بھارت کے یومِ جمہوریہ پر آج کنٹرول لائن کے دونوں طرف یومِ سیاہ منایا گیا
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
تصویر بشکریہ جیو نیوز
بھارت کے یومِ جمہوریہ پر آج کنٹرول لائن کے دونوں طرف یومِ سیاہ منایا جارہا ہے۔
آزاد کشمیر میں بھارت کے یومِ جموہریہ کو یومِ سیاہ کے طور پر منایا گیا۔ دارالحکومت مظفرآباد کے آزادی چوک پر کشمیریوں نے احتجاج کیا اور گھڑی پن چوک تک ریلی نکالی۔
میرپور، سماہنی کنٹرول لائن، بھمبر، آٹھ مقام، وادی نیلم سمیت آزاد کشمیر بھر میں بھارت کے کشمیری عوام پر مظالم اور غیر قانونی قبضے کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے گئے اور ریلیاں نکالی گئیں۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ جب تک کشمیریوں کو حقِ خود ارادیت نہیں دیا جاتا اس وقت تک بھارت کا یومِ جمہوریہ کشمیریوں کے لیے یومِ سیاہ ہی رہے گا۔
مظاہرین نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری بھارت کے غیر قانونی اقدامات اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے اور کشمیری عوام کو ان کا حقِ خود ارادیت دلوانے میں اپنا کردار ادا کرے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بھارت کے
پڑھیں:
ایک ملک کے خلاف جارحیت دونوں کیخلاف تصور ہوگی، پاک سعودیہ معاہدہ
سعودی ولی عہد اور وزیرِاعظم نے پاکستان اور سعودی عرب کے مابین "اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے" (SMDA) معاہدے پر دستخط کیے۔ یہ معاہدہ جو دونوں ممالک کی اپنی سلامتی کو بڑھانے اور خطے اور دنیا میں سلامتی اور امن کے حصول کے لیے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایک ملک کے خلاف جارحیت دونوں کیخلاف تصور ہوگی، پاک سعودیہ کا دفاعی معاہدہ طے پا گیا۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور وزیرِاعظم شہباز شریف نے پاکستان اور سعودی عرب کے مابین "اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے" (SMDA) معاہدے پر دستخط کیے۔ یہ معاہدہ جو دونوں ممالک کی اپنی سلامتی کو بڑھانے اور خطے اور دنیا میں سلامتی اور امن کے حصول کے لیے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے، اس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو فروغ دینا اور کسی بھی جارحیت کے خلاف مشترکہ دفاع و تحفظ کو مضبوط بنانا ہے۔ معاہدے میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی ایک ملک کے خلاف کسی بھی جارحیت کو دونوں ملکوں کے خلاف جارحیت تصور کیا جائے گا۔ مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب اور پاکستان کی 8 دہائیوں پر محیط تاریخی شراکت داری ہے، دونوں ممالک میں مشترکہ اسٹریٹجک مفادات اور قریبی دفاعی تعاون کے تناظر میں معاہدہ ہوا۔