پی سی بی نے بی پی ایل کھیلنے والے کرکٹرعامر جمال کو وطن واپس بلا لیا
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
پاکستان کرکٹ بوڑڈ (پی سی بی ) نے بنگلادیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کھیلنے والے کرکٹرعامر جمال کو وطن واپس بلا لیا۔
پی سی بی کے اعلامیے کے مطابق قومی کرکٹر عامر جمال کل وطن واپس پہنچیں گے جبکہ خوشدل شاہ اور عثمان خان گزشتہ روز پاکستان پہنچ چکے ہیں۔
قومی کرکٹر عامر جمال کو پی سی بی نے 7 فروری تک بی پی ایل کھیلنے کا این او سی جاری کیا تھا جبکہ خوشدل شاہ اورعثمان خان کا این او سی 25 جنوری تک جاری کیا گیا تھا۔
عامر جمال،عثمان خان اور خوشدل شاہ چیمپئنز ٹرافی کے ممکنہ اسکواڈ میں شامل ہونے کا امکان ہے اور تینوں کرکٹرز جلد تربیتی کیمپ میں بھی حصہ لینگے۔
رپورٹ کے مطابق عثمان خان کو عبدالرزاق نے لاہور طلب کرلیا، وہ کل سے سٹرائیک فورس کیمپ جوائن کرینگے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پی سی بی
پڑھیں:
اسٹوکس نے انگلش ٹیم پر زیادہ گالف کھیلنے کے الزام کو مسترد کردیا
کراچی:انگلش ٹیسٹ کپتان بین اسٹوکس نے اپنی ٹیم پر بہت زیادہ گالف کھیلنے کے الزام کو مسترد کردیا۔
انگلینڈ کے بارے میں حالیہ کچھ عرصے میں یہ بات عام ہورہی ہے کہ وہ بہت زیادہ گالف کھیلنے کے سبب اپنے میچز کی تیاری پر توجہ نہیں دیتی، فٹنس مسائل سے دوچار رہنے والے بین اسٹوکس کی آئندہ ہفتے زمبابوے کے خلاف واحد ٹیسٹ کیلیے واپسی متوقع ہے۔
ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ ایسی باتیں مجھے غصہ دلاتی ہیں، آپ نے سنا ہوگا کہ ہم زیادہ ٹریننگ نہیں کرتے بلکہ گالف میں مشغول رہتے ہیں، اسی وجہ سے اپنے میچز کی تیاری پر توجہ نہیں رہتی۔
انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ یہ الزام مکمل طور پر بکواس ہے، یہ باتیں وہ کرتے ہیں جو خود ٹاپ لیول پر کھیل چکے، اب یہ تو ہو نہیں سکتا کہ آپ صبح جاگیں اور سیدھے میچ کیلیے میدان میں اترجائیں، ٹاپ لیول پر مکمل تیاری کے بغیر کیسے کھیلا جاسکتا ہے۔