المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق حکومت یمن نے انصار اللہ کے سربراہ سید عبد الملک بدر الدین الحوثی کے حکم پر سنیچر کو 153 جنگی قیدیوں کو آزاد کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ انصار اللہ یمن نے 153 جنگی قیدیوں کو یک طرفہ طور پر آزاد کر دیا ہے۔ المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق حکومت یمن نے انصار اللہ کے سربراہ سید عبد الملک بدر الدین الحوثی کے حکم پر سنیچر کو 153 جنگی قیدیوں کو آزاد کر دیا۔ یمن کی جنگی قیدیوں کی قومی کمیٹی کے سربراہ عبد القادر المرتضی نے بتایا ہے کہ جارح زرخریدوں سے وابستہ 153 زخمی، بیمار اور سن رسیدہ جنگی قیدیوں کو یک طرفہ طور پر آزاد کیا گیا ہے۔ المرتضی نے المسیرہ ٹی وی کو بتایا ہے کہ مقابل فریق سنگدل ہے اور اس نے اس حوالے سے کوئی اقدام نہيں کیا ہے۔ امید ہے کہ فریق مقابل اس مسئلے کو صرف انسانی نقطہ نگاہ سے دیکھے گا اور اس کے پاس جو قیدی اور گرفتار شدگان ہیں، انہیں آزاد کر دے گا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: جنگی قیدیوں کو انصار اللہ کر دیا

پڑھیں:

پانی بند کرنے کی دھمکی جنگی اقدام تصور ہوگا؛ بلاول بھٹو نے مؤقف واضح کردیا

ویب ڈیسک :پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کا خطرہ بلندترین سطح پرہے،جنگ بندی ہوئی ہے،امن قائم نہیں ہوا۔

ان خیالات کا اظہار بلاول بھٹو نے برطانوی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں کیا، کہاکہ پاکستان ڈائیلاگ اورسفارت کاری پر یقین رکھتا ہے،ہم تمام ایشوز پر بات کرنا چاہتے ہیں جیسا کہ دہشت گردی،کشمیر، پانی، اور آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔ 

نیشنل اکیڈمی کو جدید بنانا میرا سب سے بڑا مقصد ہے: عاقب جاوید

انہوں نے مزیدکہاکہ بھارت مس انفارمیشن اور ڈس انفارمیشن میں ملوث رہاہے، بھارت پانی کو ہتھیار کےطورپر استعمال کرکے پاکستان کے 24 کروڑ انسانوں کو خطرے میں ڈال رہا ہے، 24 کروڑ پاکستانیوں کا پانی بند کرنے کی دھمکی دی جو یواین چارٹر کےخلاف ہے، اس دھمکی پر پاکستان کا مؤقف واضح ہےکہ یہ جنگی اقدام تصور ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • مقبوضہ کشمیر کے جیلوں میں پانچ ہزار افراد سے زائد قید
  • بھارت کو بین الاقوامی معاہدہ یکطرفہ طور پر ختم کرنے کا کوئی اختیار نہیں
  • متعلقہ پانیوں میں چینی جنگی جہازوں کی سرگرمیاں بین الاقوامی قانون اور عمل کے مطابق ہیں، چینی وزارت خارجہ
  • پانی بند کرنے کی دھمکی جنگی اقدام تصور ہوگا؛ بلاول بھٹو نے مؤقف واضح کردیا
  • نسل کشی یا جنگی جرم؟ فرانسیسی عدالت میں غزہ بمباری پر تاریخی مقدمہ شروع
  • بانی کی رہائی کیلئے تحریک کی تیاری کر رہے ہیں، علی امین گنڈاپور
  • غزہ سے ملنے والی لاش ممکنہ طور پر حماس کے سربراہ محمد سنوار کی ہے؛ اسرائیلی فوج
  • قیدیوں کیلئے خوشخبری، پنجاب بھر میں 90 روزہ سزا معافی کا اعلان
  • کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر کی قیادت کی جانب سے امت مسلمہ کو عیدالاضحی کی مبارکباد
  • وزیراعلیٰ سندھ کا قیدیوں کو عیدالاضحیٰ کا تحفہ، سزا میں خصوصی معافی کا اعلان