دولت مشترکہ ممالک کا مستقبل نوجوانوں پر منحصر ہے، وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دولت مشترکہ ممالک کا مستقبل نوجوانوں پر منحصر ہے، دولت مشترکہ کےرکن ممالک کی60فیصد آبادی 30 سال سے کم عمر ہے، ہمیں نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنا ہے۔
اسلام آباد میں دولت مشترکہ ایشیا یوتھ الائنس سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ دولت مشترکہ ایشیا یوتھ الائنس سمٹ کی میزبانی پر خوشی ہے، حکومت اور عوام کی طرف سے شرکا کو خوش آمدید کہتا ہوں، پاکستان بانی رکن ہونے کی حیثیت سے دولت مشترکہ اور اس کے اداروں کی اہمیت کو تسلیم کرتا ہے، دولت مشترکہ رکن ممالک کےدرمیان بہترین شراکت داری کاپلیٹ فارم ہے۔
انہوں نے کہا کہ دولت مشترکہ ممالک کا مستقبل نوجوانوں پر منحصر ہے، دولت مشترکہ کےرکن ممالک کی60فیصد آبادی 30 سال سے کم عمر ہے، ہمیں نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنا ہے، نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی اور فنی تعلیم سے آراستہ کرنا ہے، نوجوان پرامن اور خوشحال مستقبل کی ضمانت ہیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف کی عمان کے سلطان کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد
راؤ دلشاد :وزیراعظم شہباز شریف نے عمان کے سلطان کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد دی ہے۔ دونوں رہنماؤں نے امت مسلمہ کے درمیان اتحاد اور ہم آہنگی کے فروغ کے لیے دعائیں کیں اور خاص طور پر غزہ کے عوام کی حفاظت اور سکون کے لیے دعا کی۔
وزیراعظم کاپاکستان وبھارت کےدرمیان حالیہ بحران کےدوران عمان کےمؤقف پرسلطان کا شکریہ ادا کیا۔کشیدگی میں کمی اور مذاکرات کے لیے ان کی حمایت کو سراہا۔وزیر اعظم نے عمان کے سلطان کو پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کیلئےدعوت دی۔
وزیراعظم کا ایرانی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ، اہم امور پر تبادلہ خیال
عمان کےسلطان نےدعوت قبول کرتےہوئےوزیراعظم کوبھی سرکاری دورہ کرنےکی دعوت دی۔
دونوں دورے باہمی طور پر سفارتی ذرائع سے مناسب تاریخوں پر ہوں گے۔