2025-11-04@19:18:45 GMT
تلاش کی گنتی: 2677
«اپنے نام کیا»:
بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں ایک مسافر ٹرین اسٹیشن کے نزدیک کھڑی مال بردار گاڑی سے ٹکرا گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اس خوفناک حادثے میں مسافر ٹرین کی کئی بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں اور مسافروں کی چیخ و پکار سے فضا گونج اُٹھی تھی۔ ریسکیو ٹیم نے بوگی کو کاٹ کر اندر پھنسے مسافروں کو نکالا۔ اب تک 5 لاشیں نکالی جا چکی ہیں جب کہ متعدد زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ بھارتی حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ 4 زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے باعث حادثے میں ہونے والی ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ حادثے کے بعد ریلوے ٹریک اور سگنلز کے نظام کو شدید نقصان پہنچا جس کے باعث متعلقہ ریل روٹس پر ٹرینوں کی...
پاکستان سپر لیگ سیزن 11 آئندہ برس اپریل اور مئی میں کرانے پر اتفاق کر لیا گیا۔ لاہورمیں منعقد ہونے والے اجلاس میں پی ایس ایل اانتظامیہ اور تمام فرنچائزز کے نمائندوں نے شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں پلیئرز مینجمنٹ، ممکنہ شیڈول، مقامات اور ونڈو کے حوالے سے تجاویزپر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں دو نئی ٹیموں کی شمولیت پر ٹیم مالکان کو ممکنہ پلان شیئر کیا گیا۔اس کے علاوہ ٹیم مالکان کو ٹائٹل اسپانسر شپ کےمعاہدے پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ فالو اپ میٹنگز میں مزید امور پر تفصیلی گفتگو پر بھی اتفاق کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق فرنچائزز کو آئندہ ہفتے ویلیو ایشن کے بارے آگاہ کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی گئی۔
ایک بھارتی سرجن نے شادی کے ڈیڑھ سال بعد اپنی بیوی کو محبوبہ کی خاطر اینستھیٹک دوا زیادہ مقدار میں دے کر قتل کردیا۔ بعدازاں ڈیجیٹل پے منٹ ایپلیکیشن کے ذریعے محبوبہ کو بیوی کو ہلاک کرنے کی خبر بھی بھیج دی۔ ایک چونکا دینے والے انکشاف میں، ڈاکٹر مہندر ریڈی نامی سرجن، جو اپنی ڈرمٹولوجسٹ اہلیہ ڈاکٹر کرُتیکا ریڈی کے قتل کے الزام میں گرفتار ہیں، نے جرم کے فوراً بعد اپنی مبینہ محبوبہ کو ایک پیغام بھیجا جس میں لکھا تھا ’میں نے تمہارے لیے اپنی بیوی کو مار دیا۔‘ تحقیقاتی حکام کے مطابق، یہ پیغام ایک ڈیجیٹل پیمنٹ ایپلیکیشن کے ذریعے بھیجا گیا تھا۔ پولیس نے یہ پیغام ملزم کے موبائل فون کی فارنزک جانچ کے...
اپنی پوری زندگی میں میر واعظ ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق نے ہمیشہ امن، انصاف اور عوامی حقوق کی وکالت کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اردن کے دارالحکومت عمان میں قائم رائل اسلامک اسٹریٹیجک اسٹڈیز سنٹر نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق کو ایک بار پھر دنیا کی 500 بااثر ترین مسلم شخصیات کی فہرست میں شامل کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق رائل اسلامک اسٹریٹجک اسٹڈیز سینٹرنے رواں سال کیلئے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ میر واعظ عمر فاروق،نے جو مقبوضہ کشمیر کے 14ویں میر واعظ ہیں، اپنے والد کی شہادت کے بعد 1990ء میں صرف 17برس کی عمر میں ان کی ذمہ داریاں سنبھالیں۔ بیس سال کی عمر میں انہوں نے کل جماعتی حریت...
‘وائلڈ ایٹ ہارٹ’ اور ‘ریمبلنگ روز’ جیسی یادگار فلموں کی اداکارہ ڈایان لیڈ 89 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں
امریکی اداکارہ اور 3 بار آسکر ایوارڈ کے لیے نامزد ہونے والی ڈایان لیڈ89 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ ان کی بیٹی اور مشہور اداکارہ لورا ڈرن نے تصدیق کی کہ لیڈ کیلیفورنیا میں اپنے گھر پر وفات پا گئیں۔ ڈایان لیڈ نے اپنے 7 دہائیوں پر مشتمل فنی سفر میں مضبوط، ذہین اور پیچیدہ کردار نبھائے۔ انہوں نے فلموں ‘ایلِس ڈز نٹ لِو ہئیر اینی مور’، ‘وائلڈ ایٹ ہارٹ’ اور ‘ریمبلنگ روز’ میں اپنی شاندار اداکاری پر آسکر کی نامزدگیاں حاصل کیں۔ وہ ٹی وی اور فلموں میں 120 سے زائد کردار ادا کر چکی تھیں، جن میں ‘چائنا ٹاؤن’، ‘سِٹیزن رُوتھ’، ‘جائے’ اور ‘این لائٹنڈ’ شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: لاسی اور لاسٹ اِن اسپیس جیسی...
لاہور میں جعلی دودھ بنانے والوں کے خلاف بڑا آپریشن جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ملک میں گدھے اور کتے کے گوشت، جعلی دودھ اور پلاسٹک کے چاول فروخت، حقیقت کیا ہے؟ ڈی جی فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کے مطابق غذائی دہشتگردوں کے خلاف اب تک لاہور میں 607 مقدمات درج کروائے جا چکے ہیں۔ نقلی دودھ بیچنے والوں کے خلاف مذکورہ آپریشن ڈھائی ماہ قبل شروع کیا گیا تھا۔ مزید پڑھیں: پاکستان میں دودھ کی پیداوار کتنی، پروڈکشن کے لحاظ سے دنیا میں نمبر کونسا؟ فوڈ اتھارٹی نے 15 لاکھ لیٹر جعلی دودھ تلف کیا، 400 کے قریب جعلی دودھ بنانی والی فیکٹریوں کو سیل کیا اور 150 کے قریب ان گاڑیوں کو ضبط کیا جو غیرمعیاری دودھ مارکیٹ میں...
اداکار زاہد حسین نے حالیہ پوڈ کاسٹ میں سوشل میڈیا کے بانیوں کو جہنمی قرار دینے والے اپنے متنازع جملے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا اصل اعتراض سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے تخلیق کاروں پر تھا، عام مواد بنانے والوں پر نہیں۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ جذبات میں آکر ایسا کہنا غلطی تھی، کیونکہ کسی شخص کے جنت یا جہنم کا فیصلہ کرنا صرف اللہ کا اختیار ہے، انسان کا نہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ایک واٹس ایپ گروپ نے کیسے اسمگل ہونے والی 50 سے زائد خواتین کو بچایا؟ زاہد حسین کا کہنا تھا کہ انہیں اپنی بات کی سنگینی کا احساس ہوا، خصوصاً اس لیے کہ بہت سے نوجوان ان کی دینی گفتگو سنتے ہیں...
معروف اداکار نبیل ظفر کا کہنا ہے کہ کراچی کی سڑکوں پر گاڑی چلانے پر چالان نہیں بلکہ انعام ہونا چاہیے، یہ عوام کا مطالبہ ہے۔ سوشل میڈیا پر ای چالان سسٹم پر تبصرہ کرتے ہوئے نبیل ظفر نے کہا کہ کراچی جیسے شہر میں اگر کوئی ٹریفک، گڑھوں اور سڑکوں کی حالت کے باوجود اپنی گاڑی کو بحفاظت منزل تک پہنچانے میں کامیاب ہو جاتا ہے تو اسے جرمانہ نہیں بلکہ انعام دیا جانا چاہیے۔ اداکار کا کہنا تھا کہ کراچی کے لوگوں کو روزانہ ٹریفک جام، ٹوٹی پھوٹی سڑکوں اور لاپرواہ ڈرائیورز کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اس کے باوجود وہ صبر اور حوصلے کے ساتھ اپنی گاڑیاں چلاتے ہیں جو کہ واقعی قابل تعریف ہے۔ یاد رہے...
طالبان دہشت گردوں کی سہولت کاری کر رہے ہیں، پاکستان اپنی سیکیورٹی خود یقینی بنائے گا، ڈی جی آئی ایس پی آر
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کی سلامتی و استحکام کی ذمہ داری اور ضمانت مسلح افواج ہیں اور یہ ضمانت کسی بیرونی دارالحکومت یا کابل کو نہیں دی جا سکتی، دہشت گردی، منشیات کی کشتکاری اور غیر ریاستی عناصر کے ساتھ مل کر کام کرنے والے گروپس کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔سینئر صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے جنرل احمد شریف نے کہا کہ پاکستان نے کبھی طالبان کی آمد پر جشن نہیں منایا اور واضح کیا کہ ریاستی اداروں کا رویہ واضح ہے، ٹی ٹی پی، بی ایل اے اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کے خلاف آپریشنز جاری ہیں، ملک کی سکیورٹی کا نظم و...
بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان جو تقریباََ 3 دہائیوں سے بھارتی فلم انڈسٹری پر راج کرتے نظر آ رہے ہیں ان کے بارے میں یہ بات جان کر کئی لوگ حیران ہوں گے کہ اُنہوں نے ابتداء میں فلموں میں کام کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ اداکار و پروڈیوسر وویک واسوانی نے حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ شاہ رخ خان اپنے شوبز کیریئر کے آغاز میں مالی مشکلات سے گزر رہے تھے، وہ وقت ان کے لیے بہت زیادہ مشکل تھا کیونکہ انہیں اپنی بیمار ماں اور بہن کا خیال بھی رکھنا تھا۔ اُنہوں نے بتایا کہ ایک دن شاہ رخ خان کی مجھے کال آئی کہ ان کی والدہ کی طبیعت بہت...
تہران: ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اعلان کیا ہے کہ ایران اپنی جوہری تنصیبات کو مزید طاقت اور جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ دوبارہ تعمیر کرے گا، تاہم ملک کا ایٹمی ہتھیار بنانے کا کوئی ارادہ نہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر مسعود پزشکیان نے ایران کی ایٹمی توانائی تنظیم کے دورے کے دوران یہ بیان دیا۔ اس موقع پر انہوں نے جوہری صنعت کے سینیئر حکام سے ملاقات بھی کی۔ صدر نے کہا کہ "عمارتوں اور فیکٹریوں کی تباہی ہمیں نہیں روک سکتی، ہم انہیں دوبارہ بنائیں گے اور اس بار زیادہ مضبوط انداز میں"۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران کا جوہری پروگرام عوامی فلاح و بہبود کے لیے ہے، جس کا مقصد بیماریوں کے...
بالی وُڈ اداکار گووندا اور ان کی اہلیہ سنیتا آہوجا ایک بار پھر خبروں میں ہیں۔ گزشتہ چند ماہ سے دونوں کے درمیان مبینہ اختلافات کی خبریں گردش کر رہی تھیں، جنہیں جوڑے نے کئی بار مسترد کیا، مگر اب سنیتا نے ایک حالیہ انٹرویو میں شوہر کے مبینہ معاشقے پر کھل کر بات کی ہے۔ سنیتا آہوجا نے پارس ایس چھابڑا کے پوڈکاسٹ ابرا کا ڈبرا شو میں گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ انہوں نے بھی شوہر کے ایک 30 سالہ مراٹھی اداکارہ کے ساتھ تعلقات کے بارے میں سنا ہے۔ تاہم، ان کا کہنا تھا کہ وہ خود کسی بات پر یقین نہیں کرتیں جب تک اپنی آنکھوں سے دیکھ نہ لیں۔ انہوں نے کہا کہ ’میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ملاقات: سید مسرت خلیل (جدہ)24 اکتوبر2025 کی شام جدہ کے ہوٹل گلیریہ کے خوب صورت ہال میں اسلام آباد چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدرسردارطاہرمحمود، سعودی میڈیا کی سینئرصحافی اورمعروف سعودی بزنس وومن ڈاکٹرسمیرہ عزیزاورپاکستان بزنس فورم جدہ کے صدرعقیل شہزاد آرائیں نے پاکستان انٹرنیشنل پراپرٹی ایکسپوکے 10 ویں ایڈیشن کا افتتاح کیا۔ جس میں سعودی عرب اور پاکستان کے متعدد معروف سرمایہ کاروں، بزنس مینوں، اور بلڈرز نے شرکت کی۔ اس تقریب کو کاروباری دنیا میں ایک کامیاب سنگِ میل قرار دیا گیا۔ صدرسردارطاہرمحمود نے عمران خٹک کے ویژن، تنظیمی مہارت اور کاروباری جذبے کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا۔ عقیل آرائیں نےکہا عمران خٹک کی کاوشوں سے نہ صرف پاکستانی بزنس کمیونٹی کو خلیجی ممالک...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">طویل انتظار کے بعد وہ لمحہ آیا جب پی ٹی سی ایل انتظامیہ نے پی ٹی سی ایل ورکرز اتحاد فیڈریشن پاکستان CBA کے ساتھ چارٹر آف ڈیمانڈ پر دستخط کرنے کی تقریب ہیڈکوارٹرز میں منعقد کی۔ جس میں پورے ملک سے CBA سینٹرل کونسل کے اراکین کے ساتھ ساتھ یونین کے ریجنل رہنماؤں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ہال اپنی گیلری سمیت کارکنان سے بھرا ہوا تھا۔ یاد رہے کہ 2023 میں ریفرینڈم کے ذریعے پی ٹی سی ایل ورکرز اتحاد فیڈریشن پاکستان نے اجتماعی سودا کاری کا سرٹیفکیٹ حاصل کیا تھا۔ اس وقت سے اب تک مذاکرات ، تنازعات ، NIRC کی ثالثی پھر مذاکرات اور پھر بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری۔ ان تمام مراحل...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ (پی کے ایل آئی) میں جگر کی پیوند کاری کے 1ہزار کامیاب آپریشن مکمل ہو گئے۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پی کے ایل آئی کے جگر کی پیوند کاری کے 1 ہزار کامیاب آپریشن کا سنگِ میل عبور کرنے پر تشکر کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں پی کے ایل آئی کو تباہ کرنے کی مزموم سازشیں ہوتی رہیں، اللّٰہ کے فضل و کرم سے جو پودا 2017ء میں لگایا تھا، وہ آج تناور درخت بن گیا ہے۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ پی کے ایل آئی سے اب تک 40 لاکھ مریض مستفید ہو چکے ہیں، ادارہ 80 فیصد مریضوں کا مفت علاج کرتا ہے۔اُن کا کہنا...
ماحولیاتی و آفات سے متعلق صحافت، دو روزہ قومی تربیتی ورکشاپ نے صحافیوں کو موسمیاتی شعور پر مبنی رپورٹنگ کیلئے بااختیار بنایا
ماحولیاتی و آفات سے متعلق صحافت، دو روزہ قومی تربیتی ورکشاپ نے صحافیوں کو موسمیاتی شعور پر مبنی رپورٹنگ کیلئے بااختیار بنایا WhatsAppFacebookTwitter 0 2 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )ماحولیاتی اور آفات سے متعلق صحافت کے موضوع پر دو روزہ قومی تربیتی ورکشاپ اتوار کے روز سی ایس ایس انسٹیٹیوٹ اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگئی۔ یہ ورکشاپ ProtectEarth Consultants کے زیر اہتمام، CSS Institute، Momentum Development Foundation اور Resilient Future International کے اشتراک سے منعقد ہوئی، جس میں ملک بھر سے سینئر صحافیوں، سرکاری نمائندوں، ماہرینِ تعلیم اور نئے ابھرتے صحافیوں نے شرکت کی۔ ورکشاپ کا مقصد صحافیوں کو ماحولیات، قدرتی آفات اور موسمیاتی تبدیلی جیسے اہم موضوعات پر موثر اور ذمہ دارانہ رپورٹنگ...
راجستھان کے سابق وزیراعلٰی نے کہا کہ نریندر مودی نے 2015ء سے بہار کیلئے 50,000 کروڑ روپے سے لیکر 1.25 لاکھ کروڑ روپے تک کے پیکجوں کا اعلان کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس نے بہار اسمبلی انتخابات کے لئے این ڈی اے کے منشور کو "جھوٹ کا پلندہ قرار دیتے ہوئے پارٹی کے سینیئر لیڈر اور راجستھان کے سابق وزیراعلٰی اشوک گہلوت نے ہفتہ کو بہار کے وزیراعلٰی نتیش کمار کے 20 سالہ دور حکومت کا حساب مانگا۔ اشوک گہلوت نے پٹنہ میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ این ڈی اے کا منشور جاری کرنا خود ایک واقعہ بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ کسی پارٹی کی جانب سے صرف 26...
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ٹاپ سیڈ ناصر اقبال تیسری چیف آف دی نیول اسٹاف آل پاکستان اسکواش چیمپئن شپ کے فاتح بن گئے، چیمپئن کھلاڑی نے فتح کے ساتھ اپنے اعزاز کا کامیابی سے دفاع بھی کیا۔پاکستان نیوی روشن خان جہانگیر خان اسکواش کمپلیکس کراچی میں منعقدہ چیمپئن شپ کے فائنل مقابلے میں ناصر اقبال نے سیڈ 2 طیب اسلم کو 1-3 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ پہلے گیم میں طیب اسلم نے ٹاپ سیڈ کو 8-11 سے قابو کیا، تاہم، ناصر اقبال نے اپنے تجربے کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے اگلے تینوں گیمز میں حریف کھلاڑی کو 1-11، 2-11 اور 7-11 سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔ویمن کیٹیگری میں پشاور کی ماہ نور علی نے فتح سمیٹی، انہوں...
بالی ووڈ کی سپر اسٹار اور 1994 کی مس ورلڈ ایشوریا رائے آج اپنی 52ویں سالگرہ منارہی ہیں۔ فلم دل چاہتا ہے اور دیوداس جیسے سپر ہٹ پروجیکٹس سے شہرت حاصل کرنے والی ایشوریا نے کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ ایشوریا رائے نے بھارتی فلم انڈسٹری میں نہ صرف بڑے اعزازات حاصل کیے بلکہ انہیں بین الاقوامی سطح پر بھی پہچان ملی، یہاں تک کہ فرانسیسی حکومت نے انہیں آرڈر آف آرٹس اینڈ لیٹرز کا اعزاز بھی دیا۔ یہ بھی پڑھیں: طلاق کی افواہوں کی تردید، ایشوریا رائے کی ابھیشیک بچن کے ساتھ نئی پوسٹ وائرل ایشوریا کی کامیابی صرف اُن کی خوبصورتی کا نتیجہ نہیں، بلکہ اُن کا پُراعتماد انداز، باوقار شخصیت اور فنکارانہ مہارت بھی اہم کردار ادا...
پاکستانی معروف گلوکار و موسیقار فیصل کپاڈیہ نے بالی ووڈ اداکارہ ڈمپل کپاڈیہ سے اپنے تعلق کے بارے میں غیر متوقع انکشاف کر کے سب کو چونکا دیا۔ معروف میوزک بینڈ اسٹرنگز کے ساتھ 30 برس تک وابستہ رہنے والے گلوکار نے حال ہی میں دبئی کے ایک ریڈیو پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف امور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انٹرویو کے دوران میزبان نے گلوکار سے سوال کیا کہ میں جاننا چاہتا ہوں کہ فیصل کپاڈیہ اور ڈمپل کپاڈیہ میں کیا رشتہ ہے؟ View this post on Instagram A post shared by City1016 (@city1016) میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے فیصل کپاڈیہ نے انکشاف کیا کہ ’ڈمپل کپاڈیہ رشتے میں میری...
ماہرین نفسیات کا کہنا ہے کہ ڈپریشن ایک ایسی بیماری ہے جوکسی کو بھی ہو سکتی ہے۔ اس سے مراد ہے کہ اگر آپ کا روزمرہ کے کاموں میں دل نہیں لگتا، آپ بہت اداس، مایوس اور بے زار رہتے ہیں یا گھبراہٹ، بے بسی، بے چینی آپ پر سوار ہے تو آپ ڈپریشن کا شکار ہیں۔ ڈپریشن ایک ایسا مرض ہے جس کا تعلق ہمارے مسائل سے لے کر ہماری صحت سے جڑا ہے۔ اس کے مریض معمولی سے مسائل کو بھی بڑے اورخوفناک تصور کرتے ہیں یا انھیں ایسا مایوس ہوتا ہے کہ جیسے ایک عام سا مسئلہ اس قدر عظیم اور مشکل ہے جو ان کے لیے مشکلات کھڑی کر رہا ہے اور اسی وجہ سے وہ...
مہمانِ خصوصی ستیش نمبودری پاد نے اپنے خطاب میں کہا کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ صرف ایک یونیورسٹی نہیں بلکہ جدید ہندوستان کی تاریخ، ثقافت، ترقی اور امنگوں کی علامت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ نے اپنے 105ویں یومِ تاسیس کے موقع پر ایک شاندار پروگرام کا انعقاد کیا۔ یہ خصوصی سیمینار جامعہ کے نیلسن منڈیلا سینٹر فار پیس اینڈ کانفلکٹ ریزولوشن کی جانب سے منعقد کیا گیا، جس کا عنوان تھا "مہاتما گاندھی کا سوراج"۔ اس موقع پر "دور درشن" کے ڈائریکٹر جنرل کے ستیش نمبودری پاد نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، جبکہ پروگرام کی صدارت جامعہ کے وائس چانسلر پروفیسر مظہر آصف نے کی۔ اس موقع پر متعدد اسکالروں اور ماہرین تعلیم نے مہاتما گاندھی کے نظریات...
عمر اکمل نے اپنے کیریئر کو تباہ کرنے سمیت ہیڈ کوچ وقار یونس پر متعدد سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ یہ الزامات عمر اکمل نے نجی ٹی وی چینل کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں عائد کیے۔ جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ انٹرویو میں عمر اکمل نے الزام عائد کیا کہ وقار یونس نوجوان کھلاڑیوں سے حسد کرتے تھے کیونکہ وہ اپنی محنت سے نئی گاڑیاں خریدنے کے قابل ہوگئے تھے۔ عمر اکمل کے بقول وقار یونس نے مجھ سے بھی کہا تھا کہ تمہارے پاس اتنے پیسے کہاں سے آگئے جو تم نئی گاڑی چلا رہے ہو اور برانڈڈ کپڑے پہنتے ہو۔ بلے باز عمر اکمل نے مزید کہا کہ جب اللہ نے مجھے دیا ہے تو میں اپنے اور اپنے خاندان...
وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی نے پاکستانی مچھیرے کو پیسوں لا لالچ دیکر اپنے لیے کام کرنے پر آمادہ کیا۔ وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے اسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ آپریشن سندور کی ناکامی کے بعد بھارت نے مس انفارمیشن اور ڈس انفارمیشن مہم شروع کی ہے، بھارت نے اعجاز ملاح نامی مچھیرے کو گرفتار کیا۔ انہوں نے کہا کہ انڈین انٹیلیجنس ایجنسیوں نے اعجاز ملاح کو ٹاسک دے کر پاکستان بھیجا گیا، جب اعجاز ملاح نے آرمی رینجزز اور نیوی کے یونیفارم خریدنے تھے تو پاکستان نے سرویلنس کی، بھارت پاکستان کی معرکہ حق کی فتح...
بھارتی خفیہ ایجنسی نے پاکستانی مچھیرے کو پیسوں لا لالچ دیکر اپنے لیے کام کرنے پر آمادہ کیا، عطا تارڑ
بھارتی خفیہ ایجنسی نے پاکستانی مچھیرے کو پیسوں لا لالچ دیکر اپنے لیے کام کرنے پر آمادہ کیا، عطا تارڑ WhatsAppFacebookTwitter 0 1 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی نے پاکستانی مچھیرے کو پیسوں لا لالچ دیکر اپنے لیے کام کرنے پر آمادہ کیا۔ وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے اسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ آپریشن سندور کی ناکامی کے بعد بھارت نے مس انفارمیشن اور ڈس انفارمیشن مہم شروع کی ہے، بھارت نے اعجاز ملاح نامی مچھیرے کو گرفتار کیا۔ انہوں نے کہا کہ انڈین انٹیلیجنس...
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان نے اعجاز ملاح کو گرفتار کیا ہے، بھارتی خفیہ ایجنسی نے اعجاز ملاح کو اپنے لیے کام کرنے پر آمادہ کیا۔وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران عطا تارڑ نے کہا کہ بھارت نے اعجاز ملاح کو آرمی، نیوی اور رینجرز کی وردیاں خریدنے کی ہدایت کی، جب اعجاز ملاح یہ وردیاں خرید رہا تھا تو پاکستانی ایجنسیوں نے اس کی نگرانی شروع کردی۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے اعجاز ملاح نامی مچھیرے کو گرفتار کیا، بھارت نے اعجاز ملاح کو گرفتار کر کے اسے نامعلوم مقام پر منتقل کیا۔ امید ہے اب دہشت گرد کارروائیاں نہیں ہوں گی، عطا تارڑافغان طالبان کو یہ بات...
گلگت بلتستان میرا گھر ہے، یہاں کے عوام نے اپنی مرضی سے 1947 میں پاکستان کا انتخاب کیا، صدر آصف زرداری
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میرا گھر ہے، یہاں کے عوام نے اپنی مرضی سے 1947 میں پاکستان کا انتخاب کیا، جس پر پوری قوم کو فخر ہے۔ گلگت میں یومِ آزادی گلگت بلتستان کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر زرداری نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے 1974 میں ایف سی آر اور بادشاہت کا خاتمہ کیا، جس سے اس خطے میں عوامی حقوق کی بنیاد رکھی گئی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے گلگت بلتستان کو قانون ساز اسمبلی دی تاکہ عوام اپنے مستقبل کے فیصلے خود کر سکیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ یہاں کے عوام کو صحت، تعلیم اور بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی...
پاکستان امن کا خواہاں ہے، ہر حال میں اپنی علاقائی سالمیت اور خود مختاری کا دفاع کرے گا:ترجمان دفتر خارجہ
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے کہا ہے کہ اکتوبر میں افغان سرزمین سے پاکستانی علاقوں پر بلااشتعال حملے کیے گئے، پاکستان نے سرحدی علاقوں میں اشتعال انگیزیوں کا بھرپور جواب دیا ہے، پاکستان امن کا خواہاں ہے مگر اپنی خود مختاری اور عوام کے تحفظ کے لیے ہر اقدام کرے گا۔ LIVE: Spokesperson's Weekly Press Briefing 31-10-2025 at Ministry of Foreign Affairs, Islamabad https://t.co/uFN4BvtiuO — Ministry of Foreign Affairs - Pakistan (@ForeignOfficePk) October 31, 2025 دفتر خارجہ کے ترجمان، طاہر اندرابی نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ پاک افغان بارڈر پر افغانستان کی جانب سے کشیدگی کا بھرپور جواب دیا، پاکستان ہر حال میں اپنی علاقائی...
پاکستان امن کا خواہاں ہے مگر اپنی خود مختاری اور عوام کے تحفظ کیلئے ہر اقدام اٹھائے گا: ترجمان دفتر خارجہ
اسکرین گریب دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے کہا ہے کہ اکتوبر میں افغان سرزمین سے پاکستانی علاقوں پر بلااشتعال حملے کیے گئے، پاکستان نے سرحدی علاقوں میں اشتعال انگیزیوں کا بھرپور جواب دیا ہے، پاکستان امن کا خواہاں ہے مگر اپنی خود مختاری اور عوام کے تحفظ کے لیے ہر اقدام اٹھائے گا۔دفتر خارجہ کے ترجمان، طاہر اندرابی نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ پاک افغان بارڈر پر افغانستان کی جانب سے کشیدگی کا بھرپور جواب دیا، پاکستان ہر حال میں اپنی علاقائی سالمیت اور خود مختاری کا دفاع کرے گا، مستقبل میں بھی کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ مذاکرات کا دوسرا دور پاکستان اور افغان طالبان حکومت...
معروف پاکستانی اداکارہ صبا قمر نے کراچی سے متعلق بیان پر ہونے والی تنقید کے بعد معنی خیز ردعمل جاری کردیا۔ صبا قمر کا شمار پاکستان کی اُن باصلاحیت اداکاراؤں میں ہوتا ہے جو ہر قسم کے کردار کو اپنا بنالیتی اور مکمل ڈھل جاتی ہیں۔ صبا قمر اپنی منفرد اور جداگانہ سوچ جبکہ حقیقت پسندی کی وجہ سے بھی جانی مانی جاتی ہیں مگر حال ہی میں انہیں اپنے ایک بیان پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ صبا قمر نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں پوچھے گئے سوال ’کیا آپ ہمیشہ کیلیے کراچی منتقل ہونا چاہیں گی‘؟۔ اس پر صبا قمر نے لمحے بھر کی تاخیر کیے بغیر جواب میں استغفراللہ کہا۔ صبا قمر کے...
برطانوی شاہ چارلس نے اپنے بھائی سے ’پرنس‘ کا لقب واپس لے لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 31 October, 2025 سب نیوز لندن: برطانوی بادشاہ چارلس نے سنگین الزامات کی زد میں آنے والے اپنے چھوٹے بھائی شہزادہ اینڈریو سے ’پرنس‘ کا لقب واپس لے لیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق شہزادہ اینڈریو کو حاصل تمام تر شاہی نوازشات بھی ضبط کرلی جائیں گی، شاہ چارلس اپنے چھوٹے بھائی شہزادہ اینڈریو سے تمام تر شاہی مراعات جن میں القابات، اعزازات اور سرکاری رہائش گاہ شامل ہیں باقاعدہ طور پر آج ضبط کرلیں گے۔شہزادہ اینڈریو جنسی الزامات کے بعد رواں ماہ کے آغاز میں ڈیوک آف یارک سمیت دیگر شاہی القابات سے دستبردار ہوگئے تھے، شہزادہ اینڈریو کی جانب سے ان الزامات...
سنگین الزامات لگنے کے بعد برطانوی بادشاہ چارلس نے اپنے چھوٹے بھائی شہزادہ اینڈریو سے ’پرنس‘ کا لقب واپس لے لیا، شہزادہ اینڈریو کو حاصل تمام تر شاہی نوازشات بھی آج ضبط کرلینگے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ کے فرمانروا شاہ چارلس اپنے چھوٹے بھائی شہزادہ اینڈریو سے تمام تر شاہی مراعات جن میں القابات، اعزازات اور سرکاری رہائش گاہ شامل ہیں باقاعدہ طور پر آج ضبط کرلینگے۔ شہزادہ اینڈریو جنسی الزامات کے بعد رواں ماہ کے آغاز میں ڈیوک آف یارک سمیت دیگر شاہی القابات سے دستبردار ہوگئے تھے، شہزادہ اینڈریو کی جانب سے ان الزامات کو مسترد کیا گیا ہے۔ شہزادہ اینڈریو شہزادے کے لقب سے محروم ہونے کے بعد اب اینڈریو ماؤنٹ بیٹن کہلائیں گے۔ رپورٹس...
معروف سینئر اداکارہ اور فیصل قریشی کی والدہ افشاں قریشی نے اپنے شوہر سے جڑی خوبصورت محبت کی کہانی سنادی۔ افشاں قریشی چار دہائیوں سے شوبز انڈسٹری میں اپنی شاندار اداکاری سے پہچانی جاتی ہیں۔ وہ نجی ٹی وی کے پروگرام کی مہمان بنیں جہاں انہوں نے اپنی زندگی کے یادگار لمحات کا ذکر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ میں فیصل کے پاپا سے بےحد محبت کرتی تھی، ایک موقع پر میں نے ایک فلم سائن کی لیکن شوٹنگ پر جانے کے بجائے کراچی واپس آ گئی تاکہ ان سے ملاقات کر سکوں، جب فلم کے ڈائریکٹر مجھے ڈھونڈتے ہوئے گھر پہنچے تو میں بستر کے نیچے چھپ گئی۔ افشاں قریشی نے مزید بتایا کہ ’میری ملاقات فیصل...
لاہور: عوام کی ملکیت کے تحفظ کے لیے وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں پنجاب پروٹیکشن آف اونرشپ آف ام موویبل پراپرٹی آرڈیننس 2025ء کی منظوری دے دی گئی۔ آرڈیننس کے تحت اب صوبے میں کسی بھی شخص کی زمین یا جائیداد پر قبضے کے کیس برسوں عدالتوں میں نہیں چلیں گے بلکہ ان کا فیصلہ صرف 90 دن میں کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے اس اقدام کو عوام کو دہلیز پر انصاف فراہم کرنے کے وژن کا حصہ قرار دیا ہے۔ نئے نظامِ انصاف کے تحت پنجاب کے ہر ضلع میں ڈسپیوٹ ریزولیشن کمیٹیاں قائم کی جائیں گی جو زمین یا جائیداد کے تنازعات کا فیصلہ عدالت جانے سے قبل ہی کریں گی۔ ان...
سٹی42: پنجاب میں قبضہ مافیا کے خلاف بڑا قدم اُٹھا لیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں پنجاب پروٹیکشن آف اونر شپ آف موویبل پراپرٹی آرڈیننس 2025 کی منظوری دی گئی، جس کے تحت ہر زمین کا مالک ہی اپنے حق کا محافظ ہوگا اور کسی کی زمین پر غیر قانونی قبضہ ممکن نہیں رہے گا۔ نئے آرڈیننس کے تحت ہر ضلع میں ڈِسپیوٹ ریزولوشن کمیٹی قائم کی جائے گی جو عدالت جانے سے پہلے قبضہ کے کیسز کا فوری حل نکالے گی۔ ہر کیس کا فیصلہ صرف 90 دن میں کیا جائے گا اور کمیٹی کے فیصلے کے خلاف اپیل ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں قائم خصوصی ٹربیونل میں کی...
پشاور (بیورو رپورٹ) سابق وزیر اعلیٰ خیبر پی کے علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہیں ہو رہا، ایسا کام کرنا چاہیے کہ کام بھی ہو اور عوام کا نقصان بھی نہ ہو۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گنڈاپور نے کہا کہ ہم جب آئے اس وقت حالات بہت خراب تھے، اب دہشت گرد آبادی میں پناہ لیتے ہیں جس میں عام عوام کی جان بھی جاتی ہے۔ ہم نے پولیس کو بہتر کیا اور پولیس نے اچھی کارروائیاں کیں، پولیس کی کارروائیوں میں عام عوام نہیں مرتے لیکن اگر آپ آبادی پر مارٹر گولے گراتے ہیں تو عوام کی جانیں تو جائیں گی۔ باجوڑ میں جرگے کے ذریعے ہم نے مسئلہ...
قرآن حکیم ہمیں بتاتا ہے کہ بنی اسرائیل کا گزر ہوا ایک ایسی بستی سے جہاں کے رہنے والے بتوں کی عبادت کر رہے تھے۔ اور بنی اسرائیل انھیں مشرکین کو دیکھ کر حضرت موسیٰؑ سے تقاضا کرتے ہیں کہ آپؑ ہمیں بھی ایسا ہی خدا بنا دیجیے اور حضرت موسیٰؑ جواب دیتے ہیں کہ تم تو بڑے ہی نادان ہو۔ یہ وہی قوم ہے جو تمام صعوبتوں سے گزر کر یہاں پہنچتی ہے۔ فرعون نے اسی قوم کی زندگی مشکل میں ڈالی، یہی قوم ظلم و جبر کے نہ ختم ہونے والے دور سے گزرتی رہی۔ فرعون نے اسی قوم کے نوزائدہ بچوں تک کو قتل کیا۔ اور پھر اﷲ تعالیٰ نے حضرت موسیٰؑ کو کام یابی عطا کی۔...
وزیراعظم شہباز شریف سے بلوچستان کی طالبہ درجان بی بی نے ملنے کی خواہش کا اظہار کیا، جس پر شہباز شریف نے اپنی نشست خالی کرتے ہوئے اس پر درجان بی بی کو بٹھا دیا۔وزیراعظم یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم میں لیپ ٹاپ حاصل کرنے والے طلبا و طالبات نے ملک کا نام روشن کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ سعودی عرب نے نوجوانوں کو اے آئی، آئی ٹی تربیت دینے کی پیشکش کی ہے، وزیراعظم شہباز شریف وزیر اعظم نے کہا کہ لیپ ٹاپ اسکیم 2011میں شروع کی گئی، لیپ ٹاپ 100 فیصد میرٹ پر تقسیم کیے جا رہے ہیں، اسکیم کے تحت ایک لاکھ لیپ ٹاپ میرٹ پر تقسیم ہوں گے۔ اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں وزیراعظم نے شرکت...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا ایٹمی ہتھیاروں کے تجربات فوری طور پر دوبارہ شروع کرے گا تاکہ وہ دیگر جوہری طاقتوں کے ساتھ برابر کی بنیاد پر کھڑا رہ سکے۔ یہ اعلان انہوں نے جنوبی کوریا کے شہر بوسان سے اپنے ایشیائی دورے کے اختتام پر وطن واپسی سے قبل کیا۔ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ٹروتھ سوشل’ پر لکھا کہ محکمہ دفاع کو ہدایت دی گئی ہے کہ ایٹمی ہتھیاروں کی جانچ دیگر ممالک کی طرح فوری شروع کی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ امریکا کے پاس موجودہ وقت میں دنیا کے کسی بھی ملک سے زیادہ ایٹمی ہتھیار ہیں، لیکن چین اگلے پانچ سالوں میں امریکا کے قریب پہنچ سکتا...
بلوچستان میں دو الگ الگ کارروائیوں کے دوران سیکیورٹی فورسز نے 18 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 28 اور 29 اکتوبر کو بلوچستان میں 2 الگ الگ کارروائیاں کی گئیں۔ اس دوران کوئٹہ کے علاقے چلتن میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا اور سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔آئی ایس پی آر کے مطابق یہاں شدید فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں بھارتی سرپرستی یافتہ 14 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔علاوہ ازیں ایک اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیچ کے علاقے بلیدہ میں کیا گیا جہاں دہشت گردوں کے ایک ٹھکانے کو تباہ کرتے ہوئے 4 دہشت...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک غیر متوقع اقدام کے تحت فوج کو فوری طور پر جوہری ہتھیاروں کی ٹیسٹنگ دوبارہ شروع کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں صدر ٹرمپ نے تصدیق کی کہ انہوں نے محکمہ دفاع (ڈیپارٹمنٹ آف وار) کو ہدایت جاری کر دی ہے کہ نیوکلیئر ہتھیاروں کے تجربات کا عمل فوراً شروع کیا جائے۔ صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکا کو ان تمام ممالک کے برابر ہونا چاہیے جو پہلے سے ہی جوہری ٹیسٹنگ کے پروگرام رکھتے ہیں۔ ان کے مطابق عالمی طاقتوں کے درمیان توازن برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ امریکا اپنی دفاعی صلاحیتوں کو مزید مستحکم کرے۔ انہوں نے واضح کیا کہ...
بلوچستان میں دو الگ الگ کارروائیوں کے دوران سیکیورٹی فورسز نے 18 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق 28 اور 29 اکتوبر کو بلوچستان میں 2 الگ الگ کارروائیاں کی گئیں۔ اس دوران کوئٹہ کے علاقے چلتن میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا اور سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔آئی ایس پی آر کے مطابق یہاں شدید فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں بھارتی سرپرستی یافتہ 14 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔علاوہ ازیں ایک اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیچ کے علاقے بلیدہ میں کیا گیا جہاں دہشت گردوں کے ایک ٹھکانے کو تباہ کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔آئی ایس پی...
پاکستان اور عالمی سطح پر سرمایہ کاروں کے درمیان ایک اہم بحث زور پکڑ چکی ہے، کہ کیا اس وقت سرمایہ کاری کے لیے روایتی محفوظ سرمایہ سمجھا جانے والا سونا بہتر ہے یا پھر تیزی اور خطرے کے امتزاج سے بھرپور بٹ کوائن؟ حالیہ ہفتوں میں عالمی مالیاتی منڈیوں میں ہونے والے اتار چڑھاؤ، مقامی سطح پر روپے کی قدر میں کمی اور ڈیجیٹل اثاثوں کے بڑھتے رجحان نے اس سوال کو پہلے سے زیادہ اہم بنا دیا ہے۔ کیونکہ اس وقت ہر طرف انویسٹمنٹ کے چرچے ہیں۔ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ اور پھر بٹ کوائن کے حوالے سے پیشین گوئیاں بار بار انویسٹرز کو انویسٹ کرنے پر مجبور کررہی ہیں۔ مزید پڑھیں: سونا خریدتے ہوئے کن باتوں...
اسلام آباد‘ مستونگ‘ نصیر آباد‘ ڈیرہ مراد جمالی (خبرنگار خصوصی‘ نمائندہ خصوصی‘ اپنے سٹاف رپورٹر سے‘ نوائے وقت رپورٹ‘ نیٹ نیوز) سکیورٹی فورسز نے بھارتی پراکسی، فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع کرم کے علاقے ڈوگر میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن کے دوران سات بھارتی سپانسرڈ خوارج کو جہنم واصل کر دیا گیا۔ تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران بہادر میڈیکل آفیسر کیپٹن نعمان سلیم (عمر: 24 سال، ساکن ڈسٹرکٹ میانوالی) جو طبی نگہداشت کے فرائض سرانجام دینے کے ساتھ ساتھ اپنے پانچ جوانوں کے ساتھ بہادری سے دہشتگردوں سے لڑے اور شہادت کو گلے لگا لیا۔...
صدر مملکت ، وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ بلوچستان کا فتنہ خوارج کے خلاف آپریشن میں شہدا کو خراج عقیدت
سٹی 42: صدر مملکت آصف علی زرداری ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے فتنہ خوارج کے خلاف آپریشن میں شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے دہشت گردی کے خلاف آپریشن میں شہداء کو خراجِ عقیدت کیا ۔صدرِ مملکت نے کرم کے علاقے ڈوگر میں خوارج کے خلاف کارروائی میں شہید ہونے والے کیپٹن نعمان سلیم اور اُن کے پانچ ساتھیوں کی قربانی کو خراجِ تحسین پیش کیا لیسکو کا سموگ کے دوران بجلی بریک ڈاؤن سے بچاؤ کیلئے اقدامات کا آغاز صدرِ مملکت نے کہا قوم اپنے بہادر سپوتوں کی قربانیوں پر فخر کرتی ہےصدرِ مملکت نے دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز...
—فائل فوٹو سیکیورٹی فورسز نے کرم کے علاقے دوگر میں بھارتی پراکسی فتنہ خوارج کے خلاف آپریشن کے دوران 7 خوارج کو ہلاک کردیا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن سمیت 6 بہادر جوان شہید ہوگئے۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فتنہ خوارج کے خلاف آپریشن خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کیا گیا۔آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن نعمان سلیم سمیت 6 بہادر جوانوں نے جامِ شہادت نوش کیا ہے۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کا کہنا ہے کہ شہید ہونے والوں میں حوالدار امجد علی، نائیک وقاص احمد، سپاہی اعجاز علی، سپاہی محمد ولید اور سپاہی محمد شہباز بھی شامل ہیں۔ شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کا...
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان نے خطے کی صورتحال میں اپنی پوزیشن مضبوط کرلی ہے۔لاہور میں نجی کالج کے سالانہ کانووکیشن سے خطاب میں ملک محمد احمد خان نے کہا کہ 10 مئی 2025ء کے بعد دنیا میں ہماری پوزیشن بالکل مختلف ہوچکی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے دشمن کے حملے کے بعد بہادری سے مقابلہ کیا اور دنیا نے پاکستانی موقف کو تسلیم کیا۔اسپیکر پنجاب اسمبلی نے یہ بھی کہا کہ امریکا صدر ڈونلڈ ٹرمپ دنیا میں پاکستان کی بات کرتے ہیں، پاک سعودی سیکیورٹی معاملات نے ہمارا سر بلند کیا ہے۔
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 7 خوارج مارے گئے جبکہ کیپٹن سمیت 6 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے کرم کے علاقے دوگر میں بھارتی پراکسی فتنہ خوارج کے خلاف خفیہ اطلاع کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا۔ سیکیورٹی فورسزکی بروقت اور مؤثر کارروائی کے نتیجے میں 7 خوارج ہلاک مارے گئے۔شدید فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن نعمان سلیم سمیت 6 بہادرجوانوں نے جامِ شہادت نوش کیا، شہداء میں حوالدار امجد علی، نائیک وقاص احمد، سپاہی اعجازعلی ، سپاہی محمد ولید اور سپاہی محمد شہباز شامل ہیں۔ مریم نے آئمہ مساجد...
پیپلز کانفرنس کے چئیرمین نے کہا کہ یہ 31 کروڑ روپے بہت سارے ٹوٹے ہوئے وعدوں میں سے ایک کی عکاسی کرتا ہے اور جھوٹ اور فریب کے سلسلے میں ایک اور اضافہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پیپلز کانفرنس کے چئیرمین اور رکن اسمبلی سجاد لون نے نیشنل کانفرنس کی حکومت پر الزام لگایا کہ وہ مختلف بھرتی ایجنسیوں کے ذریعے وصول کی جانے والی درخواست کی فیس معاف کرنے کے اپنے انتخابی وعدے کو پورا کرنے میں ناکام ہوکر جموں و کشمیر کے نوجوانوان کو دھوکہ دے رہی ہے۔ انہوں نے ایکس پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا کہ نیشنل کانفرنس نے اپنے انتخابی منشور میں جموں و کشمیر سروسز سلیکشن ریکروٹمںنٹ بورڈ جے کے ایس ایس...
معروف اداکارہ صبا قمر نے کراچی سے متعلق اپنے حالیہ بیان پر ہونے والی تنقید کے بعد وضاحتی ردعمل جاری کیا ہے۔ صبا قمر پاکستان کی ان اداکاراؤں میں شمار ہوتی ہیں جو ہر کردار کو مکمل طور پر اپنا کر پیش کرتی ہیں اور اپنی منفرد سوچ اور حقیقت پسندی کے لیے بھی جانی جاتی ہیں۔ چند روز قبل ایک پوڈ کاسٹ میں پوچھا گیا کہ “کیا آپ ہمیشہ کے لیے کراچی منتقل ہونا چاہیں گی؟” اس پر صبا قمر نے جواب میں فوراً استغفراللہ کہا۔ صبا قمر کے اس جواب پر کچھ کراچی سے تعلق رکھنے والے افراد نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا اور معافی کا بھی مطالبہ کیا، جبکہ کچھ نے یاد دلایا کہ انہوں نے...
اسلام آباد : وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کو آزمانا مہنگا پڑے گا، طالبان رجیم کو دوبارہ غاروں میں دھکیل سکتے ہیں۔ وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے افغان طالبان رجیم کے رویے پر سخت تنقید کرتے ہوئے خبردار کیا کہ اگر حالات کے تحت ضرورت پیش آئی تو پاکستان کارروائی کر کے طالبان کو شکست دے کر دنیا کے سامنے مثال قائم کر سکتا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے بتایا کہ استنبول میں ہونے والے مذاکرات کے نتیجہ خیز نہ ہونے کے بعد یہ واضح ہو گیا ہے کہ طالبان اپنی داخلی کمزوری اور انتشار کو چھپانے کے لیے سیاسی اور بیانیاتی حربے استعمال کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے برادر...
لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور کے علاقے مصطفیٰ آباد میں شوہر کو دوسری شادی سے روکنے پر خاتون کو مبینہ طور پر اس کے شوہر سے نکاح کی خواہش مند خاتون اور اس کے مرد ساتھیوں نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ واقعے کی اطلاع پر چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے متاثرہ خاتون کے گھر کا دورہ کیا اور واقعے کی تفصیلات حاصل کیں۔ انہوں نے پولیس حکام کو ہدایت کی کہ تمام نامزد ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔ حنا پرویز بٹ نے متاثرہ خاتون اور اس کی والدہ سے ملاقات کر کے انہیں مکمل قانونی، طبی اور نفسیاتی مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی خاتون کے گھر...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اپنے خلاف درج تمام مقدمات یکجا کرنے کی درخواست عدم پیروی پر خارج کر دی گئی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اپنے خلاف درج تمام مقدمات کو یکجا کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی جس میں عمران خان کی جانب سے کوئی وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوا۔ دوران سماعت عدالت نے پنجاب حکومت کے وکیل سے استفسار کیا کہ درخواست گزار کے خلاف کتنے مقدمات درج ہیں؟ جس پر وکیل نے بتایا کہ درخواست گزار پر 107 مقدمات درج ہیں۔ پاکستان نے جنگ میں بھارت کے 7نئے خوبصورت گرائے ،ٹرمپ چیف جسٹس...
اپردیر کے موسم سرما کے اہم سوغات اخروٹ سیب، ناشپاتی سمیت دیگر پھل بھی ہوتے ہیں لیکن اپر دیر میں ٹماٹر نما املوک المعروف جاپانی پھل کی ملک کے مختلف شہروں کے مارکیٹوں میں سپلائی کا سلسلہ جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں: زیارت: خشک سالی اور حکومتی بے توجہی نے پھلوں کے بیشتر باغات اجاڑ دیے جاپانی پھل کے کاروباری افراد اور باغبانوں کا کہنا ہے کہ اپر دیر میں موسم سرما کے سوغات جاپانی پھل کی ترسیل یہاں سے شروع کی گئی ہے اور اس کے ساتھ ضلع اپر دیر کے ہزاروں افراد کا روزگار بھی وابستہ ہے کیونکہ سیزن میں اس کی مانگ بہت زیادہ ہوتی ہے۔ انضمام الحق ایک تعلیم یافتہ نوجوان ہیں اور انہوں نے ایم ایس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251029-01-19 راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں نے کہا ہے کہ عمران خان نے وزیراعلیٰ کے پی کے لیے ہدایت دی ہے کہ وہ اپنی مرضی سے کابینہ بنائیں اور کابینہ کا حجم چھوٹا رکھیں۔ عمران خان سے ملاقات کے بعد داہگل ناکہ پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ عمران خان سے ملاقات نہ ہونے کے معاملے میں پارٹی لیڈرز کو کہا گیا کہ سب ہائیکورٹ اور عدالت عظمیٰ جا کر ملاقات کرنے کی پٹیشنز فائل کریں، یہ ہدایت سلمان اکرم راجا کو پہنچا دی جائیں گی۔ عظمیٰ خان نے کہا کہ ملاقات میں بانی کو کے پی کے جلسے کے بارے میں آگاہ کیا، اس پر انہوں نے خوشی...
اسلام آباد: وزیر اطلاعات و نشریات عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ اکتوبر 2025 میں استنبول میں منعقدہ مذاکرات پاکستان اور افغان طالبان حکومت کے درمیان ناکام ہو گئے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر انہوں نے واضح کیا کہ مذاکرات کا واحد ایجنڈا افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی روک تھام تھا مگر افغان فریق نے منطقی اور جائز مطالبات تسلیم کرنے کے باوجود کسی قابلِ عمل یقین دہانی سے گریز کیا۔ عطاء تارڑ نے کہا کہ پاکستان نے افغان طالبان حکومت سے بارہا بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد تنظیمیں فتنہ الخوارج (TTP) اور فتنہ الہند (BLA) کی سرحد پار کارروائیوں کے خلاف احتجاج کیا اور دوحہ معاہدے کے تحریری...
ایک لڑکے اورلڑکی میں محبت ہوگئی ، لڑکی والے کچھ بڑے لوگ تھے، اس لیے رشتے سے انکار کیا، نتیجہ یہ ہوا کہ لڑکی بھاگ کر لڑکے کے گھر آگئی ، لڑکی کے خاندان نے اعلان کردیا کہ وہ ’’بدلہ ‘‘ لے کر رہیں گے۔ اس لڑکے کی ایک غیر شادی شدہ بہن تھی۔ بدصورت ہونے کی وجہ سے اس کوکسی نے اسے قبول نہیں کیا تھا، اس نے بدلے کا سنا تو جان بوجھ کر کھلے عام پھرنے لگی، اکثر دشمنوں کے گلی کوچوں میں پھرنے لگی کہ شاید وہ لوگ اپنا بدلہ لینے کے لیے ’’اسے‘‘ اٹھا لیں لیکن بیچاری کی امید پوری نہیں ہوئی۔ ہمارا بھی کچھ ایسا ہی معاملہ رہا ہے، ہم سنتے تھے کہ اکثر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ہم ضرور تم لوگوں کو آزمائش میں ڈالیں گے تاکہ تمہارے حالات کی جانچ کریں اور دیکھ لیں کہ تم میں مجاہد اور ثابت قدم کون ہیں۔ جن لوگوں نے کفر کیا اور اللہ کی راہ سے روکا اور رسول سے جھگڑا کیا جبکہ ان پر راہ راست واضح ہو چکی تھی، در حقیقت وہ اللہ کا کوئی نقصان بھی نہیں کر سکتے، بلکہ اللہ ہی ان کا سب کیا کرایا غارت کر دے گا۔ اے لوگو جو ایمان لائے ہو، تم اللہ کی اطاعت کرو اور رسول کی اطاعت کرو اور اپنے اعمال کو برباد نہ کر لو۔ (سورۃ محمد:31تا33) سیدنا انسؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرمؐ ایک نوجوان کے پاس آئے جو مرض الموت میں تھا،...
گلگت میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے راجہ شہباز خان نے کہا کہ میں 17 لاکھ عوام کا چیف الیکشن کمشنر ہوں اور عوامی مفادات کا مکمل تحفظ کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت 24 نومبر 2025ء کو اپنی آئینی مدت پوری کرے گی، جس کے فوراً بعد جنرل الیکشن کا انعقاد یقینی بنایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ الیکشن ایکٹ کی سیکشن 14 کے تحت جامع الیکشن پلان تیار کرنے کی منظوری دے دی ہے، آنے والے عام انتخابات میں 9 لاکھ 91 ہزار 124 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے، جنہیں شفاف، منصفانہ اور غیر جانبدار ماحول فراہم کرنا...
عمران خان سے ملاقات کے بعد داہگل ناکہ پر میڈیا سے گفتگو میں انکی بہوں نے کہا کہ عمران خان سے ملاقات نہ ہونے کے معاملے میں پارٹی لیڈرز کو کہا گیا کہ سب ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ جا کر ملاقات کرنے کی پٹیشنز فائل کریں، یہ ہدایت سلمان اکرم راجہ کو پہنچا دی جائیں گی۔ اسلام ٹائمز۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں نے کہا ہے کہ عمران خان نے وزیراعلیٰ کے پی کے لیے ہدایت دی ہے کہ وہ اپنی مرضی سے کابینہ بنائیں اور کابینہ کا حجم چھوٹا رکھیں۔ عمران خان سے ملاقات کے بعد داہگل ناکہ پر میڈیا سے گفت گو میں انہوں نے کہا کہ عمران خان سے ملاقات نہ ہونے کے معاملے میں...
تیجسوی یادو نے این ڈی اے سے یہ بھی کہا کہ وہ بتائے کہ بہار کی ترقی کیلئے انکے پاس کیا منصوبہ ہے اور وہ ریاست کو کیسے آگے لیکر جائیںگے۔ اسلام ٹائمز۔ بہار اسمبلی انتخابات سے صرف 10 دن پہلے عظیم اتحاد نے اپنا انتخابی منشور جاری کر دیا ہے۔ راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے رہنما اور عظیم اتحاد کی طرف سے وزیراعلٰی کے امیدوار تیجسوی پرساد یادو نے اسے "تیجسوی عہد نامہ" کا نام دیا ہے۔ یہ منشور اگلے پانچ برسوں کے لئے ریاست کی ترقی کا روڈ میپ پیش کرے گی۔ تیجسوی یادو نے کہا کہ یہ عہد نامہ بہار کو ملک کی نمبر ون ریاست بنانے کا ویژن دستاویز ہے۔ عظیم اتحاد کے منشور...
بانی تحریکِ انصاف عمران خان کی جانب سے خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنی مرضی سے کابینہ تشکیل دیں اور حجم چھوٹا رکھیں۔ داہگل ناکہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کی بہنوں نے بتایا کہ پارٹی لیڈرز کو ہدایت دی گئی ہے کہ اگر ملاقات نہ ہو سکے تو وہ ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں درخواستیں دائر کریں، اور یہ ہدایت سلمان اکرم راجہ تک پہنچائی جائے گی۔ عظمی خان نے کہا کہ عمران خان کو کے پی کے جلسے کے بارے میں آگاہ کیا گیا، جس پر بانی نے خوشی کا اظہار کیا اور لانگ مارچ سے متعلق ڈیمانڈ سن کر ہنس دیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عدالت سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی ائی) اور سابق وزیراعظم عمران خان کی بہن عظمی خان نے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنی مرضی سے کابینہ تشکیل دیں اور اس کا حجم محدود رکھیں۔داہگل ناکہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی بہن عظمی خان نے بتایا کہ ان کی ملاقات آج عمران خان سے ہوئی جس میں مختلف سیاسی و تنظیمی امور پر بات چیت ہوئی۔عظمی خان نے بتایا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کابینہ کے ارکان کے نام وزیراعلیٰ خود طے کریں، کیونکہ وہ چاہتے ہیں کہ ٹیم چھوٹی مگر مؤثر ہو۔عمران خان کی بہن...
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے ایڈیشنل ڈائریکٹر چوہدری سرفراز سمیت دیگر افسران کے خلاف درج ایف آئی آر کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں۔ مقدمہ یوٹیوبر سعد الرحمٰن المعروف ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کی مدعیت میں درج کیا گیا، جس میں الزام ہے کہ یوٹیوبر کی فیملی سے مجموعی طور پر 90 لاکھ روپے رشوت وصول کی گئی۔ تفتیشی افسر این سی سی آئی اے شعیب ریاض نے ڈکی بھائی کو ریلیف دلوانے کے لیے 60 لاکھ روپے وصول کیے، جو انہوں نے اپنے فرنٹ مین کے ذریعے لیے، یہ رقم یوٹیوبر کے دوست عثمان نے دی تھی۔ بعد ازاں شعیب ریاض نے ملزم ڈکی بھائی کا جوڈیشل ریمانڈ کروانے...
ایمیزون آئندہ ہفتے سے دنیا بھر میں تقریباً 30 ہزار کارپوریٹ ملازمین کو فارغ کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ یہ فیصلہ کمپنی کی جانب سے اخراجات کم کرنے اور کووِڈ وبا کے دوران کی گئی زائد بھرتیوں کے اثرات کو متوازن کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چھانٹی کا آغاز منگل سے ہوگا اور اس سے کمپنی کے مختلف شعبے متاثر ہوں گے، جن میں ہیومن ریسورسز، پیپل ایکسپریئنس اینڈ ٹیکنالوجی، آپریشنز، ڈیوائسز اینڈ سروسز، اور ایمیزون ویب سروسز شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: ایمیزون نے ڈرائیورز کے لیے اے آئی اسمارٹ چشمے متعارف کرا دیے یہ ایمیزون کی تاریخ کی سب سے بڑی ڈاون سائزنگ ہوگی، جو 2022 کے اواخر میں ہونے والی...
پاکستان کی معروف اور کامیاب ترین اداکارہ ماہرہ خان جو دنیا بھر میں مقبولیت رکھتی ہیں، ان دنوں اپنی فلم نیلوفر کی پروموشن میں مصروف ہیں۔ تاہم، حال ہی میں ان کی بدلی ہوئی شکل نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی اور مداحوں نے قیاس آرائیاں شروع کر دیں کہ اداکارہ نے مبینہ طور پر مختلف کاسمیٹک پروسیجرز کروائے ہیں، جن میں آئی برو لفٹ، لپ فلرز اور بوٹوکس شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: عمر سے متعلق تنقید، اداکارہ ماہرہ خان نے والدہ کو کیا جواب دیا؟ سوشل میڈیا پر بڑھتی ہوئی افواہوں کے بعد ماہرہ خان نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’میں ابھی لاہور سے واپس آئی ہوں اور سن رہی ہوں کہ لوگ کہہ رہے ہیں کہ...
برطانوی ماڈل اور ٹی وی اسٹار کیٹی پرائس نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں ان کی پیشانی پر نمایاں تبدیلی ’ہَمپس‘ دیکھے جا سکتے ہیں۔ کیٹی پرائس کے مطابق یہ دانے نما نشانات حالیہ بوٹوکس ٹریٹمنٹ کے نتیجے میں ظاہر ہوئے ہیں۔ برطانوی ویب سائٹ کے مطابق 47 سالہ ماڈل نے بتایا کہ یہ نشانات انجیکشن کے متعدد پوائنٹس کی وجہ سے بنے، جو یا تو انجیکشن لگانے کے طریقہ کار یا استعمال شدہ مواد کے ردِعمل کے باعث ہوسکتے ہیں۔ کیٹی پرائس اس وقت اپنی صحت اور ظاہری شکل کے حوالے سے پہلے ہی زیرِ بحث ہیں۔ یاد رہے کہ ماڈل ان دنوں وزن میں کمی، متعدد بلڈ ٹیسٹ،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: پاکستان نے آئندہ دو روز کے دوران مخصوص اوقات میں اپنی فضائی حدود بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کی جانب سے تمام ایئر لائنز اور ایوی ایشن کمپنیوں کو باضابطہ نوٹم (NOTAM) جاری کر دیا گیا ہے، جس میں انہیں فضائی حدود کی عارضی بندش کے بارے میں آگاہ کیا گیا ہے تاکہ پروازوں کا شیڈول مناسب طریقے سے ترتیب دیا جا سکے۔ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ ممکنہ طور پر پاکستان کی سرحد کے قریب بھارتی فوجی مشقوں کے پیش نظر کیا گیا ہے، تاکہ کسی بھی ہنگامی یا غیر متوقع صورتحال کے دوران حفاظتی اقدامات بروقت کیے جا سکیں۔نوٹم کے مطابق 28 اور 29 اکتوبر کو فضائی حدود...
پاکستان نے اپنی فضائی حدود 2 روز کے لیے جزوی طور پر بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اس سلسلے میں پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کی جانب سے تمام ایئرلائنز اور ایوی ایشن کمپنیوں کو نوٹم جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹم کے مطابق 28 اور 29 اکتوبر کو فضائی حدود صبح 6 بجے سے 9 بجے تک بند رہے گی۔ اس دوران کمرشل پروازوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: بھارتی جنگی مشق ’ترشول‘ کے اعلان پر پاکستان کا انتہائی سخت ردعمل، فضائی حدود میں عبوری پابندیوں کا نفاذ ذرائع کے مطابق، یہ فیصلہ ممکنہ طور پر پاکستان کی سرحد کے قریب بھارتی فوجی مشقوں کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ نوٹم میں...
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ کیا اور اکیڈمی میں جاری اپ گریڈیشن پراجیکٹ کی پیشرفت کا جائزہ لیا۔ وزیر داخلہ نے زیر تعمیر نئے ہاسٹل کی تعمیراتی سرگرمیوں کا بھی معائنہ کیا اور اس بات کی تصدیق کی کہ گیارہ منزلہ عمارت کو پانچ ماہ کے اندر مکمل کیا جائے گا۔ محسن نقوی نے ہدایت دی کہ اپ گریڈیشن پراجیکٹ کے پہلے مرحلے کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے اور تمام تعمیراتی کام معیار اور شفافیت کے ساتھ انجام دیے جائیں۔ انہوں نے اکیڈمی کے سپورٹس کمپلیکس کا بھی جائزہ لیا اور اس کی از سر نو بحالی کے اقدامات کی ہدایت دی۔ وزیر داخلہ نے نیشنل پولیس اکیڈمی کے افسران کے میس...
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر کہا کہ 27 اکتوبر وہ سیاہ دن ہے جب بھارتی افواج نے کشمیری عوام کی مرضی کے خلاف وادی پر قبضہ کیا۔ شرجیل میمن نے کہا کہ یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ظلم عارضی ہوتا ہے، مگر آزادی کی جدوجہد ہمیشہ جاری رہتی ہے۔ کشمیری عوام نے دہائیوں تک بے مثال قربانیاں دے کر یہ ثابت کیا کہ وہ اپنے حقِ خودارادیت سے کبھی دستبردار نہیں ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کشمیری عوام کا حوصلہ، صبر اور استقامت دنیا بھر کے مظلوموں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ پاکستان کے عوام آج کے دن اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ یکجہتی کا...
عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ کیٹی پیری اور سابق کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے باقاعدہ طور پر اپنے رومانوی تعلقات کی تصدیق کر دی ہے۔ یہ اعلان اس وقت سامنے آیا جب ان کی تصاویر سانتا باربرا کے قریب کیٹی کے یاٹ پر قربت کے لمحات میں آن لائن وائرل ہوئی تھیں۔ کیٹی پیری نے اپنی 41 ویں سالگرہ کے موقع پر پیرس میں اپنی پہلی عوامی تقریب میں شرکت کی، جس میں وہ اور جسٹن ٹروڈو ساتھ نظر آئے۔ یہ بھی پڑھیں: کیٹی پیری نے جسٹن ٹروڈو کے ساتھ رومانس کی روداد اشارے کنایوں میں بتادی میڈیا رپورٹس کے مطابق کیٹی پیری اور جسٹن ٹروڈو نے پیرس کے مشہور کیبریٹ شو ’کریزی ہارس‘ میں شرکت کی۔ شو کے...
بھارت کی بین الاقوامی مارشل آرٹس کھلاڑی اور کوچ روہنی کلم مدھیہ پردیش کے شہر دیواس میں اپنے گھر میں مردہ پائی گئیں۔ 35 سالہ روہنی، جنہوں نے بھارت کی نمائندگی ایشیائی کھیلوں میں کی تھی، کو ان کے گھر سے لٹکا ہوا پایا گیا۔ ابتدائی پولیس تحقیقات کے مطابق واقعہ خودکشی کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے۔ روہنی کی چھوٹی بہن روشنی کلم نے سب سے پہلے اپنی بہن کی لاش دیکھی۔ روشنی کے مطابق وہ ارجن نگر، رادھا گنج میں واقع گھر میں داخل ہوئیں تو روہنی کو کمرے میں پھانسی پر لٹکا پایا۔ انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا مگر ڈاکٹروں نے پہنچنے پر انہیں مردہ قرار دیا۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستانی مارشل آرٹسٹ عرفان محسود...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھٹ شاہ (نمائندہ جسارت)ثقافت کے محکمے بھٹ شاہ کی جانب سے وزارتِ تجارت کے تعاون سے اجرک، جنڈی اور کاشی کے ہنرمندوں کے لیے تربیتی اور آگاہی پروگرام منعقد کیا گیا، جس میں وزارتِ تجارت کے ڈائریکٹر جنرل محمد فاروق میمن، مینیجر لیگل آصف رضا، ریسرچ آفیسر سادیہ عبداللہ، ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ ثقافت محمد عادل دائوو، اسسٹنٹ ڈائریکٹر کلچر سینٹر بھٹ شاہ مجتبیٰ جوکھیو سمیت بھٹ شاہ کے تقریباً تمام ہنرمندوں نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل وزارتِ تجارت حکومتِ پاکستان محمد فاروق میمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اجرک، جنڈی اور دیگر ہنرمندوں کو رجسٹرڈ کیا جائے گا، اور نقلی اجرک یا جنڈی بنانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ...
’’آئیں! میں آپ کو ڈراپ کر دوں۔‘‘ ’’ارے ہاں، آپ نے تو ایک بار میرے شوہر بھی جب آئے ہوئے تھے تو ہمیں گھر ڈراپ کیا تھا۔‘‘ انداز میں کچھ ہچکچاہٹ۔ ’’ میں بھی تو اسی طرف رہتا ہوں۔‘‘ انھوں نے مزید اپنے گھر کا پتا یاد دلایا۔ ’’ہاں! آپ بھی تو اس طرف ہی رہتے ہیں، تھوڑا سا آگے ہی تو میرا گھر ہے۔‘‘ ’’ لیکن میں نے بچے سے رائڈ بک کروا لی۔‘‘ انھوں نے کچھ فاصلے پر بیٹھے کسی بچے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے بتایا جو اپنے سیل فون پر جتا ہوا تھا۔ ’’ہاں تو کیا ہوا، رائیڈ کینسل کروا دیں۔‘‘ گاڑی کی چابی سے کان کھجاتے۔۔۔ صاحبہ کچھ خجالت سے بچے کے پاس آئیں جو...
بالی ووڈاداکارہ راکھی ساونت کا کہنا ہے، میرا موازنہ شکیرا، کم کارڈیشین، جینیفر لوپیز سے کریں، اُروشی روٹیلا سے نہیں، میں ان کی طرح جھوٹ نہیں بولتی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق راکھی ساونت نے اداکارہ اُروشی روٹیلا سے اپنا موازنہ کیے جانے پر غصے کا اظہار کیا ہے اور اپنے نئے گانے ’ضرورت‘ کی تشہیری تقریب کے دوران اپنے مہنگے زیورات کی نمائش بھی کی ہے۔ اداکارہ فی الحال اپنے حالیہ گانے کی تشہیر میں مصروف ہیں، ایک تشہیری تقریب کے دوران وہ اپنے زیورات کی نمائش کرتی ہوئی نظر آئیں، جن کے بارے میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی مالیت 70 کروڑ روپے ہے۔ تقریب کے دوران راکھی ساونت نے لہنگا چولی زیبِ تن کیا...
سٹی 42ؒ:پاکستان پیپلزپارٹی کےزیراہتمام بلدیاتی انتخابات کی تیاری کےحوالےسےاجلاس رہنماپیپلزپارٹی فیصل میرکی صدارت میں ہوا۔بلدیاتی انتخابات میں یونین کونسلزکی تعداد،حلقہ بندی اورحدبندی بارےاظہارخیال کیا گیا ۔ فیصل میر نے کہا لاہورکی تمام یونین کونسلزسےپیپلزپارٹی اپنےامیدوارکھڑےکریگی،جوہرٹاؤن کےمرکزی دفترسےہرچیزمانیٹرکریں گے۔مجیدغوری آفس کےانچارج ہونگےاورورکرزکےمسائل دیکھیں گے۔بلدیاتی الیکشن کے حوالے دفاتر کھول رہے ہیں۔بلدیات کے الیکشن کے بعدسسٹم میں بہتری آئے گی۔ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے کروڑوں روپے کے اشتہارات کا سہارا لیا ہوا ہے پھر بلدیاتی انتخابات غیر جماعتی انتخابات کیوں کروائے جا رہے ہیں،آج کے کنونشن میں الیکشن بھرپور طریقہ سے لڑنے کا فیصلہ کیا ہے ۔امید کرتے ہے ہمارے جینتنے والے امیدواروں کو چھانگا مانگا کی سیاست کی نظر نہیں کیا جائیگا. ہنڈائی ٹکسن ہائبرڈ بغیر سود کے...
پولیس کے مطابق دونوں ملزم باپ اور بیٹے واردات کے بعد ٰکے پی کے میں جا کر روپوش ہوگئے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی ایسٹ زون انویسٹی گیشن پولیس نے ڈالمیا شانتی نگر میں پیپلز پارٹی کے یوسی وائس چیئرمین فائق خان سمیت 2 افراد کے قتل میں ملوث باپ اور بیٹے کو کے پی کے سے گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ایسٹ زون انویسٹی گیشن پولیس نے ڈالمیا شانتی نگر میں پیپلز پارٹی کے یوسی وائس چیئرمین فائق سمیت 2 افراد کے قتل میں ملوث باپ اور بیٹے کو خیبر پختونخوا سے گرفتار کرلیا۔ ملزمان نے رواں سال 17 مارچ کو شانتی نگر میں فائرنگ کرکے فائق خان کو قتل کیا تھا، جس کے قتل کا مقدمہ عزیز بھٹی تھانے میں...
کراچی ایسٹ زون انویسٹی گیشن پولیس نے **ڈالمیا شانتی نگر** میں پیپلز پارٹی کے یوسی وائس چیئرمین **فائق خان** سمیت دو افراد کے قتل میں ملوث باپ اور بیٹے کو **خیبر پختونخوا** سے گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے **17 مارچ 2025** کو شانتی نگر میں فائرنگ کرکے فائق خان کو قتل کیا تھا۔ اس واقعے کے مقدمے کی رپورٹ **عزیز بھٹی تھانے** میں درج کی گئی تھی۔ بعد ازاں، اس واردات کے گواہ **اسمٰعیل** کو بھی ملزمان نے چند ماہ قبل فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔ ملزمان ابتدائی طور پر واقعے کے بعد خیبر پختونخوا میں روپوش ہوگئے تھے، تاہم انویسٹی گیشن پولیس نے انہیں گرفتار کرکے کراچی منتقل کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا...
کراچی ایسٹ زون انویسٹی گیشن پولیس نے ڈالمیا شانتی نگر میں پیپلز پارٹی کے یوسی وائس چیئرمین فائق خان سمیت 2 افراد کے قتل میں ملوث باپ اور بیٹے کو کے پی کے سے گرفتار کرلیا۔ ایسٹ زون انویسٹی گیشن پولیس نے ڈالمیا شانتی نگر میں پیپلز پارٹی کے یوسی وائس چیئرمین فائق سمیت 2 افراد کے قتل میں ملوث باپ اور بیٹے کو خیبر پختونخوا سے گرفتار کرلیا۔ ملزمان نے رواں سال 17 مارچ کو شانتی نگر میں فائرنگ کر کے فائق خان کو قتل کیا تھا جس کے قتل کا مقدمہ عزیز بھٹی تھانے میں درج کیا گیا تھا جب کہ واقعے کے گواہ اسمٰعیل کو بھی ملزمان نے چند گزشتہ ماہ فائرنگ کر کے قتل کیا تھا۔...
اسلام ٹائمز کے ساتھ اپنی خصوصی گفتگو کے دوران سابق سینیٹر نے کہا کہ اسرائیل پر دنیا کا کوئی قانون لاگو نہیں، کیونکہ اسے دنیا کی بااثر طاقتوں کی فل سپورٹ حاصل ہے۔ انکی شہہ پر وہ ہر قانون کو چیلنج کرتا ہے۔ چنانچہ جنگ بندی کے بعد جب انکے قیدی رہا ہوگئے تو اس نے بے گناہ شہریوں پر پھر سے بمباری شروع کی۔ حالانکہ عام شہریوں پر بمباری کرنا بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے، مگر اسرائیل کو اس قانون سے مکمل چھوٹ حاصل ہے۔ چنانچہ جب وہ دیکھتا ہے کہ اسے ڈانٹنے او روکنے والا کوئی نہیں تو وہ اپنی پالیسی کے تحت سو جرائم اور زیادتیاں کرے گا۔ علامہ سید عابد الحسینی کا شمار ملک...
اگر آپ رات کو گہری اور مکمل نیند لینے کے باوجود دن میں بھی مسلسل نیند محسوس کرتے ہیں اور تازگی کے بجائے الجھن یا سستی کا شکار رہتے ہیں، تو ممکن ہے کہ آپ *ایڈیوپیتھک ہائپرسومنیا (Idiopathic Hypersomnia) نامی نایاب نیند کی خرابی میں مبتلا ہوں۔ یہ کیفیت ایسی ہوتی ہے جس میں انسان کو ضرورت سے زیادہ نیند کی طلب رہتی ہے۔ حیرت انگیز طور پر، زیادہ سونے کے باوجود بھی متاثرہ شخص خود کو تر و تازہ محسوس نہیں کرتا۔ اس کے برعکس، وہ سستی، الجھن اور ذہنی دھندلاہٹ (brain fog) کا شکار رہتا ہے۔ برطانیہ کے ایک خیراتی ادارےHyper Somnolence UK کے مطابق ملک میں 25 ہزار افراد میں سے ایک سے بھی کم شخص اس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کیا آپ کو بھی رات بھر پرسکون نیند لینے کے باوجود دن کے وقت مسلسل نیند آنے کی شکایت رہتی ہے؟ اگر ایسا ہے تو ممکن ہے کہ آپ ایک نایاب نیند کی بیماری ایڈیوپیتھک ہائپرسومنیا (Idiopathic Hypersomnia) میں مبتلا ہوں۔یہ ایک ایسی حالت ہے جس میں متاثرہ شخص کو غیر معمولی حد تک نیند کی ضرورت محسوس ہوتی ہے۔ زیادہ نیند لینے کے باوجود بھی ایسے افراد خود کو تر و تازہ محسوس نہیں کرتے بلکہ دن بھر تھکن، سستی اور الجھن کا شکار رہتے ہیں۔برطانیہ کے ایک خیراتی ادارے ہائپر سومنولینس یو کے کے مطابق برطانیہ میں 25 ہزار میں سے ایک سے بھی کم شخص اس بیماری میں مبتلا ہوتا ہے۔ ماہرین کے مطابق چونکہ...
کراچی: دی ناٹیکل انسٹیٹیوٹ آف پاکستان کے وفد نے بابا قوم کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے مزار قائد پر حاضری دی۔ دی ناٹیکل انسٹیٹوٹ آف پاکستان کے چیئرمین کیپٹن ایس ایم فرید مسعود کی قیادت میں مرچنٹ نیوی کے دستے نے بانی پاکستان کے مزار پر حاضری دی، وفد میں مرچنٹ نیوی کے تمام رینک کے افسران و جوان شامل تھے۔ پاک بحریہ کے بینڈ نے مرچنٹ نیوی کے وفد کا استقبال کیا، جنہوں نے بانی پاکستان کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر ینگ کیڈٹس کو ایوان نوادارت کا خصوصی دورہ کروایا گیا، جہاں انہوں نے بانی پاکستان کے زیر استعمال گاڑیوں، ملبوسات اور دیگر اشیاء کا مشاہدہ...
معروف امریکی سوشل میڈیا اسٹار اور ماڈل کم کارڈیشیئن نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ذہنی دباؤ سے متعلق دماغی اینیورزم (Brain Aneurysm) کی تشخیص ہوئی ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق یہ انکشاف کم کارڈیشیئن نے اپنی ریئلٹی سیریز ’دی کارڈیشیئنز‘ کے نئے سیزن کے ٹیزر میں کیا ہے جو سوشل میڈیا پر سب کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ ویڈیو کلپ میں کم کارڈیشیئن کو ایم آر آئی اسکین کے دوران دکھایا گیا، جس کے بعد انہوں نے اپنے اہلخانہ کو بتایا، ’ڈاکٹرز نے کہا کہ ایک چھوٹا سا اینیورزم ہے۔‘ان کی بہن کورٹنی کارڈیشیئن نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ’اوہ‘ کم کے مطابق، ڈاکٹرز نے اس کیفیت کو ’صرف ذہنی دباؤ‘ کا نتیجہ قرار...
ویب ڈیسک : خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ قبائل اپنی مرضی سے پاکستان میں شامل ہوئے پاکستانی ہیں اور رہیں گے۔ سہیل آفریدی کا باڑہ میں امن جرگے سے خطاب میں کہنا تھاکہ میری نامزدگی پر اعتراضات اٹھائے گئے، ضم اضلاع کے بقایاجات فوری ادا کیے جائیں، ہمیں بھیک نہیں چاہیے ہمیں اپنا حق دیا جائے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ہر ضلع میں امن جرگوں کا انعقاد کریں گے۔ اداکار شریاس تالپڑے اور الوک ناتھ کے خلاف کروڑوں روپے کے فراڈ میں ملوث ہونے کا الزام، مقدمہ درج ان کا کہنا تھاکہ قبائل اپنی مرضی سے پاکستان میں شامل ہوئے پاکستانی ہیں اور رہیں گے۔ہم مزید کسی آپریشن یا ڈرون حملے کے متحمل...
علامہ سید امین شاہ، علامہ سید معین حسین نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ آخر میں الیاس حسین اور سید طائب حسین نے منقبت خوانی کی۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان خیبر پختونخوا ریجن ضلع کرم کے سالانہ ضلعی کنونشن کے موقع پر شبِ شہداء کا انعقاد المصطفیٰ ہاوس میں کیا گیا۔ جس میں علامہ سید امین شاہ، علامہ سید معین حسین نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ آخر میں الیاس حسین اور سید طائب حسین نے منقبت خوانی کی۔ شب شہداء میں کثیر تعداد میں طلبہ سمیت ممبران و سینئر برادران نے شرکت کی۔
باڑہ میں منعقد ہونے والے امن جرگے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ نائن الیون کے بعد ایک کے بعد آپریشن اور ڈرون حملوں نے قبائلی علاقوں کو بری طرح متاثر کیا، مگر ریاست کی جانب سے آئی ڈی پیز سے کیے گئے وعدے آج تک پورے نہیں ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے قبائلی امن جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم مزید کسی آپریشن یا ڈرون حملے کے متحمل نہیں ہو سکتے۔ باڑہ میں منعقد ہونے والے امن جرگے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ نائن الیون کے بعد ایک کے بعد آپریشن اور ڈرون حملوں نے قبائلی علاقوں کو بری طرح...
جرمن جریدے دی زائت کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ ان تینوں کمپنیوں نے یورپی قوانین کی متعدد دفعات کی خلاف ورزی کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ یورپی کمیشن نے فیس بُک، انسٹاگرام اور ٹک ٹاک پر یورپی یونین کے ڈیجیٹل سروسز ایکٹ (DSA) کی خلاف ورزی اور ڈیٹا میں شفافیت نہ رکھنے کا الزام عائد کیا ہے۔ یورپی یونین نے خبردار کیا ہے کہ اگر یہ امریکی اور چینی کمپنیاں اپنے رویے کی اصلاح نہیں کرتیں یا قابلِ قبول شواہد پیش نہیں کرتیں تو انہیں بھاری جرمانوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ جرمن جریدے دی زائت کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ ان تینوں کمپنیوں نے یورپی قوانین کی متعدد دفعات کی خلاف ورزی...