غلام محمد صفی اور دیگر حریت رہنمائوں کا شہدائے کپواڑہ کو زبردست خراج عقیدت
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
ذرائع کے مطابق 27جنوری 1994ء کو بھارت کے یوم جمہوریہ کے ایک دن بعد بھارتی فوجیوں نے کپواڑہ میں 27 شہریوں کا قتل عام کیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی اور دیگر حریت رہنمائوں نے کپواڑہ قتل عام کے شہداء کو ان کے یوم شہادت پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق 27جنوری 1994ء کو بھارت کے یوم جمہوریہ کے ایک دن بعد بھارتی فوجیوں نے کپواڑہ میں 27 شہریوں کا قتل عام کیا تھا۔ فوجیوں نے 26جنوری کو مکمل ہڑتال کرنے پر لوگوں کو سزا دینے کے لیے بڑے پیمانے پر قتل عام کیا۔ غلام محمد صفی اور دیگر حریت رہنمائوں نے اسلام آباد سے جاری ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ کپواڑہ کے شہداء سمیت تمام شہدائے کشمیر کی قربانیوں کو کسی صورت رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کپواڑہ قتل عام مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کی بدترین مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری شہداء کی قربانیوں کی وجہ سے مسئلہ کشمیر بین الاقوامی سطح پر توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ حریت رہنمائوں نے کہا کہ وہ کسی کو بھی ان شہداء کی قربانیوں سے غداری کی اجازت نہیں دیں گے اور کشمیری شہداء کے مشن کی تکمیل کے لیے جدوجہد آزادی کو ہر ممکن طریقے سے جاری رکھیں گے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ کپواڑہ، ہندواڑہ قتل عام اور مقبوضہ علاقے میں بے گناہ لوگوں کے قتل کے دیگر المناک واقعات میں ملوث بھارتی فوجیوں کو آج تک سزا نہیں دی گئی۔ حریت رہنمائوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانیت کے خلاف سنگین جرائم پر بھارت کو جوابدہ بنائے اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے اس پر دبائو ڈالے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: حریت رہنمائوں نے قتل عام کہا کہ
پڑھیں:
شاہ محمود قریشی کی پارٹی کے سابق رہنمائوں سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سے جمعہ کو لاہور میں پارٹی کے سابق رہنمائوں کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
ذرائع نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی پرانی قیادت ریلیز عمران خان تحریک چلانے کے لیے تیار ہیں، تحریک میں فواد چوہدری، عمران اسماعیل ،علی زیدی ، محمود مولوی، سبطین خان اور دیگر رہنما موجود ہوںگے۔
ذرائع نے کہا کہ سابق قیادت نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے اہم فیصلے کیے، پی ٹی آئی کی سابقہ قیادت نے اسٹبلشمنٹ سے رابطوں اور مسلم لیگ ن کی اعلی قیادت سے بھی ملاقات کا فیصلہ کیا۔
ذرائع کے مطابق ملک میں سیاسی درجہ حرارت نیچے لانے کا فیصلہ کیا گیا، عمران خان سے ملاقات بھی کی جائے گی، پی ٹی آئی کی سابقہ قیادت شاہ محمود قریشی کی رہائی کے لیے بھی سرگرم ہے۔
ذرائع نے کہا کہ پی ٹی آئی کی سابقہ قیادت نے شاہ محمود قریشی کو بات چیت کے ذریعے معاملات کو حل کرنے اور سیاسی درجہ حرارت نیچے لانے کے لیے قائل کرنے کی کوشش کی، شاہ محمود قریشی کو تمام تر معاملات کو حل اور درست کرنے کے کردار ادا کرنے پر گفتگو ہوئی۔
سابقہ قیادت کا مؤقف ہے کہ پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت عمران خان کو باہر نہیں نکال سکتی، سابقہ قیادت نے سابق سینیٹر اعجاز چوہدری، سابق صوبائی وزیر میاں محمود الرشید اور سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ سے بھی ملاقات کی، ملاقات کے دوران موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔