سجاول: اسسٹنٹ کمشنر کیخلاف سومرا کمیونٹی کا احتجاج کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
سجاول (نمائندہ جسارت) سجاول (نمائندہ جسارت) گائوں حاجی احمد سومرو کے زمیندار اور سومرا کمیونٹی کے رہنما عبدالغنی سومرو نے اسسٹنٹ کمشنر کی شکایت کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ اسسٹنٹ کمشنر ولید ڈاوچ کے آفس میں وہ اپنی زمین کے سلسلے میں سیل سرٹیفکیٹ کے لیے بار بار چکر کاٹتے رہے، آخر انہوں نے اے سی سے اپنے کام نہ ہونے کا سبب پوچھا تو وہ مجھ پر برس پڑے اور نہ صرف بدتمیزی کی بلکہ انہوں نے اپنے پرائیویٹ گارڈ کے ذریعے مجھے بے عزت کروایا اور اپنے آفس سے دھکے دے کر باہر نکال دیا۔ اس سلسلے میں شہریوں اور سومرا کمیونٹی کے رہنمائوں نے مطالبہ کیا کہ فوری بد مست اور بد تمیز اسسٹنٹ کمشنر کے خلاف قانونی کارروائی کرکے تبادلہ کیا جائے، بصورت دیگر کل اسسٹنٹ کمشنر کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
تحریک تحفظ آئین نے ملک بھر میں جلسوں، احتجاج کا اعلان کر دیا
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) تحریک تحفظ آئین کے رہنماؤں کا اجلاس محمود اچکزئی کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس کے بعد رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ سنی اتحاد کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ سندھ اور پنجاب سمیت ملک بھر میں جلسہ اور احتجاج ہو گا۔ پانچ مئی کو کراچی میں اے پی سی، 10 مئی کو حیدر آباد میں جلسہ ہو گا۔ اسد قیصر نے کہا کہ اس وقت ججز کو بے توقیر کہا جا رہا ہے ہم آزاد عدلیہ چاہتے ہیں جہاں ججز میرٹ پر فیصلے کریں۔ سلمان اکرم راجا نے کہا پارلیمنٹ میں حقیقی نمائندے ہونے چاہئیں۔ عوام ہمارے ساتھ چلے ہم کامیاب ہوں گے، ملک کامیاب ہو گا۔