تحریک انصاف پختونخوا میں تنظیمی سطح پر بڑی تبدیلیوں کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
اسلام آباد ( نمائندہ جسارت)پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخواہ میں بڑی تبدیلیوں کا امکان ظاہر کردیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی صدارت میں تبدیلی کے بعد تنظیمی سطح پر بھی تبدیلیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری کی بھی تبدیلی متوقع ہے جب کہ نئے تنظیمی ڈھانچے میں عاطف خان
اور ارباب شیر علی کو اہم ذمہ داریاں مل سکتی ہیں، تحریک انصاف کی ضلعی تنظیموں میں بھی تبدیلیاں کی جائیں گی۔خیال رہے کہ گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی عمران خان نے وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور سے کے پی کی صدارت لیکر جنید اکبر کو پی ٹی آئی کے پی کا نیا صدر مقرر کیا تھا۔اس حوالے سے ذرائع کا بتانا تھا کہ اس فیصلے کے حوالے سے علی امین گنڈا پور کو اعتماد میں نہیں لیا گیا اور عمران خان نے علی امین گنڈا پور کو اپنی توجہ صوبے میں گورننس کی بہتری اور دہشت گردی کے خاتمے پر مرکوز رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے پارٹی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کو جنید اکبر کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی بھی ہدایت کردی۔ اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ علی امین خود بھی چاہتے تھے وہ پارٹی صدارت اپنے پاس نہ رکھیں جس کے بعد یہ فیصلہ جنید اکبر کی عمران خان سے جیل میں ملاقات کے دوران کیا گیا، ملاقات میں ایم این اے عاطف خان، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بچھر، ایم پی اے پنجاب میاں فرحت عباس بھی شریک تھے، پی ٹی ائی کی سابق رکن قومی اسمبلی عالیہ حمزہ کو بھی پنجاب میں اہم تنظیمی عہدہ ملنے کا امکان ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: تحریک انصاف علی امین
پڑھیں:
وزیراعظم آزاد کشمیر کیخلاف تحریک عدم اعتماد تاخیر کا شکار، انوارالحق استعفیٰ نہ دینے پر بضد
وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف تحریک عدم اعتماد تاخیر کا شکار ہوگئی، انوار الحق استعفیٰ نہ دینے پر ابھی تک ڈٹے ہوئے ہیں۔پی پی قیادت نے آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے معاملے پر سر جوڑ لیے، پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا، اجلاس کی صدارت چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کریں گے، آزاد کشمیر میں نئے قائد ایوان کے حوالے سے اہم فیصلہ متوقع ہے۔لطیف اکبر، فیصل ممتاز راٹھور، چودھری یاسین اور سردار یعقوب کے ناموں پر غور کیا گیا، پارٹی کی جانب سے باقاعدہ اعلان جلد متوقع ہے، پیپلزپارٹی کے صدر آزاد کشمیر کے ساتھ معاملات طے پاگئے۔واضح رہے کہ بیرسٹر سلطان محمود کو نہ ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا، بیرسٹر گروپ نے باضابطہ پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔