سیاحت و ہوابازی نمائش آئندہ ماہ کراچی میں منعقد ہوگی
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
کراچی (کامرس رپورٹر)سیاحت و ہوابازی کی سب سے بڑی نمائش کراچی میں کراچی، جنوری 2025پاکستان میں سفری و سیاحتی صنعت کی سب سے بڑی نمائش پاکستان ٹریول مارٹ (PTM) 2025 آئندہ ماہ کراچی کے ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگی?پاکستان ٹریول مارٹ 2025: سیاحت و ہوابازی کی سب سے بڑی نمائش کراچی میں۔کراچی، جنوری 2025پاکستان میں سفری و سیاحتی صنعت کی سب سے بڑی نمائش پاکستان ٹریول مارٹ (PTM) 2025 ا?ئندہ ماہ کراچی کے ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگی۔ جوکہ 31 جنوری سے 2 فروری تک جاری رہے گی، جس میں ملکی و غیر ملکی ماہرین، سرمایہ کار اور سیاحتی شعبے کے اہم ادارے شریک ہوں گے۔اس سے قبل 2017، 2018 اور 2019 میں کامیابی کے ساتھ منعقد ہونے والے اس ایونٹ کو رواں سال مزید بڑے پیمانے پر منعقد کیا جا رہا ہے۔ منتظمین کے مطابق، PTM 2025 اب تک کی سب سے بڑی اور موثر نمائش ثابت ہوگی، جس میں مقامی اور بین الاقوامی سیاحتی ادارے، ایئر لائنز، ہوٹلز اور دیگر متعلقہ کاروباری ادارے اپنی خدمات اور مصنوعات پیش کریں گے۔نمائش میں مختلف ممالک کے نمائندے شرکت کریں گے، جس سے عالمی سطح پر پاکستان کے سیاحتی شعبے کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کی سب سے بڑی نمائش
پڑھیں:
وفاقی وزیر امیر مقام کی زیر صدارت اہم اجلاس،جموں و کشمیر اسٹیٹ پراپرٹی کا بجٹ زیر غور
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران، انجینئر امیر مقام کی زیر صدارت جمعرات کے روز ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں جموں و کشمیر اسٹیٹ پراپرٹی کے بجٹ کا جائزہ ، انتظامی اُمور، پائیدار ترقی کے لیے حکمتِ عملی، اور وسائل کے مؤثر استعمال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ اجلاس وزارت میں منعقد ہوا، جس میں سیکرٹری امور کشمیر ظفر حسن، ایڈیشنل سیکرٹری کامران رحمان خان، جوائنٹ سیکرٹری، اسٹیٹ پراپرٹی کے ایڈمنسٹریٹر اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران سینئر حکام نے وفاقی وزیر کو موجودہ بجٹ، مالیاتی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔
Post Views: 5