راولپنڈی کے ریسٹورنٹ میں گیس سلنڈر دھماکا، 9 افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
راولپنڈی:
ہولی فیملی اسپتال کے قریب ریسٹورنٹ میں گیس سلنڈر کے دھماکے میں 9 افراد زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پنڈی میں ہولی فیملی اسپتال کے قریب ریسٹورنٹ میں دھماکا ہوا جس میں نو افراد زخمی ہوگئے، دھماکے کے فوری بعد پولیس اور امدادی ادارے پہنچ گئے اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا۔
ابتدائی طور پر سیکیورٹی اداروں نے دھماکے کو سلنڈر بلاسٹ قرار دیا ہے۔
امدادی ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والوں میں عادل، محمد حمید، نازک حسین، لیاقت حسین،
سلمان، عنصر شہزاد، خلیل، احمد اور آدم نصیر شامل ہیں۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
دبئی: پاکستان ٹیم کے منیجر کی زخمی سری لنکن امپائر کی اسپتال میں عیادت
پاکستان کرکٹ ٹیم کے منیجر نوید اکرم چیمہ نے ایشیا کپ میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ہوئے میچ میں بال لگنے سے زخمی ہونے والے سری لنکن امپائر روچیرا پلیاگُروگے کی اسپتال میں عیادت کی۔
ذرائع کے مطابق نوید اکرم چیمہ نے چیئر مین پی سی بی اور صدر اے سی سی محسن نقوی اور ٹیم کی جانب سے سری لنکن امپائر کو گلدستہ پیش کیا اور ان کی خیریت دریافت کی۔
ٹیم منیجر نے سری لنکن آفیشل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور جلد صحتیابی کی دعا کی۔
اس موقع پر امپائر روچیرا پلیاگُروگے کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم اور عوام سے ہمیشہ پیار ملا ہے۔