آئی سی سی نے بہترین کرکٹرز آف دی ایئر کا اعلان کردیا
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سال 2024 کے بہترین کرکٹر کا اعلان کردیا ہے، کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی اس فہرست میں شامل نہیں۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری سال 2024 کے بہترین کھلاڑیوں میں بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ سرفہرست ہیں، جنہوں نے شاندار کارکردگی کی بدولت سرگارفیلڈ سوبرز ایوارڈ برائے آئی سی سی مین کرکٹر آف دی ایئر 2024 اپنے نام کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نئی آئی سی سی رینکنگز جاری، پاکستانی کرکٹرز کا راج، بابر اور شاہین سب سے آگے
جسپریت بمراہ یہ ایوارڈ تمام فارمیٹس میں مسلسل بہترین کارکردگی کی بنیاد پر دیا گیا، اس سے قبل جسپریت بمراہ نے آئی سی سی مین ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر 2024 کا ایوارڈ بھی اپنے نام کیا تھا۔
جسپریت بمراہ نے آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ اور انگلینڈ کے جو روٹ اور ہیری بروک کو پیچھے چھوڑتے ہوئے یہ اعزاز اپنے نام کیا، وہ یہ ایوارڈ جیتنے والے پانچویں بھارتی کرکٹر بن گئے ہیں۔
اس سے قبل راہول ڈریوڈ، سچن ٹنڈولکر، روی چندرن اشون، اور ویرات کوہلی بھی یہ ایوارڈ حاصل کر چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی کا کرکٹر آف دی ایئر ایوارڈز کے لیے نامزدگیوں کا اعلان، 2 پاکستانی پلیئرز بھی شامل
جسپریت بمراہ نے 2024 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹی20 ورلڈ کپ 2024 میں بھارت کو فتح دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے ورلڈ کپ کے 8 میچز میں 15 وکٹیں نام کیں، جن میں جنوبی افریقہ کے خلاف فائنل میں 2 وکٹیں بھی شامل ہیں۔
ٹیسٹ کرکٹ میں بمراہ نے 13 میچز میں 71 وکٹیں حاصل کیں، اس کے ساتھ وہ تیز ترین 200 ٹیسٹ وکٹیں حاصل کرنے والے بھارتی فاسٹ بولر بھی بن گئے ہیں۔
ویمن کرکٹر آف دی ایئرویمن کرکٹر آف دی ایئر 2024 کا ایوارڈ نیوزی لینڈ کی میلی کیر نے اپنے نام کیا ہے، انہوں نے سال کے دوران 43 وکٹیں حاصل کیں، 14 کیچز پکڑے اور 651 رنز بھی اسکور کیے۔
مینز ٹی 20 کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ بھارت کے ارشدیپ سنگھ کے نام رہا، ویمن ٹی 20 کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ بھی نیوزی لینڈ کی میلی کیر کے نام رہا۔
مینز ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ افغانستان کے آل راؤنڈر عظمت اللہ عمر زئی جبکہ ویمن ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر بھارت کی سمرتی مندھانا کے نام رہا۔
ایمر جنگ مین کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ سری لنکا کے کمندو میندس اور ایمرجنگ ویمن کرکٹر کا ایوارڈ جنوبی افریقا کی انیری ڈرکسن کے نام رہا۔
امپائر آف دی ایئر کا یوارڈ انگلینڈ کے رچرڈ النگ ورتھ کے نام رہا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئی سی سی آسٹریلیا افغانستان انڈیا ایوارڈ پلیئر آف دی ایئر جسپریت بمراہ سری لنکا نیوزی لینڈ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا سٹریلیا افغانستان انڈیا ایوارڈ پلیئر ا ف دی ایئر جسپریت بمراہ سری لنکا نیوزی لینڈ کرکٹر ا ف دی ایئر کا ایوارڈ جسپریت بمراہ اپنے نام کیا کے نام رہا بمراہ نے
پڑھیں:
سابق انگلش کرکٹر کی موت کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز
کراچی:انگلینڈ کے سابق کرکٹر گراہم تھارپ کی خودکشی کے حوالے سے تحقیقات کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔
گراہم تھارپ گزشتہ برس ٹرین کی ٹکر سے ہلاک ہوگئے تھے بعد میں انکی فیملی نے انکشاف کیا تھا کہ تھارپ نے خودکشی کی ہے۔
ان کی موت کے حوالے سے شروع ہونے والی تحقیقات میں اہلیہ امینڈا نے انکشاف کیا کہ تھارپ نے اس سے قبل 20 اپریل 2022 کو بھی اپنی جان لینے کی کوشش کی تھی جس کے بعد وہ کئی دن بے ہوش اور کئی ہفتے انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں داخل رہے۔
گراہم تھارپ نے 1993 سے 2005 کے دوران 100 ٹیسٹ اور 82 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں انگلینڈ کی نمائندگی کی تھی۔
گراہم تھارپ والد جیف نے بتایا کہ 2010 کے دورہ آسٹریلیا میں تھارپ انگلش ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ تھے، سیریز کے بعد کپتان جو روٹ، جیمز اینڈرسن اور آسٹریلوی پلیئرز ناتھن لائن، ٹریوس ہیڈ اور الیکس کیری ایک نائٹ کلب میں شراب نوشی کررہے تھے، وہاں پر پولیس پہنچی اور پوچھ گچھ کی، اس موقع پر تھارپ نے ویڈیو بنائی جوبعد میں لیک ہوگئی جس کی انھیں کافی شرمندگی تھی۔
والد کے مطابق گراہم تھارپ نے اس پر معافی بھی مانگی مگر وہ کافی نادم تھے، اس واقعے پر انگلش بورڈ نے انہیں ملازمت سے بھی برخواست کردیا تھا، جس کے بعد وہ ڈپریشن کا شکار ہوگئے، ان کا علاج بھی کروایا گیا مگر وہ عام لوگوں کے سامنے آنے کو تیار نہیں تھے۔
تھارپ کی اہلیہ امینڈا نے بتایا کہ انہوں نے مجھ سے ایک بار کہا تھا کہ میں زندگی ختم کرنے میں ان کی مدد کروں۔
تحقیقات کا سلسلہ جاری رہے گا انگلینڈ اور بھارت میں جاری ٹیسٹ کے دوسرے روز تھارپ کو خراج عقیدت پیش کیا گیا، اس موقع پر ان کی اہلیہ اور بیٹیاں کیٹی اور ایمی بھی موجود تھیں جنہوں نے دماغی صحت کی چیریٹی کیلیے امداد جمع کی۔