دبئی (اسپورٹس ڈیسک )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے مردوں اور خواتین کی کیٹیگری میں ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹرز آف دی ایئر کے ناموں کا اعلان کردیا۔آئی سی سی نے افغانستان کرکٹ ٹیم کے آل راونڈر عظمت اللہ عمرزئی کو 2024 میں شاندار کارکردگی پر کرکٹر آف دی ایئر 2024 کے اعزاز سے نواز دیا۔24 سالہ افغان کرکٹر نے 14 ون ڈے میچز میں 417 رنز اور 17 وکٹیں حاصل کیں، 52.

12 کی اوسط سے رنز بنائے اور 20.47 کی اوسط سے وکٹیں لیں۔عظمت اللہ کی نمایاں کارکردگیوں میں سری لنکا کے خلاف ناقابل شکست 149 رنز اور جنوبی افریقا کے خلاف 50 گیندوں پر 86 رنز شامل تھے۔ نومبر میں بنگلا دیش کے خلاف سیریز جیتنے والے میچ میں انہوں نے ناقابل شکست 70 رنز کے ساتھ 37 رنز کے عوض 4 وکٹیں بھی حاصل کیں۔افغانستان نے 2024 میں اپنی پانچ میں سے چار ون ڈے سیریز جیتیں،بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کو 2024 میں شاندار کارکردگی پر آئی سی سی مینز ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ دیا گیا۔بمراہ نے ہوم اور غیرملکی کنڈیشنز میں شاندار کارکردگی دکھائی اور بھارت کو آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی دوڑ میں برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کیا۔خواتین کی کیٹیگری میں بھارت کی مایہ ناز بلے باز سمرتی مندھانا نے دوسری بار ویمن کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیت لیا۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: دی ایئر

پڑھیں:

خوشحال خان خٹک ایکسپریس 5 سال بعد بحال، بھکر سٹیشن پر شاندار استقبال

بھکر(نیوز ڈیسک) کورونا وبا کے باعث معطل کی جانے والی مسافر ٹرین خوشحال خان خٹک ایکسپریس کو 5 سال بعد بحال کر دیا گیا۔

پشاور تا کراچی چلنے والی ٹرین کو خصوصی طور پر رنگ برنگی جھنڈیوں سے سجایا گیا اور بھکر میں سٹیشن پر لوگوں کی بڑی تعداد نے ٹرین کا شاندار استقبال کیا۔

ریلوے حکام کے مطابق خوشحال ایکسپریس واحد ایسی مسافر ٹرین ہے جو چاروں صوبوں سے گزرتی ہے اور لاکھوں مسافروں کو براہِ راست سفری سہولیات فراہم کرتی ہے۔

ٹرین پشاور سے کراچی کے درمیان چلائی جا رہی ہے اور اس کا روٹ بھکر، کوٹری، دادو، لاڑکانہ، جیکب آباد، کندھ کوٹ، کشمور، راجن پور، ڈیرہ غازی خان، کوٹ ادو، کوٹ سلطان، لیہ، کندیاں، میانوالی، جنڈ، اٹک سٹی جنکشن، نوشہرہ اور پشاور شامل ہے، اس طویل راستے پر سفر کرتے ہوئے یہ ٹرین مختلف ثقافتوں اور علاقوں کو آپس میں جوڑنے کا ذریعہ بنتی ہے۔

ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرین کی بحالی سے نہ صرف عوام کو سفری سہولت میسر آئی ہے بلکہ مقامی معیشت اور کاروبار کو بھی فائدہ پہنچے گا۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • خوشحال خان خٹک ایکسپریس 5 سال بعد بحال، بھکر سٹیشن پر شاندار استقبال
  • بھارتی میڈیا کے جھوٹے دعوے بے نقاب، پہلگام حملے میں مردہ قرار دیاگیا جوڑا زندہ نکلا
  • پی ایس ایل؛ شاداب نے کونسا اہم سنگ میل عبور کیا؟
  • شاداب خان کا کارنامہ، پی ایس ایل میں یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے اسپنر بن گئے
  • سابق آسٹریلوی کرکٹر انتقال کر گئے
  • پی ایس ایل 10: اسلام آباد یونائیٹڈ کی ملتان سلطانز کیخلاف شاندار کامیابی
  • قومی بچت کی سکیموں کی شرح منافع میں ردو بدل  
  • سابق کپتان عروج ممتاز نے ڈاکٹر بن کر علاج بھی کرڈالا
  • آئی ایم ایف نے پاکستان کی خام ملکی پیداوار کی شرح نمو کے تخمینے میں کمی کردی
  • پاکستان صحیح سمت میں چل پڑا ہے ; نواز شریف