دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور ایک بار پھر پہلے نمبر پر
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
فضائی آلودگی کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان نے مسلسل اپنی جگہ بنا رکھی ہے، لاہور آج پھر دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہے۔ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور میں پرٹیکیولیٹ میٹرز کی مقدار 257 ریکارڈ کی گئی۔دوسری جانب پاکستان کے معاشی حب کراچی کا فضائی معیار بھی مضرِ صحت ہے۔ کراچی آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہے جس کی فضا میں آلودگی 244 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔ اسی طرح دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں بنگلا دیشی دارالحکومت ڈھاکا دوسرے نمبر پر ہے جس کی فضا میں آلودگی 247 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
سورج آگ برسانے کو تیار؛ کراچی سمیت سندھ کے کئی شہروں میں ہیٹ ویو الرٹ
کراچی:شہر قائد سمیت سندھ کے کئی شہروں میں ہیٹ ویو کا امکان ہے، اس دوران شدید گرمی کی لہر سے شہریوں کو خبردار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے 30 اپریل تک صوبہ سندھ کے بیشتر علاقے ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہنے کا امکان ہے اور اس دوران درجہ حرارت معمول سے 6 سے 8 ڈگری زیادہ ریکارڈ ہو سکتا ہے۔
ماہرین نے بتایا ہے کہ تھرپارکر،عمرکوٹ اور میرپورخاص میں معمول سے 4 تا 6 ڈگری اضافی بڑھنے کی توقع ہے۔
دریں اثنا کراچی میں آج اور کل 38 جب کہ ہفتے کو زیادہ سے زیادہ پارہ 39 ڈگری تک تجاوز کرسکتا ہے ۔ 3 روز کے دوران کراچی میں گرم ومرطوب موسم ریکارڈ ہوسکتا ہے ۔
محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ سمندر کی جنوب مغربی سمت کی ہوائیں بدستور بحال رہ سکتی ہیں۔