رہزنی کے دوران قتل کے مجرموں کو سزائے موت اور جرمانے کی سزا
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
اسلام آباد:
رہزنی کے دوران قتل کے مجرموں کو عدالت نے سزائے موت اور جرمانے کی سزا سنا دی۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق رہزنی کے دوران قتل کے مجرموں کو عدالت کی جانب سے سزائیں سنا دی گئیں۔ اسلام آباد پولیس کی مؤثر پولیسنگ کے نتیجے میں مجرم رضوان گو ہر کو قتل کے جرم میں سزا موت اور06 لاکھ روپے جرمانہ جب کہ مجرم کمال احمد کو عمر قید اور 05 لاکھ روپے ہرجانے کی سزا سنائی گئی ہے۔
مجرموں نے رہزنی کی واردات کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کر کے شہری وسیم اکرم کو قتل کر دیا تھا۔ واقعے کا مقدمہ جنوری 2024 میں تھانہ سنبل میں درج کیا گیا تھا۔
اسلام آباد پولیس کی جانب سے ٹھوس شواہد اور مقدمے کی مؤثر پیروی کے پیش نظر عدالت نے مجرموں کو قرار واقعی سزا سنائی، جس پر ڈی آئی جی اسلام آباد نے ایس ایس پی انویسٹی گیشن اور تفتیشی و لیگل ٹیموں کو شاباش دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قتل جیسے سنگین مقدمات میں ملوث مجرموں کو سزائیں ملنا حق اور انصاف کی فتح ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اسلام آباد مجرموں کو کے دوران قتل کے
پڑھیں:
زمان پارک پر اسلام آباد پولیس پر حملے کا کیس، عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
ویب ڈیسک: کینٹ کچہری لاہور نے بانی پی ٹی آئی کی رہائش گاہ کے باہر اسلام آباد پولیس پر حملے کے کیس میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
بانی پی ٹی آئی کی رہائش گاہ کے باہر اسلام آباد پولیس پر مبینہ حملے سے متعلق مقدمے کی سماعت کینٹ کچہری لاہور میں ہوئی۔
عدالت نے مقدمے میں نامزد بانی پی ٹی آئی عمران خان اور سینیٹر شبلی فراز کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیے۔
دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند, الرٹ جاری
عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو طلبی کے سمن بذریعہ جیل روبکار جاری کر دیے۔
کیس کی مزید سماعت 30 جولائی تک ملتوی کر دی گئی۔
یاد رہے کہ تھانہ ریس کورس پولیس نے بانی پی ٹی آئی کی رہائش گاہ کے باہر اسلام آباد پولیس پر حملے کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
Ansa Awais Content Writer