لاہور جی پی او میں 120 سال سے خاموش تاریخی گھنٹہ
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
لاہور:
جنرل پوسٹ آفس (جی پی او) لاہور میں ایک وزنی گھنٹہ نصب ہے جو تقریباً 120 سال سے خاموش ہے۔
کبھی یہ گھنٹہ بجتا تھا تو پورے جی پی او میں ہلچل مچ جاتی اور ملازمین ڈاک کی وصولی اور روانگی کے لیے متحرک ہو جاتے تھے، یہ بیل یا گھنٹہ جو کافی وزنی ہے 1849 میں ڈبلیو ٹی کلف فورڈ نے لگائی تھی۔
پہلے یہ گھنٹہ چھوٹے جی پی او میں ہوا کرتا تھا، پھر 1904 میں اس بیل کو جی پی او لاہور کی مرکزی عمارت میں لگا دیا گیا، جی پی او کی بلڈنگ کی تعمیر پر 3 لاکھ 16 ہزار 475 روپے کا خرچہ ایا تھا اور 1996 میں اس تاریخی عمارت کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے ایک یادگاری ٹکٹ بھی جاری کیا گیا تھا۔
گھنٹے کا مقصد اور کام کرنے کا طریقہ
اس گھنٹے کا مقصد ڈاک کی آمد و روانگی کی اطلاع دینا تھا۔ یہ روزانہ دو بار بجایا جاتا تھا، ایک مرتبہ ڈاک کی آمد پر اور دوسری مرتبہ ڈاک روانگی سے ایک گھنٹہ قبل۔ گھنٹے کی آواز پر پوسٹ ماسٹر اور ملازمین ڈاک وصول کرنے کے لیے متحرک ہو جاتے تھے۔
1860 سے 1907 تک یہ گھنٹہ جی پی او کے نظام کا اہم حصہ رہا۔ سفید جھنڈے والی ڈاک شاہی اور انتہائی اہم ڈاک ہوتی تھی، جبکہ سرخ جھنڈے والی ڈاک عام یا سرکاری خطوط پر مشتمل ہوتی تھی۔ یہ ڈاک بیل گاڑیوں، سائیکلوں، یا گھوڑوں کے ذریعے ریلوے اسٹیشن اور دیگر مقامات پر بھیجی جاتی تھی۔
ڈاک کی ترسیل کا نظام
جب ڈاک جی پی او پہنچتی، تو یہ اندرون لاہور کے مختلف علاقوں، جیسے لوہاری، اکبری منڈی، موتی بازار، اور ریلوے اسٹیشن، تقسیم کی جاتی۔ ان مقامات سے ڈاک دیہات اور بیرون ملک روانہ کی جاتی تھی۔ ڈاکیے اپنی سائیکلوں پر لگی گھنٹیاں بجاتے ہوئے خطوط، پارسل، اور منی آرڈر تقسیم کرتے تھے، تاکہ عوام کو ان کی آمد کا پتہ چل سکے۔
تاریخی اہمیت
جی پی او لاہور میں نصب یہ گھنٹہ برصغیر میں موجود چند تاریخی گھنٹوں میں شامل ہے۔ ایسا ہی گھنٹہ ممبئی اور کلکتہ کے جی پی اوز میں بھی موجود ہے، جبکہ پاکستان میں یہ واحد گھنٹہ لاہور کے جی پی او میں نصب ہے۔
چیف پوسٹ ماسٹر لاہور، ہما کنول، نے ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ گھنٹہ لاہور کی تاریخی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پوسٹ آفس میں سیکڑوں سال پرانے لیٹر بکس بھی موجود ہیں، جو ماضی کے ڈاک نظام کی یادگار ہیں۔
ماضی سے حال تک
یہ گھنٹہ اس وقت کے ڈاک نظام کی جدیدیت کی علامت تھا۔ آج، اگرچہ یہ گھنٹہ خاموش ہے، لیکن یہ جی پی او کی تاریخی اہمیت اور ڈاک کے نظام کے ارتقاء کی گواہی دیتا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: جی پی او میں
پڑھیں:
پاکستان کا بین الاقوامی تجارتی نظام میں اصلاحات کامطالبہ
پاکستان نے اقوام متحدہ میں بین الاقوامی تجارتی نظام میں اصلاحات کا مطالبہ کیا ہے جو ترقی پذیر ممالک کی خواہشات اور ضروریات کا آئینہ دار ہو۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے آریہ فارمولا اجلاس میں ایک بیان میں اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد خان نے کہا کہ ہمیں کثیر الجہتی اور اجتماعی اقدام پر اعتماد کو بحال کرنا چاہئے۔
انہوں نے مذاکرے اور سفارتکاری کو فروغ دینے، یکطرفہ سوچ کو ترک کرنے، محاذ آرائی سے گریز کرنے اور بگڑتے ہوئے عالمی ماحول کے پس منظر میں باہمی طور پر سود مند تعاون کو فروغ دینے کی فوری ضرورت پر زور دیا۔کثیر الجہتی نظام کو مستحکم بنانے کے لئے پاکستانی تجاویز پیش کرتے ہوئے انہوں نے دنیا سے کہا کہ وہ بین الاقوامی قانون اور اقوا م متحدہ کے منشور کے اصولوں کیلئے اپنے عزم کا اعادہ کریں۔
اشتہار