عمران خان کا بڑا فیصلہ،بین الاقوامی سطح پر رؤف حسن کی سر براہی میں بنی کمیٹی تحلیل کر دی
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
اسلام آباد ( نیوز ڈیسک )عمران خان کا بڑا فیصلہ،بین الاقوامی سطح پر رؤف حسن کی سر براہی میں بنی کمیٹی تحلیل کر دی۔ پی ٹی آئی کی رابطہ کمیٹی دو حصوں میں تقسیم ہو گئی۔
بین الاقوامی رابطہ کمیٹی کی سربراہی سے رؤف حسن کو ہٹا دیا گیا۔ نئی کمیٹی کے کنوئینیر زلفی بخاری ہوں گے۔ بین الاقوامی رابطہ کمیٹی میں شہباز گل ، عاطف خان ،سجاد برکی شامل ہوں گے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: بین الاقوامی
پڑھیں:
عمران خان کی رہائی کے لیے ایک اور کوشش ،سابق رہنماؤں نے اہم فیصلہ کرلیا ۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنماؤں نے عمران خان کی رہائی کیلئے سیاسی جماعتوں اور دیگر سے رابطوں کا فیصلہ کرلیا۔گزشتہ روز شاہ محمود قریشی سے جمعہ کو پارٹی کے سابق رہنماؤں کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ذرائع نے بتایاکہ پی ٹی آئی کے سابق رہنماؤں نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے سیاسی جماعتوں اور دیگر سے رابطوں کا فیصلہ کرلیا۔رابطہ کاری مشن میں فواد چوہدری، عمران اسماعیل، علی زیدی، محمود مولوی، سبطین خان سمیت دیگر رہنما شامل ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی سابق قیادت کا ن لیگ کے رہنماؤں اور بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی سابق قیادت ملک میں سیاسی درجہ حرارت کم کرنے کی کوشش کرے گی، سابق رہنماؤں نے شاہ محمود قریشی سے معاملات کو حل اور درست کرنے کیلئے کردار ادا کرنےپرگفتگو کی۔ذرائع نے بتایاکہ سابق رہنماؤں نے اعجاز چوہدری، میاں محمود الرشید اور عمر سرفراز چیمہ سے بھی ملاقات کی جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔