بائیڈن نے بیٹے کی سزا معاف کردی، عافیہ کی نہیں، امریکا ہماری اوقات دکھا رہا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی کی درخواست کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے ہیں کہ سابق امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنے بیٹے کی سزا تو معاف کر دی لیکن ہماری قیدی عافیہ صدیقی کو رہا نہیں کیا،امریکہ ہمیں ہماری اوقات دکھا رہا ہے ۔
وزیراعظم، وزیر خارجہ کے بیرون ممالک دوروں کی رپورٹ ، پاکستانی سفیر کی عافیہ متعلق ملاقاتوں میں شرکت نہ کرنے پر جواب جمع ۔
تفصیلات کےمطابق گذشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ کو درخواست گزار کے وکیل عمران شفیق نے بتایا کہ امریکہ نے پاکستان کے ساتھ قیدیوں کی رہائی کیلئے معاہدہ کرنے سے انکار اور ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رحم کی اپیل مسترد کر دی۔
درخواست گزار ڈاکٹر فوزیہ صدیقی اور ان کے امریکی وکیل کلائیو سمتھ ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش ہوئے، درخواست گزار کے وکیل عمران شفیق اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل کمرہ عدالت میں پیش ہوئے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: اسلام ا باد
پڑھیں:
بلوچستان حکومت نے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات روکنے کی درخواست کردی: الیکشن کمیشن ذرائع
بلوچستان حکومت نے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات روکنے کی درخواست کر دی۔
الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق بلوچستان حکومت نے بلدیاتی انتخابات روکنے کے لیے الیکشن کمیشن کو مراسلہ ارسال کردیا۔
مراسلے میں سرد موسم اور امن وامان کی خراب صورتِ حال کی بنا پر الیکشن ملتوی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔