لبنان کی وزارت صحت نے ایک ابتدائی رپورٹ میں اعلان کیا تھا کہ اسرائیلی فوج کی جارحیت اور فائرنگ کے نتیجے میں ملک کے جنوب میں 22 لبنانی شہید اور 124 افراد زخمی ہوئے جن میں 9 بچے اور ایک امدادی کارکن بھی شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ لبنان کے وزیرِ محنت مصطفی بیرم نے جنوبی لبنان سے صہیونی افواج کے انخلا کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر یہ مسئلہ حل نہ ہوا تو لبنان کے لوگ مزاحمت کا راستہ اختیار کر سکتے ہیں۔ فارس نیوز کے مطابق، وزیرِ محنت لبنان مصطفی بیرم نے اتوار کو کہا کہ ہم نہیں اجازت دیں گے کہ ایک بھی اسرائیلی فوجی لبنان کی سرزمین پر رہ جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر صہیونی افواج 60 دنوں کی مدت کے بعد بھی لبنان کی سرزمین سے نہیں نکلیں گے تو جنوبی لبنان کے شہری مزاحمت کا راستہ اختیار کر سکتے ہیں۔

بیرم نے کہا کہ اگر صیہونی دشمن اپنے وعدے کے خلاف انخلا نہیں کرتا، تو ہم ثالثوں کو اس کا ذمہ دار سمجھیں گے۔ لبنان کی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ ہم شہریوں کے ساتھ ہیں تاکہ وہ اپنے علاقوں کی جانب واپس جا سکیں، جبکہ دشمن نے اپنے فوجیوں اور عام شہریوں کو نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ لبنان کی سرزمین سے انخلا کی مخالفت کی ہے۔ لبنان کی فوج نے مزید کہا کہ ہم جنوبی لبنان کے متعدد علاقوں میں تعیناتی مکمل کر رہے ہیں اور شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ فوجی دستوں کی ہدایات پر عمل کریں۔

لبنانی وزارتِ صحت نے کچھ دیر قبل غیر حتمی اعداد و شمار میں بتایا کہ صہیونی افواج کی جارحیت اور فائرنگ کے نتیجے میں جنوبی لبنان میں 22 لبنانی شہید ہو گئے اور 124 افراد زخمی ہوئے جن میں 9 بچے اور ایک امدادی کارکن بھی شامل ہیں۔ لبنانی صدارتی دفتر نے بھی اطلاع دی کہ جوزف عون اپنے داخلی اور خارجی روابط جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ صہیونی افواج کی روستوں سے مکمل واپسی کو یقینی بنایا جا سکے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: لبنان کی لبنان کے کہا کہ

پڑھیں:

پیپلزپارٹی سندھ میں 16 سال سے ہے، اپنی کارکردگی پر دھیان دے‘ عظمیٰ بخاری

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2025ء)وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے پیپلز پارٹی سندھ میں 16 سال سے اقتدار میں ہے، اپنی کارکردگی پر دھیان دے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو سندھ کے کسانوں کی فکر کیوں نہیں ہوتی اگر پیپلز پارٹی غلط بیانی سے کام لے گی تو جواب دینا پڑے گا، مذاکرات دھمکیوں کے ذریعے نہیں ہوتے۔انہوں نے کہا کہ ابھی تک کوئی نہر بننا شروع نہیں ہوئی، کیا تقاریر سے مسائل کا حل ہوگا صوبائی وزیر نے کہا کہ پہلے 16 ماہ دھمکیاں سنی تھیں اب بھی سن ہی رہے ہیں، اس منصوبے میں سیلاب کا پانی استعمال ہوگا، سندھ ہمیں ڈکٹیشن تو نہیں دے سکتا کہ ہم سیلاب کے پانی سے کیا کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • غاصب صیہونی رژیم مسجد اقصی پر غاصبانہ قبضہ جمانا چاہتی ہے، قائد انصاراللہ یمن
  • امریکہ، ییل یونیورسٹی میں غاصب و سفاک صہیونی وزیر کا "کچرے" کیساتھ استقبال
  • ایران پوری "انسانیت" کیلئے خطرہ ہے، "نیتن یاہو" کی ہرزہ سرائی
  • جنوبی پاکستان کی سرحد پر بھارتی افواج اور میزائل سسٹمز کی نقل و حرکت، کشیدگی میں اضافہ
  • پہلگام واقعے پر بھارت سندھ طاس معاہدہ معطل کرکے اپنی پرانی خواہش پوری کررہا ہے، وزیر دفاع
  • سندھ اور پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آج موسم شدید گرم رہنے کا امکان
  • پیپلزپارٹی سندھ میں 16 سال سے ہے، اپنی کارکردگی پر دھیان دے‘ عظمیٰ بخاری
  • سندھ اور جنوبی پنجاب میں آج موسم شدید گرم رہنے کا امکان
  • صیہونی وزیراعظم اور ڈونلڈ ٹرامپ کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو
  • نہری منصوبہ، پانی کی تقسیم نہیں، قومی بحران کا پیش خیمہ: مخدوم احمد محمود