جنگ بندی معاہدے میں پیشرفت پر بات چیت کیلئے حماس کا وفد قاہرہ پہنچ گیا
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
حماس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ قیادت کا وفد ان رہائی پانے والے قیدیوں سے بھی ملاقات کرے گا جنہیں گزشتہ ہفتے رہا کر کے مصر بھیج دیا گیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے کہا ہے کہ تحریک کے رہنماؤں کا ایک وفد مصری فریق سے جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر عمل درآمد میں پیش رفت پر بات چیت کے لیے قاہرہ پہنچا ہے۔ تحریک حماس نے مرکز اطلاعات فلسطین کو دیے گئے ایک بیان میں واضح کیا کہ تحریک کی قیادت کا ایک وفد لیڈرشپ کونسل کے سربراہ محمد درویش کی سربراہی میں سرکاری دورے پر مصری دارالحکومت قاہرہ پہنچا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ مصری قیادت سے ملاقات کرے گا اور اس کے تین مرحلوں میں جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے نفاذ میں پیش رفت پر بات چیت کرے گا۔ بیان کے مطابق وفد میں قیادت کونسل اور تحریک کے مذاکراتی وفد میں خالد مشعل، خلیل الحیا، ظہیر جبرین، نذر عواد اللہ، عزت الرشق، محمد نصر اور غازی حماد شامل ہیں۔ حماس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ قیادت کا وفد ان رہائی پانے والے قیدیوں سے بھی ملاقات کرے گا جنہیں گزشتہ ہفتے رہا کر کے مصر بھیج دیا گیا تھا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کرے گا
پڑھیں:
لاہور، والد کی وفات، تحریک انصاف کے مفرور رہنما حماد اظہر گھر پہنچ گئے
پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کے والد سینئر سیاست اور سابق گورنر پنجاب میاں اظہر گزشتہ روز انتقال کر گئے تھے۔ مرحوم کی نماز جنازہ آج ڈیڑھ بجے قذافی سٹیڈیم لاہور میں ادا کی جائے گی۔ 9مئی مقدمات کی وجہ سے مفرور حماد اظہر اپنی رہائشگاہ پہنچے۔ حماد اظہر اپنے والد میاں اظہر کی نماز جنازہ میں شریک ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے 9 مئی کے مقدمات میں مفرور رہنما حماد اظہر اپنی رہائشگاہ پہنچ گئے۔ پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کے والد سینئر سیاست اور سابق گورنر پنجاب میاں اظہر گزشتہ روز انتقال کر گئے تھے۔ مرحوم کی نماز جنازہ آج ڈیڑھ بجے قذافی سٹیڈیم لاہور میں ادا کی جائے گی۔ 9مئی مقدمات کی وجہ سے مفرور حماد اظہر اپنی رہائشگاہ پہنچے۔ حماد اظہر اپنے والد میاں اظہر کی نماز جنازہ میں شریک ہوں گے۔ حماد اظہر کے اپنی رہائشگاہ پہنچنے پر تعزیت کرنے والوں تانتا بندھ گیا۔ گارڈن ٹاون کے ابوبکر بلاک میں حماد اظہر کی رہائش گاہ پر کارکنوں اور رہنماوں سمیت شہریوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔