بھارت اور انگلینڈکے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
چنائی(اسپورٹس ڈیسک)بھارت اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا میچ آج نرنجن شاہ اسٹیڈیم، راجکوٹ میں کھیلا جائے گا۔ بھارت کی مردوں کی ٹیم کو انگلینڈ کی ٹیم کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں0-2کی برتری حاصل ہے۔ میزبان ٹیم نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ کی ٹیم کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 2 وکٹوں سے مات دی تھی۔ انگلینڈ کی مردوں کی قومی کرکٹ ٹیم ان دنوں بھارت کے دورہ پر ہے جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف پانچ ٹی ٹوئنٹی اور تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دو میچز کھیلے جا چکے ہیں، جن میں بھارتی ٹیم نے فتح حاصل کی تھی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: انگلینڈ کی ٹی ٹوئنٹی
پڑھیں:
وسیم طائی نے ایک اور بین الاقوامی اعزاز اپنے نام کرلیا
لاہور:صدارتی ایوارڈ یافتہ گرینڈ ماسٹر ڈاکٹر وسیم طائی نے ایک اور بین الاقوامی اعزاز اپنے نام کرلیا۔
وسیم طائی کو ایشین لوگ آسنا اسپورٹس فیڈریشن کی جانب سے "ایکسلینسی ایوارڈ" سے نوازا گیا ہے۔
گرینڈ ماسٹر ڈاکٹر وسیم طائی کو ایکسیلینسی ایوارڈ کا اعزاز متحدہ عرب امارات کے شہر فجیرہ میں منعقدہ چھٹی لوگ آسنا چیمپیئن شپ کے موقع پر دیا گیا۔
ایوارڈ ایشیا یوگا فیڈریشن کی صدر، شیخہ نوف ال مروائی نے خصوصی تقریب میں پیش کیا۔ ڈاکٹر وسیم طائی اس اعزاز کے حقدار بننے والے پہلے پاکستانی ہیں جو کھیلوں کے شعبے میں ملک کے لیے ایک قابلِ فخر لمحہ ہے۔
اس موقع پر ایشیا بھر سے کھلاڑیوں نے اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا اور مختلف کیٹیگریز میں مقابلے ہوئے۔ پاکستانی کھلاڑیوں نے بھی چیمپیئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
پاکستان کے شایان سلیم اور محمد وسیم نے میڈلز جیت کر ملک و قوم کا نام دنیا بھر میں روشن کیا۔
ایونٹ میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں اور منتظمین نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی کھیلوں کے ان مقابلوں میں کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔