضوان سعید شیخ
  • وفاقی وزیر امیر مقام کی جانب سے گلگت بلتستان کے عوام کو یوم آزادی کی مبارکباد
  • اسحاق ڈار کا کینیڈین ہم منصب سے رابطہ، تجارت و سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق