سب کو چور، ڈاکو کہنے والا دنیا کی تاریخ کا بڑا سیاسی ڈاکو نکلا، احسن اقبال
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ جو سب کو چور، ڈاکو کہتا تھا آج وہ دنیا کی تاریخ کا سب سے بڑا سیاسی ڈاکو نکلا۔
نارووال میں تقریب سے خطاب میں احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں ریکارڈ قرضے لیے گئے، ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کے لیے مشکل فیصلے کیے۔
انہوں نے کہا کہ جو سب کو چور ڈاکو کہتا تھا آج وہ دنیا کی تاریخ کا سب سے بڑا سیاسی ڈاکو نکلا، اگر وہ پیسہ ملکی خزانے میں آتا تو کئی سو اسکول اور اسپتال بن جاتے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے ملکی ترقی کو بریک لگائی، مہنگائی میں اضافہ کیا جبکہ ن لیگ نے ہمیشہ عوام اور ملک کی خدمت کی۔
اُن کا کہنا تھا کہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے، مجھے نارروال اسپورٹس سٹی منصوبے پر جیل میں ڈالا گیا، اس جرم کے سب دستاویز موجود ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی: دنیا کا سب سے بڑا بغیر سلائی والا پاکستانی پرچم آج گورنر ہاؤس میں لہرایا جائے گا
اسکرین گریبدنیا کا سب سے بڑا بغیر سلائی والا پاکستان کا پرچم آج گورنر ہاؤس سندھ میں لہرایا جائے گا۔
سندھ کے گورنر ہاؤس میں دنیا کا سب سے بڑا بغیر جوڑ یا سلائی کے تیار کردہ قومی پرچم عوام کے سامنے پیش کیا جائے گا، اس عظیم الشان تقریب کا افتتاح گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کریں گے، جو قومی یکجہتی اور فخر کی علامت کے طور پر اس پرچم کو لہرائیں گے۔
یہ منفرد تقریب یومِ آزادی کی مناسبت سے شروع کی جانے والی 14 روزہ تقریبات کا آغاز ہے، جس کا مقصد عوام میں حب الوطنی کے جذبے کو فروغ دینا اور ملی جوش و جذبے کو اُجاگر کرنا ہے۔
اس سلسلے میں گورنر سندھ نے کہا کہ جو موٹر سائیکل سوار شہری گورنر ہاؤس کا دورہ کریں گے، انہیں قومی پرچم مفت فراہم کیا جائے گا تاکہ ملک بھر میں سبز ہلالی پرچم کی بہار نظر آئے۔