جتنا سعودی عرب کے پاس تیل ہے اتنا سندھ کے پاس کوئلہ ہے، بلاول زرداری کا دعویٰ
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ کسی کو وزیراعلیٰ یا کسی وزیر یا بیورو کریسی سے شکایت ہے تو مجھ سے کرے، یہ صوبہ پیپلز پارٹی کا ہے، کہیں اور جا کر چغلی کرنے کی ضرورت نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جتنا سعودی عرب کے پاس تیل ہے، اتنا سندھ کے پاس کوئلہ ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ بجلی دیں اور سستی بجلی دیں، کسی کو وزیراعلیٰ یا کسی وزیر یا بیورو کریسی سے شکایت ہے تو مجھ سے کرے، یہ صوبہ پیپلز پارٹی کا ہے، کہیں اور جا کر چغلی کرنے کی ضرورت نہیں۔ کراچی میں تاجروں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کوشش کروں گا کہ تاجروں کے مسائل حل کر سکوں، کسی کو وزیراعلیٰ یا کسی وزیر یا بیورو کریسی سے شکایت ہے تو مجھ سے کرے، یہ صوبہ پیپلز پارٹی کا ہے کہیں اور جاکر چغلی کرنے کی ضرورت نہیں۔ انہوں ںے کہا کہ جس طریقے سے یہ شہر چلتا تھا وہ تاریخ کا حصہ ہے، اب تاجروں سے بھتہ نہیں مانگا جا رہا، اب آپ کی زندگی کو کوئی خطرہ نہیں، اب زبردستی صنعت بند نہیں ہوتی، مزدوروں کو زبردستی جلسے میں نہیں لایا جاتا، تو اس میں ہمارا بھی کردار ہے۔
بلاول زرداری نے کہا کہ کیا میں نے کبھی آپ کو تنگ کیا؟ میں کیوں چاہوں گا کہ میرے نام پر اور حکومت کے نام پر آپ کو کوئی تنگ کرے۔ بلاول نے کہا کہ سندھ حکومت کے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ منصوبے منافع میں ہیں، یہاں اسلام آباد میں فیصلے کیے جاتے ہیں، ٹیرف سیٹ کیے جاتے ہیں، ہم سے مشورے کے بغیر پالیسیاں بنائی جاتی ہیں اور نقصان سب اٹھاتے ہیں، جتنا سعودی عرب کے پاس تیل ہے، اتنا سندھ کے پاس کوئلہ ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ بجلی دیں اور سستی بجلی دیں۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ وزیراعظم اور وزیر ڈھٹائی سے کہتے ہیں کہ ہم نے پاکستان سے لوڈ شیڈنگ ختم کر دی، آپ مجھے سندھ یا کوئی ایک شہر بتا دیں، جہاں لوڈشیڈنگ نہیں ہو رہی، وفاق کے رویئے کے سبب سندھ حکومت بجلی کے اپنے منصوبوں کی جانب بڑھ رہی ہے، ہم جو منصوبے شروع کرنے جا رہے ہیں، ہمیں اس کیلئے اسلام آباد سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کی ضرورت نہیں پیپلز پارٹی نے کہا کہ بجلی دیں ہیں اور کے پاس
پڑھیں:
شنگھائی: بلاول بھٹو سے چین کی سب سے بڑی تعمیراتی کمپنی سی ایس سی ای سی کے وفد کی ملاقات
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے چین کی سب سے بڑی تعمیراتی کمپنی چائنا اسٹیٹ کنسٹرکشن انجینئرنگ کارپوریشن کے اعلیٰ سطحی وفد نے ملاقات کی۔
وفد میں جنرل منیجر گی لیانگ، اسسٹنٹ جنرل منیجر ہانگ شیاؤ اور سیکریٹری وومینگ ینگ شامل تھے۔ اس موقع پر بیلٹ اینڈ روڈ انفارمیشن انڈسٹری یونین کے مشیر سونگ لنگ بن، چیف کنسلٹنٹ بے چی اور کنسلٹنٹ بیلن نے بھی بلاول بھٹو سے ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیے: شنگھائی: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا فودان یونیورسٹی کا دورہ، پاک-چین دوستی کے مستقبل پر خطاب
وفود نے چیئرمین پیپلزپارٹی کو بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے تحت پاک چین اقتصادی راہداری اور دیگر اہم منصوبوں پر بریفنگ دی۔ اس کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل اور گرین انفرااسٹرکچر کے شعبوں میں سرمایہ کاری سے متعلق بھی تفصیلی آگاہی فراہم کی گئی۔
بلاول بھٹو زرداری نے دنیا کے اہم تعمیراتی منصوبوں میں کلیدی کردار ادا کرنے پر چائنا اسٹیٹ کنسٹرکشن انجینئرنگ کارپوریشن کی کارکردگی کو سراہا اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا۔
اس ملاقات میں سندھ حکومت کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن اور وزیر برائے توانائی ناصر شاہ بھی موجود تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بلاول بھٹو چین کنسٹرکشن کمپنی