ڈاکٹرعطاالرحمان ،خالد مجید، ندیم ارشد،شاہد آفریدی اور ڈونال بریڈلی خطاب کر رہے ہیں

سعودی عرب کے ساحلی شہر الجبیل میں معروف بزنس مین ریاض عارف کی جانب سے برطانیہ سے آئے ہوئے معروف صنعتکار مبین رفیق کے اعزاز میں مقامی ہوٹل میں عشائیہ تقریب منعقد کی گئی جس میں پاکستانی بزنس کمیونٹی نے بھر پور شرکت کی۔ تقریب میں مہمان خصوصی مبین رفیق کا بھرپور استقبال کیا گیا۔عابد شمعون چاند کے مطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی مبین رفیق کا کہنا تھا کہ ہم مل کر سعودی عرب اور برطانیہ میں اپنے ہم وطنوں کو روزگار کے بہترین مواقعے فراہم کر سکتے ہیں اپنے ملک اور عوام کی بھلائی کیلئے ان دونوں ممالک میں پاکستانیوں کو روزگار فراہم کرنے ، رہنمائی کرنے ، انکی علمی فنی صلاحیتوں کو ابھارنے کے ساتھ ساتھ پاکستانیوں کی استعداد کار بڑھانے اور دائرہ کار وسیع کرنا ہوگا مبین رفیق نے سعودی عرب کی بھر پور ترقی پر سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی قائدانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا اور کہا سعودی عرب کی ترقی پوری امت مسلمہ کے لیے باعث فخر ہے کیونکہ یہ مقدس سرزمین دنیا بھر کے مسلمانوں کا محور اور مرکز ہے مہمان خصوصی مبین رفیق نے خوبصورت تقریب منعقد کرنے پر ریاض عارف اور ڈاکٹر الطاف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میزبان ریاض عارف اور ڈاکٹر الطاف نے کہا کہ حب الوطنی کے مقدس ایمانی جذبوں سے سرشار ہوکر بلا تفریق رنگ و نسل اور مذہب کے پاکستانیوں کیلئے روزگار کا مشن جاری رکھے ہوئے ہیں سعودی عرب اور برطانیہ میں ہم کاروبار کو وسعت دے کر پاکستانیوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کر سکتے ہیں ان شاء اللہ ہماری کوشش ہوگی کہ اپنے ہم وطنوں کو زیادہ سے زیادہ روزگار کے مواقعے فراہم کریں تاکہ پاکستان کی معیشت کو زیادہ سے زیادہ مضبوط کیا جا سکے تقریب سے ؛ چوہدری آفتاب ، ڈاکٹر اسرار ، ملک پرویز ، راجہ طالب کیانی ، طور ادریس ، یسین نواز ، رانا فیض ، محمد عثمان ، چوہدری زبیر اور دیگر نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس نیک مقصد کیلئے ہم آپ کے شانہ بشانہ چلتے ہوئے اپنے بھرپور عزم کا اعادہ کرتے ہیں پاکستان مضبوط ہو گا تو ہم مضبوط ہونگے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ریاض عارف مبین رفیق کرتے ہوئے

پڑھیں:

 بجلی چوری کے خلاف لیسکو کا بڑا آپریشن، 35 افراد رنگے ہاتھوں گرفتار

شاہد سپرا:لیسکو  سب ڈویژن کی ٹیموں نے مختلف علاقوں میں بجلی چوری کے خلاف مؤثر کارروائیاں کرتے ہوئے 35 افراد کو بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔

ایس ڈی او جیا بگا آصف خان کے مطابق بجلی چور ڈائریکٹ سپلائی کے ذریعے بجلی کا استعمال کر رہے تھے جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ان کے میٹرز اتار لیے گئے۔ پکڑے گئے افراد میں ٹیوب ویل صارفین بھی شامل ہیں، جو بڑی مقدار میں بجلی چوری کر رہے تھے۔

اسرائیلی جارحیت کیخلاف 26 اپریل کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان 

ایکسئین رائیونڈ ڈویژن علی رضا کا کہنا ہے کہ بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے اور ان پر لاکھوں روپے کے ڈی ٹیکشن بل بھی چارج کیے جائیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • خوفناک زلزلہ، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے نکل آئے
  •  بجلی چوری کے خلاف لیسکو کا بڑا آپریشن، 35 افراد رنگے ہاتھوں گرفتار
  • غزہ کی پٹی میں انسانی امداد کے داخلے پر اسپین کی تاکید!
  • علامہ وجدانی کی سعودی میں بلاجواز گرفتاری قابل مذمت ہے، علامہ ظفر عباس شمسی
  • بھارت نے سی پیک کو ناکام بنانے ،چین کا راستہ روکنے کیلئے پہلگام ڈرامہ رچایا،محمد عارف
  • 12 ہزار افغان باشندوں کا پاکستانی دستاویزات استعمال کرکے سعودی عرب جانے کا انکشاف
  • شواہد کے بغیر الزام تراشی بھارت کا وطیرہ ہے،پہلگام میں سیاحوں پر حملے کی مذمت کرتے ہیں ، سعد رفیق
  • پہلگام حملہ :بھارتی وزیراعظم مودی سعودی عرب کا دورہ مختصر کر کے وطن واپس پہنچ گئے
  • بنگلہ دیش کی سب سے بڑی ایئرلائن کی ڈھاکہ سے ریاض کے لیے پروازیں شروع
  • انوکھا واقعہ؛ عبید شاہ نے عثمان کے منہ پر ہاتھ دے مارا