Daily Mumtaz:
2025-09-18@19:09:21 GMT

کراچی، گلشن معمار کے شادی ہال میں لگی آگ بجھا دی گئی

اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT

کراچی، گلشن معمار کے شادی ہال میں لگی آگ بجھا دی گئی

کراچی کے علاقے گلشن معمار میں شادی ہال میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا۔

پولیس کے مطابق آگ شادی ہال کے کچن میں موجود گیس سلنڈر سے لگی تھی، آگ لگنے کے وقت شادی ہال سے مہمان جاچکے تھے۔

آگ لگنے کے واقعہ میں جانی نقصان نہیں ہوا، تین فائرٹینڈرز نے آگ پر قابو پایا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: شادی ہال

پڑھیں:

کراچی، شادی کے دن پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والا دلہا 5 دن بعد گھر واپس پہنچ گیا

کراچی:

شہر قائد کے علاقے کورنگی نمبر چار مدینہ کالونی سے 11 ستمبر کو پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والا دلہا جہانزیب بالآخر گھر واپس پہنچ گیا۔

وہ اپنی شادی کے دن تیار ہونے کے لیے قریبی سیلون گیا تھا، تاہم اس کے بعد واپس نہ آیا، جس کے بعد اہلِ خانہ نے اس کی گمشدگی کی اطلاع پولیس کو دی تھی۔

جہانزیب کی پراسرار گمشدگی نے اہلِ علاقہ اور سوشل میڈیا پر تشویش کی لہر دوڑا دی تھی۔

تاہم پانچ دن بعد وہ اچانک واپس گھر پہنچا۔ پولیس کے مطابق جہانزیب سے اس کی گمشدگی کے حوالے سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے، مگر تاحال کسی نتیجے پر نہیں پہنچا گیا۔

اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ اس وقت جہانزیب کی ذہنی اور جسمانی حالت ایسی نہیں کہ وہ کچھ بتا سکے۔ ان کے مطابق ہم اس وقت کوئی تفصیل فراہم نہیں کرسکتے، جہانزیب ابھی بات کرنے کی حالت میں نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، گھر کے اندر کرنٹ لگنے سے باپ اور بیٹا جاں بحق
  • گلشن معمار میں فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید، 4 نامعلوم حملہ آور فرار
  • کراچی: گلشنِ معمار میں فائرنگ، پنکچر لگوانے والا پولیس اہلکار جاں بحق
  • کراچی، گلشن معمار میں فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید
  • کراچی: شادی والے دن لاپتا ہونیوالے دُلہا کے کیس کا ڈراپ سین، نوجوان کا بیان سامنے آگیا
  • کراچی: کورنگی سے لاپتہ ہوکر گھر واپس آنے والے دلہے کا ابتدائی بیان سامنے آگیا
  • کراچی: شادی والے دن لاپتہ ہونیوالا دلہا واپس لوٹ آیا، پولیس
  • کراچی: شادی کے روز پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والا دلہا 5 دن بعد گھر واپس پہنچ گیا
  • کراچی، شادی کے دن پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والا دلہا 5 دن بعد گھر واپس پہنچ گیا
  • کراچی، گلشن اقبال میں رہائشی عمارت کی چوتھی منزل کے فلیٹ میں آگ بھڑک اٹھی