منڈی میں 2 روپے کلو قیمت لگنے پر 50 من گوبھی مفت تقسیم
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
نارووال(نیوز ڈیسک)نارووال کی سبزی منڈی میں آڑھتی کی جانب سے گوبھی کی قیمت دو روپے سے 5روپے فی کلو لگانے پر کسان نے 50 من گوبھی مفت میں تقسیم کردی۔نارووال کے نواحی موضع صادق آباد میں کسان نے 50 من کے قریب پھول گوبھی لے کر سبزی منڈی پہنچا تو کئی آڑھتوں کے چکر کاٹنے پر بھی اسے 2 روپے فی کلو سے 5 روپے فی کلو سے زیادہ بولی نہ لگی۔
کسان نے دلبرداشتہ ہوکر منڈی میں گوبھی مفت تقسیم کردی، سبزی منڈی آئے شہری تھیلے بھر کر مفت میں گوبھی لے گئے ۔کسان نے کہا کہ 40 ہزار روپے فی ایکڑ ہمارا خرچہ آتا ہے ، دو روپے فی کلو سے ہمارا منڈی تک آنے کا خرچہ نہیں نکلتا ، ہم بچوں کی فیس ادا نہیں کر پا رہے ۔
محکمہ تعلیم سندھ نے شب معراج کے موقع پر صوبے بھر میں تعطیل کا اعلان کردیا
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: روپے فی کلو
پڑھیں:
چینی کی سرکاری قیمت پر عدم دستیابی، مختلف شہروں میں فی کلو قیمت 210 روپےتک جا پہنچی
اوپن مارکیٹ میں چینی کی سرکاری قیمت پر عدم دستیابی ہے جب کہ مختلف شہروں میں چینی 210 روپے تک میں فی کلو فروخت کی جا رہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق لاہور میں چینی 190 روپے سے 210 روپے فی کلو تک فروخت ہورہی ہے، اس کے علاوہ پشاور شہر میں بھی چینی 210 روپے فی کلو فروخت کی جا رہی ہے۔
بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں پرچون میں چینی 185جبکہ ہول سیل 180روپے کلو میں فروخت جاری ہے۔
راولپنڈی میں سرکار کی مقرر قیمت 179 روپے کلو ہے جب کہ دکانوں پر 181 روپے سے 185 روپے کلو فروخت کی جا رہی ہے۔
سرکار کی مقرر قیمت پر چینی کی فروخت ایک مسئلہ بن گئی ہے، اس حوالے سے صدر کریانہ ایسوسی ایشن سلیم پرویز بٹ نے کہا کہ پرچون میں چینی 185 روپے بھی بمشکل فروخت کرتے ہیں، پیرا فورس سرکاری قیمت سے زیادہ ریٹ پر جرمانے کرنے لگی۔
صدر کریانہ ایسوسی ایشن نے کہا کہ چینی کی عدم دستیابی اور بھاری جرمانے کیے جارہے ہیں، اگر چینی ضرورت کے مطابق سپلائی نہیں کی جاتی تو فروخت بند کردیں گے۔