سعودی کرکٹرز ندیم سعد الندوی اور ڈاکٹرعبدالرحمن خلیل سے ایک ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
ندیم سعد الندوی نے گفتگو کرتے ہوئے اپنے بارے بتایا وہ 1975 میں مکہ المکرمہ میں پیدا ہوئے۔ ان کاتعلق برصغیر پاک و ہند کے مشہور و معروف خاندان سے ہے۔ ان کے والد سعد عبداللہ الندوی مرحوم، ایک شفیق باپ تھے جنہوں نے زندگی کے ہر شعبہ میں باکمال تربیت کی۔ اپنے والد کے اخلاص کا ذکر کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ انھوں نے ہم 8 بھائیوں کو اپنی نگرانی میں کرکٹ کی مشق کرائی، وہ ہمیشہ مفید اورنصیحت آمیزسبق دیتے تھے۔ ان کے دادا مولانا ڈاکٹرعبداللہ عباس ندوی پھلواروی (مکہ المکرمہ) اس دورکے نامورعالم تھے۔ ندیم سعد نے بتایا وہ پہلے سعودی کرکٹر ہیں جنہوں2001 میں پاکستان کے سابق ٹسٹ امپائر محبوب شاہ کی نگرانی میں ڈھاکہ بنگلادیش میں ایشئن کرکٹ کونسل (آے سی سی) کی جانب ہونے والے امپائرنگ کورس میں حصہ لیا اورکامیابی سے امتحان پاس کیا تھا۔ 2003میں سعودی عرب کی پہلی کرکٹ ٹیم جس نے کویت میں اے سی سی چمپیئن شپ میں حصہ لیا تھا اس میں آل راؤنڈر منتخب ہوا تھا اور ٹیم کا نائب کپتان مقرر ہوا۔ 2004 میں اے سی سی کوچنگ کورس کے لئے شارجہ گیا۔ آل راؤندر کے طورپرکچھ عرصہ سعودی ٹیم کی نمائندگی کرتا رہا پھر نجی اور کاروباری مصروفیت کی وجہ کرکٹ کو خیرباد کرنا پڑا۔ 1995 میں دوبارہ کرکٹ میں قدم رکھا اور اپنا کلب سعودی الیون قائم کیا۔ جس کے سر پہ مسلسل ڈبلیو پی سی اے کی چمیئن شپ تاج سج رہا ہے۔ سعودی الیون کو یہ بھی اعزاز حاصل ہے کہ اس نے ڈبلیو پی سی اے کے ایک ٹورنامنٹ میں 20 اوورمیں ریکارڈ 410 رنزاسکورکیا۔ تقریب کے اسٹیج سکریٹری ڈاکٹرضیاء الدین، جنرل سکریٹری الیاس مصطفیٰ، صادق الاسلام، ماجد صدیقی اوردیگرنے تقریب میں ٹرافیاں اور کیش ایوارڈز تقسیم پر ندیم سعد کا شکریہ ادا کیا۔ ٹورنامنٹ میں کوارٹرفاننل کی ٹیم سیالکوٹ شائین کے آل راؤنڈر ڈاکٹر عبدالرحمن خلیل 1984 میں جدہ میں پیداہوئے۔ کرکٹ کا شوق والد کو دیکھ کر ہوا۔ والد جدہ کے معروف وکٹ کیپر بیٹسمن تھے۔ ڈاکٹرعبدالرحمن اپنی تعلیمی مصروفیات کے وجہ سے کرکٹ کو زیادہ وقت نہیں دے سکے تھے لیکن اب ان کی توجہ کرکٹ کی طرف بھی ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ سعودی عرب میں کرکٹ فیڈریشن کے قیام کے بعد سے سعودی کرکٹ کو فروغ دینے کے لئے زیادہ سے زیادہ سعودی کھلاڑیوں کو آگے آنا چاہیے۔ میری خواہش ہے کہ میں طب کے ساتھ ساتھ کرکٹ کے شعبہ میں بھی اپنے ملک کی خدمت کروں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کرکٹ کو
پڑھیں:
ارشد ندیم کی نیرج چوپڑا کی دعوت پر بھارت جانے سے معذرت
لاہور(سپورٹس ڈیسک)بھارتی ایتھلیٹ نیرج چوپڑا کی دعوت پر ارشد ندیم نے بھارت جانے سے معذرت کرلی۔
ذرائع ارشد ندیم کے مطابق نیرج چوپڑا نے بنگلورو کلاس جیولین تھرو چیمپئن شپ کے لیے مدعو کیا تھا تاہم سال کا ٹریننگ اور ایونٹس شیڈول پہلے سے طے ہوچکا ہے۔
ارشد ندیم22 مئی کو ایشین ایتھلیٹکس چیمپین شپ کیلئے کوریا جائیں گے، کوریا میں ایشین ایتھلیٹکس چیمپین شپ 27 مئی سے شروع ہوگی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 24 مئی سے بنگلورو میں ہونے والے نیرج چوپڑا کلاسک جیولن تھرو مقابلوں میں دنیا بھر کے تمام جیولن تھرور بھارت جائیں گے۔ ایونٹ کے لیے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو بھی دعوت نامہ بھیجا گیا۔
واضح رہے کہ پاکستان کے ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس میں واحد گولڈ میڈل حاصل کرکے قوم کا سر فخر سے بلند کیا تھا۔
مزیدپڑھیں:اسلام آباد یونائیٹڈ نے دو غیر ملکی کھلاڑیوں کی جگہ ٹیم میں متبادل کھلاڑی شامل کر لیا