نوجوان لڑکے نے خواجہ سراسے شادی کرلی،ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
ٹوبہ ٹیک سنگھ(نیوز ڈیسک)ایک نوجوان لڑکے نے خواجہ سرا سے شادی کرلی، حیرت انگیز خبر نے سوشل م یڈیا پر دھوم مچا دی ، ٹوبہ ٹیک سنگھ کا رہائشی نوجوان نے ایک لڑکی کی بجائے خواجہ سرا کو پسند کیا اور پھر اس سے شادی بھی کرلی یہ شادی بھی بڑی دھوم دھام سے کی گئی
اس شادی میں بھی تمام رسمیں مہندی کی رسم،دودھ پلائی وغیرہ کی تمام رسمیں بھی کی گئیں اور شادی کی خوشی میں نوٹ نچھاور بھی کئے گئےاور اس کے بعدرخصتی بھی کی گئی
سیمنٹ کی قیمت میں کمی کر دی گئی،کاروباری حضرات کیلئے اچھی خبر آگئی
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
خیبرپختونخوا: رواں سال خواجہ سراؤں پر تشدد کے 12 اور قتل کے 15کیسز رپورٹ
---فائل فوٹوصوبۂ خیبرپختونخوا میں خواجہ سراؤں پر تشدد اور ان کے قتل کے واقعات تھم نہ سکے، رواں سال کے دوران خواجہ سراؤں پر تشدد کے 12 اور قتل کے 15 کیسز رپورٹ ہوئے۔
خیبرپختونخوا میں رواں سال خواجہ سراؤں کے قتل کے واقعات مسلسل پیش آ رہے ہیں، 2025ء کے ابتدائی سات ماہ میں اب تک 15 خواجہ سرا قتل ہو چکے ہیں۔
پولیس کی رپورٹ کے مطابق مردان میں 6، پشاور میں 5، چارسدہ میں 3 اور ایبٹ آباد میں خواجہ سرا کے قتل کا ایک واقعہ رپورٹ ہوا۔
اس سے متعلق ڈی ایس پی کا کہنا ہے کہ قتل کے ساتھ ساتھ خواجہ سراؤں پر تشدد کے بھی کئی واقعات پیش آ چکے ہیں۔
پولیس کی رپورٹ کے مطابق خواجہ سراؤں پر تشدد کے 12 کیسز مختلف اضلاع میں درج کیے گئے ہیں، پشاور میں 6، چارسدہ میں 3، مردان میں 2 اور نوشہرہ میں خواجہ سراؤں پر تشدد کا ایک واقعہ پیش آیا۔
صوابی میں ایک خواجہ سرا کی خودکشی کا واقعہ بھی سامنے آیا ہے، جسے مبینہ طور پر مسلسل ہراسانی کا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خواجہ سراؤں کے خلاف ناقابلِ قبول رویوں کے خلاف ایف آئی آرز درج کر کے 20 سے زائد ملزمان کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔