Islam Times:
2025-11-04@06:12:50 GMT

غزہ سٹی میں تین لاکھ سے سے زائد بے گھر افراد کی واپسی

اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT

غزہ سٹی میں تین لاکھ سے سے زائد بے گھر افراد کی واپسی

غزہ شہر کی طرف واپسی کے راستے صلاح الدین روڈ پر بڑی تعداد میں گاڑیاں بھی جمع ہو گئیں اور 3 کلومیٹر سے زیادہ لمبی قطار میں لگ گئیں۔ سرکاری میڈیا آفس کے مطابق پیر کے روز تین لاکھ بے گھر افراد غزہ اور شمالی گورنری میں واپس آنے میں کامیاب ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ جنگ بندی کے معاہدے کے بعد صیہونی ریاست کی تمام تر رکاوٹوں کے باؤجود غزہ سٹی میں لاکھوں بے گھر افراد کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔ فلسطین کے سرکاری میڈیا آفس نے کہا کہ ہے کہ گذشتہ روز تین لاکھ بے گھر فلسطینی جنوبی اور وسطی گورنریوں سے غزہ اور شمالی گورنری میں واپس آئے۔ سرکاری میڈیا نے پیر کی شام ایک مختصر بیان میں مزید کہا کہ تین لاکھ بے گھر افراد جنوبی اور وسطی گورنری سے غزہ اور شمال کی طرف سے شاہراہ رشید اور صلاح الدین کے راستے 470 دن کی نسل کشی جنگ کے بعد واپس آئے۔ حماس نے اعلان کیا کہ ثالثوں کی کوششوں سے شمالی غزہ کی وادی میں بے گھر ہونے والوں کی واپسی پر ایک معاہدہ طے پا گیا ہے، جو پیر 27 جنوری کی صبح کو نافذ ہوا۔ حماس نے ایک پریس بیان میں کہا کہ نیتن یاہو نے شمالی غزہ کی پٹی میں بے گھر ہونے والوں کی واپسی کو روکنے اور مزاحمتی قیدیوں کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے جو بہانے لگائے تھے حماس نے صہیونی دشمن کےان بہانوں کو ختم کر دیا ہے۔ القسام بریگیڈز نے اسلامی جہاد کے عسکری ونگ القدس بریگیڈز کے ساتھ مل کر جنگی قیدی اسرائیلی فوجی اربیل یہود کی رہائی کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ اسی بنیاد پر حماس ثالثوں کی کوششوں سے بے گھر ہونے والوں کی واپسی تک پہنچی ہے۔

دریں اثناء شمالی غزہ اور غزہ سٹی بے گھر ہونے والے لاکھوں فلسطینیوں کی واپسی جاری ہے۔ وادی غزہ کے شمال میں رشید اور صلاح الدین شاہراؤں پر خوشی اور بے گھر ہونے کے منصوبوں کو ناکام بنانے کے عزم کے ماحول کے درمیان مسلسل دوسرے دن بھی ہزاروں فلسطینی شمال کی طرف داخل ہوئے۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق ہزاروں بے گھر افراد نے غزہ اور شمالی غزہ گورنریوں میں اپنے رہائشی علاقوں کی طرف واپسی کا سفر جلد شروع کر دیا۔ رپورٹ میں کیا گیا ہے کہ شہریوں نے واپسی کے مشکل سفر پر اپنا کچھ سامان ساتھ لے کر جانا ہے، جو غزہ شہر تک پہنچنے میں تقریباً 7 کلومیٹر کا سفر طے کرتا ہے۔ غزہ شہر کی طرف واپسی کے راستے صلاح الدین روڈ پر بڑی تعداد میں گاڑیاں بھی جمع ہو گئیں اور 3 کلومیٹر سے زیادہ لمبی قطار میں لگ گئیں۔ سرکاری میڈیا آفس کے مطابق پیر کے روز تین لاکھ بے گھر افراد غزہ اور شمالی گورنری میں واپس آنے میں کامیاب ہوئے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: غزہ اور شمالی سرکاری میڈیا بے گھر افراد بے گھر ہونے صلاح الدین شمالی غزہ کی واپسی کی طرف کہا کہ

پڑھیں:

سوڈان،خونریز جنگ، والدین کے سامنے سینکڑوں بچے قتل، اجتماعی قبریں و لاشیں

خرطوم(ویب ڈیسک) سوڈان کے شہر الفاشر سے فرار ہونے والے عینی شاہدین نے انکشاف کیا ہے کہ نیم فوجی تنظیم ریپڈ سپورٹ فورسز (RSF) کے جنگجوؤں نے شہر پر قبضے کے دوران بچوں کو والدین کے سامنے قتل کیا، خاندانوں کو الگ کر دیا، اور شہریوں کو محفوظ علاقوں میں جانے سے روک دیا۔بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق الفاشر میں اجتماعی قتل عام، جنسی تشدد، لوٹ مار اور اغوا کے واقعات بدستور جاری ہیں۔ اقوامِ متحدہ نے بتایا کہ اب تک 65 ہزار سے زائد افراد شہر سے نکل چکے ہیں، لیکن دسیوں ہزار اب بھی محصور ہیں۔

جرمن سفارتکار جوہان ویڈیفل نے موجودہ صورتحال کو “قیامت خیز” قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ دنیا کا سب سے بڑا انسانی بحران بنتا جا رہا ہے۔عینی شاہدین کے مطابق جنگجوؤں نے عمر، نسل اور جنس کی بنیاد پر شہریوں کو الگ کیا، کئی افراد کو تاوان کے بدلے حراست میں رکھا گیا۔ رپورٹس کے مطابق صرف پچھلے چند دنوں میں سینکڑوں شہری مارے گئے، جب کہ بعض اندازوں کے مطابق 2 ہزار سے زائد ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

سیٹلائٹ تصاویر سے ظاہر ہوا ہے کہ الفاشر میں درجنوں مقامات پر اجتماعی قبریں اور لاشیں دیکھی گئی ہیں۔ ییل یونیورسٹی کے تحقیقاتی ادارے کے مطابق یہ قتل عام اب بھی جاری ہے۔سوڈان میں جاری یہ خانہ جنگی اب ملک کو مشرقی اور مغربی حصوں میں تقسیم کر چکی ہے۔ اقوامِ متحدہ کے مطابق جنگ کے نتیجے میں ایک کروڑ 20 لاکھ سے زائد افراد بے گھر اور دسیوں ہزار ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ خوراک اور ادویات کی شدید قلت نے انسانی المیہ پیدا کر دیا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • سوڈان میں انسانی بحران، الفاشر سے 62 ہزار سے زائد بے گھر افراد کی ہجرت
  • سالانہ 500 سے زائد لوگوں کی ہلاکت، افغانستان میں زلزلے کیوں عام ہیں؟
  • سوڈان،خونریز جنگ، والدین کے سامنے سینکڑوں بچے قتل، اجتماعی قبریں و لاشیں
  • پاکستان سے اب تک 8 لاکھ 28 ہزار سے زائد افغان مہاجرین وطن واپس چلے گئے
  • سوڈان میں قیامت خیز جنگ, والدین کے سامنے سینکڑوں بچے قتل، ہزاروں افراد محصور
  • پاکستان سے اب تک 8 لاکھ 28 ہزار سے زائد افغان مہاجرین وطن واپس
  • افغان مہاجرین کی وطن واپسی: صرف ایک دن میں 10 ہزار افراد افغانستان روانہ
  • چمن بارڈر سے ایک روزمیں 10 ہزارسے زائد افغان مہاجرین کو واپس بھیج دیا گیا
  • وزیراعظم 59 لاکھ ٹیکس گوشوارے جمع ہونے پر ایف بی آر کی پذیرائی
  • انسداد اسمگلنگ کارروائیوں میں ایک کروڑ 12 لاکھ  سے زائد مالیت کی منشیات برآمد