گوگل میپس کو فالو کرتے دو فرانسیسی سائیکلسٹ بھارت میں گم ہو گئے
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جنوری2025ء) فرانس سے تعلق رکھنے والے دو سائیکلسٹ گوگل میپس کو فالو کرتے ہوئے بھارت میں کھو گئے اور کئی گھنٹے بھٹکنے کے بعد پولیس کے ہاتھ لگے۔این ڈی ٹی وی کی رپورٹ میں پولیس کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ دو فرانسیسی سائیکلسٹ دہلی سے نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو جانے کے لیے نکلے تھے اور گوگل میپس کو استعمال کرتے ہوئے آگے بڑھ رہے تھے، تاہم بھٹک کر بریلی کے علاقے میں واقع چوریلی ڈیم کے قریب پہنچ گئے۔
لوگوں نے رات کے وقت دو غیرملکیوں کو سائیکلوں پر سوار دیکھا تو پولیس کو اطلاع دی۔پولیس کا کہنا ہے کہ سائیکل سواروں کے مطابق وہ نیپال جانے کے لیے نکلے تھے۔ ’ان کے لیے گاؤں کے پردھان کے گھر پر رات کے قیام کا بندوبست کروایا گیا اور اگلی صبح راستوں کے بارے میں پوری معلومات دے کر روانہ کر دیا گیا۔(جاری ہے)
سرکل افسر ارون کمار سنگھ کا کہنا تھا کہ فرانسیسی شہری برائن جیکیوز گلبرٹ اور سیباسٹین فرانکوئس گیبریل سات جنوری کو پرواز کے ذریعے فرانس سے دہلی پہنچے تھے۔
انہوں نے پیلی بھیت سے تانک پور کے راستے ہوتے ہوئے نیپال جانا تھا۔دونوں کے پاس جدید موبائل فونز موجود تھے اور وہ گوگل میپس کے ذریعے راستہ تلاش کر رہے تھے۔ ایپ نے ان کو بریلی میں بیہری کے راستے کے قریب ایک شاٹ کٹ دکھایا اور اسی کی طرف جاتے ہوئے وہ بھٹک گئے۔ان کا کہنا تھا جب غیرملکی سائیکلسٹ چوریلی ڈیم کے قریب پہنچے تو رات کے گیارہ بج رہے تھے۔جب لوگوں نے دو غیرملکیوں کو ڈیم کے قریب دیکھا تو ان سے دریافت کیا تاہم کوئی ان کی زبان سمجھ نہیں پا رہا تھا۔ارون کمار سنگھ نے مزید بتایا کہ لوگوں نے غیرملکیوں کے مزید کسی پریشانی میں پڑنے سے بچنے کے لیے انہیں پولیس کے پاس پہنچا دیا۔رپورٹ کے مطابق جب معاملہ سینیئر پولیس حکام کے علم میں آیا تو انہوں نے غیرملکیوں سے بات کی اور متعلقہ پولیس سٹیشن کو ہدایت کی گئی کہ دونوں غیرملکیوں کا خیال رکھا جائے اور ان کو مطوبہ علاقے کی طرف جانے کے حوالے سے رہنمائی بھی فراہم کی جائے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کے قریب کے لیے
پڑھیں:
کرک؛ رات گئے تھانے پر فتنۃ الخوارج کے 30 دہشت گردوں کا حملہ ناکام
پشاور:تھانہ گرگری ضلع کرک پر رات گئے فتنۃ الخوارج کے 25 سے 30 دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنادیا گیا۔
پولیس نے تھانے کے قریب فتنہ الخوارج کی مشکوک نقل وحرکت بھانپتے ہی فائر کھول دیا جس کے باعث بزدل دہشتگرد منٹوں میں بھاگنے پر مجبور ہوگئے، دوران آپریشن نفری مکمل طور پر محفوظ رہی جبکہ حالات مکمل قابو میں ہیں۔
ڈی پی او کرک شہباز الہٰی کے مطابق تھانہ یعقوب شہید پولیس کی کارروائی میں بدنام زمانہ اشتہاری مجرم و ڈکیت گروہ کے سرغنہ شہباز عرف پنجابی کو جہنم واصل کردیا گیا۔
تھانہ یعقوب شہید کی حدود لمرکی قبرستان کے قریب انٹلیجنس بیسڈ کارروائی کی گئی جہاں ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائر کھولا۔
دو طرفہ مقابلے کے بعد سرچ آپریشن میں ہلاک اشتہاری مجرم کی لاش برآمد ہوئی جسے سابقہ ریکارڈ سے شناخت کیا گیا۔
آر پی او کوہاٹ عباس مجید مروت کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں سمیت تمام جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کرک پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں، عوام کی جان و مال کی حفاظت کیلئے کرک پولیس ہر دم تیار ہے۔