آج ملک میں شب معراج مذہبی عقیدت و احترام کیساتھ منائی جائیگی
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
رحمتوں اور برکتوں والی رات شبِ معراج آج کی رات ہے ،ملک بھر میں شب معراج مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی۔شب معراج کے موقع پر ملک بھر میں مساجد کو انتہائی خوبصورتی سے سجایا جاتا ہے، اس رات مساجد میں چراغاں، خصوصی محافل اور عبادات کا اہتمام کیا جاتا ہےجس میں علمائے کرام اور مقررین واقعہ معراج اور اسکی فضلیت پر روشنی ڈالی جاتی ہے۔محفل معراج النبیؐ میں نعت خواہاں حضور اکرمﷺ کی شان مبارک میں ہدیہ عقیدت و نعت پیش کرتے ہیں،27رجب المرجب کی شب نبی آخرالزمان حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو معراج کا شرف عطا کیا گیا تھا۔جب حضرت جبرائیل براق لیکر سرکار دو عالمﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور اللہ کے رسولﷺ، آپ کا رب آپ سے ملاقات کرنا چاہتا ہے،اس مقدس سفر کیلئے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم براق پر سوار ہوئے۔آپﷺ مکہ سے مسجد اقصیٰ گئے اور وہاں تمام انبیائے کرام کی نماز کی امامت فرمائی اور پھر آپکو آسمانوں میں اللہ تعالیٰ سے ملاقات کرانے کیلئے لے جایا گیاجہاںرسول اکرمﷺ کو جنت اور دوزخ بھی دکھائی گئی۔اسی سفر میں نماز بھی فرض ہوئی، امت مسلمہ کیلئے معراج النبیﷺ کا سب سے بڑا تحفہ نماز ہے
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
محسن نقوی کا جام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن وقار اور 4 جوانوں کو خراج عقیدت
ویب ڈیسک :وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ضلع کیچ میں جام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن وقار احمد اور 4 جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ کیپٹن وقار احمد اور 4 جوانوں نے شہادت کا عظیم رتبہ پایا، کیپٹن وقار احمد اور جوانوں کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شہداء نے اپنے قیمتی لہو سے امن کی آبیاری کی ہے، وفاقی وزیرداخلہ نے کیپٹن وقار احمد اور دیگر شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نےڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو معطل کر دیا
وزیرداخلہ نے آپریشن میں 5 بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی خراج تحسین پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ پوری قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔