حکومتی دعوؤں کے باوجود مہنگائی اپنے عروج پر: مرغی کی قیمت میں اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
ملتان: ملک بھرمیں مرغی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، انڈوں کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق ملتان میں زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں مزید دو روپے کا اضافہ ہو گیا ہے، انڈوں کی فی درجن قیمت 225 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔
ایسے میں شہریوں کا کہنا تھا کہ حکومت میڈیا پر آکر شور کرتی ہے کہ مہنگائی ختم ہوگئی، لیکن مارکیٹس میں آنے کی زحمت کوئی وزیر نہیں کرتا، ہم غریبوں کے لیے دووقت کی روٹی مشکل ہوگئی ہے، مرغی کھانے کے لیے بھی پورے مہینے کا بجٹ آؤٹ کرنا پڑتا ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ حکومت کو چاہیےکہ میڈیا پر مہنگائی کم کرنے کے بجائے عملی اقدامات کریں ،روزہ مرہ کی چیزوں کی قیمتوں میں کمی کی جائے، عوام کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے عدالتی نظام کو بہتر بنایا جائے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مستحکم
عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بغیر کسی ردوبدل کے مستحکم ہے۔ ملک میں فی تولہ سونا 352000 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 301783 روپے کا ہو گیاہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 276644 روپے ہوگئی۔
جبکہ عالمی بازار میں بھی سونے کی قیمت مستحکم رہی جس کے بعد سونا 3338 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ڈالر سونے کی قیمت سونے کی قیمت مستحکم فی تولہ سونا