سری لنکا کے کمیندو مینڈس ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر بن گئے
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
سری لنکا کے کرکٹر کمیندو مینڈس کو آئی سی سی کی جانب سے 2024 کے مینز ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر کا اعزاز دیا گیا ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اس ایوارڈ کے لیے پاکستانی اوپنر صائم ایوب، انگلینڈ کے فاسٹ بولر گس اٹکنسن، سری لنکا کے کمیندو مینڈس اور ویسٹ انڈیز کے شمر جوزف کو نامزد کیا تھا۔
آئی سی سی کے مطابق 26 سالہ کمیندو مینڈس نے اپنے شاندار پرفارمنس کی بدولت یہ اعزاز اپنے نام کیا۔
کمیندو مینڈس نے 2024 کے دوران مختلف فارمیٹس میں 32 میچز کھیل کر مجموعی طور پر 1451 رنز اسکور کیے۔ ان میں سب سے زیادہ کامیابی ٹیسٹ کرکٹ میں حاصل ہوئی، جہاں انہوں نے 9 میچز میں 5 سنچریوں کی مدد سے 1049 رنز بنائے۔ ان کا سب سے بہترین اسکور 182 رنز ناٹ آؤٹ رہا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
جعلی دستاویزات پر بیلجیئم جانیوالے 2 افراد لاہور ایئر پورٹ سے گرفتار
—فائل فوٹولاہور میں وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے جعلی دستاویزات پر بیلجیئم جانے والے 2 افراد کو گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ملزمان کو لاہور ایئر پورٹ سے گرفتار کیا گیا ہے۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے) امیگریشن نے جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والا مسافر گرفتار کرلیا ہے۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق دونوں ملزمان کے پاسپورٹ پر بیلجیئم کے جعلی ورک ویزے لگے ہوئے تھے۔
ایف آئی اے کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزمان نے ویزے 2 ایجنٹوں سے حاصل کیے تھے جس کے لیے انہوں نے 80 لاکھ روپے دیے تھے۔