بنکاک (انٹرنیشنل ڈیسک) تھائی لینڈ کے درالحکومت بنکاک میں فضائی آلودگی کے باعث اسکول بند کردیے گئے جبکہ ایک ہفتے کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ بھی مفت کردی گئی ۔ مقامی میڈیا کے مطابق فضائی آلودگی کے باعث 350 سے زائد اسکول بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پبلک ٹرانسپورٹ کو مفت کرنے کا اعلان دھویں کا باعث بننے والے ٹریفک کو کم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ آئی کیو ایئر کے مطابق جمعہ کے روز پی ایم 2.

5 آلودگیوں کی سطح 108 مائیکرو گرام فی کیوبک میٹر تک پہنچ گئی،جس کے بعد تھائی دارالحکومت دنیا کا ساتواں سب سے زیادہ آلودہ شہر بن گیا ۔

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل

پڑھیں:

نیوزی لینڈ نے ون ڈے سیریز میں انگلینڈ کو وائٹ واش کردیا

نیوزی لینڈ نے تیسرے ون ڈے میں 2 وکٹوں سے فتح حاصل کرکے انگلینڈ کو سیریز میں وائٹ واش کردیا۔

ویلنگٹن میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا۔

انگلش ٹیم 40.2 اوورز میں 222 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔

انگلینڈ کے ٹاپ 5 بلے باز 44 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ چکے تھے تاہم جیمی اوورٹن (68)، جوز بٹلر (38) اور برائیڈن کارس (36) نے ٹیم کا اسکور 222 تک پہنچا دیا۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے بلیئر ٹکنر نے 4، جیکب ڈفی نے 3، زیک فولکس نے 2 اور مچل سینٹنر نے ایک وکٹ حاصل کی۔

نیوزی لینڈ نے 223 رنز کا ہدف 44.4 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ رچن رویندرا 46، ڈیرل مچل 44 اور ڈیوون کونوے 34 رنز بناکر نمایاں رہے۔

انگلینڈ کی جانب سے جیمی اوورٹن اور سیم کرن نے 2،2 جبکہ عادل رشید اور برائیڈن کارس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Ticks and Foulkesy get us home! Another win and a 3-0 series victory over England ????

See the full scorecard here - https://t.co/kglS8ydJ1S#NZvENG

???? @PhotosportNZ pic.twitter.com/XeKIjBCSLp

— BLACKCAPS (@BLACKCAPS) November 1, 2025

واضح رہے کہ یہ نیوزی لینڈ کی انگلینڈ کیخلاف مجموعی طور پر 12 سال اور ہوم گراؤنڈ پر 17 سال بعد ون ڈے سیریز میں فتح ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد : بھاری گاڑیاں فضائی آلودگی کا سب سے بڑا ذریعہ بن گئیں
  • ماہرین نے فضائی آلودگی اور اسموگ میں کمی کا حل بتا دیا
  • گورنرسند ھ کامران خان ٹیسوری کا تھائی ملکہ کے انتقال پر اظہار تعزیت
  • کراچی کا فضائی معیار آج انتہائی مضرِ صحت
  • لاہورمیں الیکٹرک ٹرام منصوبہ مؤخر، فنڈز سیلاب متاثرین کو منتقل
  • راولپنڈی: اسکول وین ڈرائیور کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار
  • نیوزی لینڈ نے ون ڈے سیریز میں انگلینڈ کو وائٹ واش کردیا
  • وزیراعظم شہباز شریف کا چترال میں یونیورسٹی، اسپتال اور گیس سہولت فراہم کرنے کا اعلان
  • امید ہے سہیل آفریدی میری پیشکش قبول کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف
  • سید غلام دستگیر  وزیر اعظم آفس میں بطور ڈائریکٹر پبلک افیئرز تعینات