وزیراعظم کی اگلے چند ماہ میں بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے اگلے چند ماہ میں بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کرنے کی نوید سناتے ہوئے کہا ہےکہ بس چلے تو ٹیکس کی شرح 15 فیصد کم کر دوں مگر آئی ایم ایف کی وجہ سے مجبوری ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ بجلی کی قیمت کم کرنے کے لیے دن رات کام کررہے ہیں، اخراجات کم کر رہے ہیں، پی ڈبلیو ڈی کرپشن کا منبع تھا جسے بند کر دیا ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ قومی ایئر لائن کو شفاف نیلامی کے عمل سے نجی شعبےکو دیں گے، یقین دلاتا ہوں کہ حکومت سرمایہ کاری میں رکاوٹوں کو دور کررہی ہے۔
شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے ہم دن رات محنت کررہےہیں ، بہت جلد عوام کو دیگر چیزوں میں ریلیف ملے گی، عوام کی خدمت کرنے کا عزم برقرار ہے، پورے ملک میں عوام کو سہولیات دینے کے لیے مختلف پروگرامز متعارف کرانے والے ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف لندن پہنچ گئے
سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف لندن پہنچ گئے، وہ وہاں 3 روزہ قیام کریں گے۔
پاکستان ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل اور دیگر عملے نے وزیراعظم شہباز شریف کے وفد کا استقبال کیا ۔ نائب وزیراعظم وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار ، سمیت وفاقی وزراء عطاء تارڑ ، محمد عون چوہدری ، خواجہ محمد آصف سمیت اہم شخصیات وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ موجود ہیں۔
وزیراعظم لندن میں تین روز قیام کریں گے ۔ وزیراعظم شہباز شریف دورۂ لندن کے دوران اوورسیز پاکستانیوں کے کنونشن سے بھی خطاب کریں گے۔
شئیرز کی قیمتوں کو پر لگ گئے