2025-09-18@07:36:04 GMT
تلاش کی گنتی: 2188
«اپنے نام کیا»:
(نئی خبر)
امریکا بہادرکی ہم پر حالیہ نظر التفات کوئی انہونا واقعہ نہیں ہے۔ اس سے پہلے بھی وہ ہم پرکئی بار محبت، شفقت، عنایت اور مہربانی کی بارشیں کرچکا ہے، اسے جب جب ہم سے کوئی کام نکلوانا ہوتا ہے وہ ہم سے اچانک یونہی محبت و شفقت کا رویہ اختیارکرنے لگتا ہے، البتہ اس بار جو بڑا فرق یہ نظر آرہا ہے وہ ہمارے ازلی دشمن بھارت کے ساتھ اس کا معاندانہ رویہ ہے جو سمجھ سے بالاتر ہے۔ خود انڈیا والے بھی حیران و ششدر ہیں کہ یہ کیا ہوگیا ہے؟ ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرنے والی بھارتی حکومت اور اس کے وزیراعظم نریندر مودی بھی سکتے کے عالم میں اس امریکی رویے سے...
اپنے مذمتی بیان میں صدر ایم ڈبلیو ایم کراچی نے مطالبہ کیا کہ واقعے میں ملوث دہشتگروں کی فوری گرفتار کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کراچی کے صدر مولانا صادق جعفری نے پہلوان گوٹھ میں دو شیعہ مسلمانوں کو شہید اور تین کو زخمی کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ اپنے مذمتی بیان میں مولانا صادق جعفری نے کہا کہ فائرنگ کے واقعے میں معروف شیعہ عالم دین مولانا رجب علی بنگش کے صاحب زادے کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں اضافہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، کراچی میں تکفیری دہشتگردوں کا نیٹ ورک دوبارہ فعال ہو رہا ہے۔ مولانا صادق جعفری نے مطالبہ...
اپنے مذمتی بیان میں صدر ایم ڈبلیو ایم کراچی نے مطالبہ کیا کہ واقعے میں ملوث دہشتگروں کی فوری گرفتار کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کراچی کے صدر مولانا صادق جعفری نے پہلوان گوٹھ میں دو شیعہ مسلمانوں کو شہید اور تین کو زخمی کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ اپنے مذمتی بیان میں مولانا صادق جعفری نے کہا کہ فائرنگ کے واقعے میں معروف شیعہ عالم دین مولانا رجب علی بنگش کے صاحب زادے کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں اضافہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، کراچی میں تکفیری دہشتگردوں کا نیٹ ورک دوبارہ فعال ہو رہا ہے۔ مولانا صادق جعفری نے مطالبہ...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اسلام آباد نے اعلان کیا ہے کہ بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی کے لیے 5 اگست بروز منگل یونین کونسل کی سطح پر پُرامن احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کا منصوبہ، انتظامیہ نے اضافی سیکیورٹی مانگ لی تنظیم کے ریجنل صدر عامر مغل کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق تمام کارکنان اپنے متعلقہ یونین کونسل صدور اور تنظیموں سے مشاورت کے بعد اپنے علاقوں میں پُرامن احتجاج کا انعقاد کریں۔ کارکنوں سے کہا گیا ہے کہ وہ پارٹی کی پالیسی، ہدایات اور آئینی دائرہ کار کے اندر رہتے ہوئے احتجاج میں بھرپور شرکت کریں، لیکن ہر ممکن کوشش کریں کہ کسی...
سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ آج کا دن نہایت اہمیت کا حامل ہے، ہمارے معاشرے میں روزمرہ بنیادوں پر عوام کو امن و امان، جان و مال کا تحفظ کے مسائل درپیش ہوتے ہیں، جنہیں سنبھالنے کی ذمہ داری فقط ہماری پولیس پر عائد ہوتی ہے۔ سندھ اسمبلی میں اپنے خطاب میں سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ بدقسمتی سے ہم نے ہمیشہ اپنی پولیس کو تنقید، تمسخر اور الزام تراشی کا نشانہ بنایا، جب بھی ہمیں کسی بات پر اعتراض کرنا ہوتا ہے، ہم بآسانی پولیس کو ہدفِ تنقید بنا لیتے ہیں، لیکن کبھی ہم نے یہ نہ سوچا کہ وہ سپاہی جو...
پنجاب حکومت کی جانب سے بائیک اسکیم کے تحت 100,000 روپے حاصل کرنے کیلئے اہلیت چیک کرنے کا مکمل طریقہ کار سامنے آگیا۔ پنجاب حکومت نے ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے اور صاف ستھری سفری سہولیات کے فروغ کے لیے شہریوں کو پٹرول سے الیکٹرک موٹر سائیکل پر منتقل ہونے کی ترغیب دینے کے لیے مالی معاونت پروگرام کا آغاز کیاہے۔ وزیراعلیٰ گرین کریڈٹ پروگرام” کے تحت شہریوں کو نئی الیکٹرک بائیک خریدنے اور رجسٹریشن کے بعد ایک لاکھ روپے تک کا مالی تعاون (گرین کریڈٹ) فراہم کیا جائے گا۔ پروگرام کی سربراہ رضوانہ انجم نے بتایا کہ ایسے شہری جو دسمبر 2024 کے بعد نئی الیکٹرک بائیک خرید چکے ہیں، وہ اس اسکیم کے لیے اہل ہوں گے۔ درخواست...
پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف اداکارہ درفشاں سلیم نے ساتھی فنکار بلال عباس کے ہمراہ تعلقات اور نکاح سے متعلق افواہوں پر لب کشائی کر دی۔حال ہی میں درفشاں سلیم نے ایک انٹرویو کے دوران مختلف سوالوں کے جوابات اور مختلف معاملات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔دوران انٹرویو ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ آپ کو اپنے ساتھی فنکار کے ساتھ آسودہ ہونا ضروری ہے بالخصوص جب آپ رومانوی ڈرامہ کر رہے ہوں تو یہ ضروری ہے کہ آپ دونوں ایک ساتھ مطمئن ہوں تاکہ سکرین پر آپ کی کیمسٹری دکھائی دے، میرا اور بلال عباس کا تعلق ایسا ہی تھا جس کی وجہ سے ہماری آن سکرین جوڑی پہلے دن سے لوگوں...
بھارت کے مشہور کامیڈین اور ٹی وی میزبان کپل شرما اور ان کی اہلیہ گنی شرما نے حال ہی میں کینیڈا میں اپنے کیفے پر ہونے والے خوفناک فائرنگ کے واقعے کے بعد پہلی بار ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ دونوں نے میئر برینڈا لاک اور سری پولیس سروس کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس واقعے کے بعد ان سے محبت اور تعاون کا مظاہرہ کیا۔ کپل شرما، جو ان دنوں اپنے کامیڈی شو دی گریٹ انڈین کپل شو کے ذریعے لاکھوں دلوں پر راج کر رہے ہیں، اس واقعے کے بعد خبروں کی زینت بنے۔ اس واقعے پرانہوں نے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ یہ کیفے اب دوبارہ کھل چکا ہے اور کپل اور گنی نے...
پنجاب بھر میں آج یومِ شہدائے پولیس عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے، جہاں مختلف شہروں میں منعقدہ تقریبات میں پولیس کے ان عظیم شہداء کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں جنہوں نے وطن کی سلامتی، امن اور ریاستی عملداری کے تحفظ کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا صدر مملکت آصف علی زرداری نے اس موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ یومِ شہدائے پولیس ہمیں اُن بہادر افسروں اور جوانوں کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے ملک و قوم کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے دہشت گردی، جرائم اور بدامنی کے خلاف ہر اول دستے کا کردار ادا کیا ہے اور قوم ان کی قربانیوں کو کبھی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 04 اگست 2025ء) بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں پولیس کا کہنا ہے کہ ایک سینیئر فوجی افسر کے خلاف سری نگر ہوائی اڈے پر اسپائس جیٹ ایئر لائن کے چار ملازمین کو بورڈنگ کے دوران اضافی سامان کے چارجز کی ادائیگی پر اختلاف کے بعد مبینہ طور پر حملہ کرنے کے الزام میں ایک مقدمہ درج کیا ہے۔ تاہم پولیس نے فوجی افسر کی جوابی شکایت کے تحت ایئر لائن کے عملے کے خلاف بھی ایف آئی آر درج کی ہے۔ واقعہ کیا ہے؟ یہ واقعہ سری نگر ہوائی اڈے کے بورڈنگ گیٹ نمبر دو پر اسپائس جیٹ کی دہلی کے لیے ایک پرواز کی روانگی سے چند منٹ قبل پیش آیا۔...
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پولیس کے بہادر افسر و جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں 8 ہزار سے زائد پولیس کے افسران و جوانوں نے ارض وطن کی خاطر اپنے لہو کا نذرانہ پیش کیا، پولیس کے جوان ملک کے کونے کونے میں امن و امان کے قیام کیلئے موسمی حالات کی پرواہ کئے بغیر اپنے پیاروں سے دور فرض کی ادائیگی میں سرگرم عمل رہتے ہیں اور اپنی جانوں کو نذرانہ پیش کرتے ہیں، آج کے دن ہم اپنے شہدا ء کے ان عظیم اہل خانہ کو بھی سلام کرتے ہیں جو ہماری خاطر اپنا مستقبل قربان کرتے ہیں۔ وزیراعظم آفس کے پریس ونگ کے...
یوم شہداء کی تقریب سے خطاب میں کامران ٹیسوری نے کہا کہ بھارت نے ہماری عام آبادی پر حملہ کیا مگر ہماری بہادر آرمی، ایئر فورس اور نیوی نے ایسی کارکردگی کا مظاہرہ کیا کہ دنیا نے حیرت سے دیکھا، ہم نے اپنے سے پانچ گنا بڑے دشمن کے پانچ جنگی جہاز گرائے اور اسے شاندار شکست دی، یہ ہماری بہادری اور دفاع کی طاقت کی واضح مثال ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے معرکہ حق کے جشن آزادی کے سلسلے میں گورنر ہاؤس میں منعقدہ یوم شہداء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن ہمارے لیے انتہائی اہم ہے کیونکہ اس میں ہم اپنے شہداء کے اہل خانہ کے درمیان موجود ہیں،...
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 3 اگست 2025ء)بینک مکرّمہ لمیٹڈ نے 30 جون 2025 کو ختم ہونے والی ششماہی کے لیے 1.44 ارب روپے کا قبل از ٹیکس منافع اور 707 ملین روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل کر کے ایک تاریخی سنگِ میل عبور کر لیا ہے۔ جو کہ گزشتہ ایک دہائی سے زائد عرصے میں بینک کا پہلا منافع ہے۔یہ مالیاتی نتائج بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی جانب سے 1 اگست 2025 کو منعقدہ اجلاس میں منظور کیے گئے، اور گزشتہ سال اسی عرصے میں رپورٹ کیے گئے 2.44 ارب روپے کے خسارے کے مقابلے میں 3.88 ارب روپے کی نمایاں بہتری کی عکاسی کرتے ہیں۔بینک کے چیئرمین جناب عبداللہ ناصر عبداللہ حسین لوطاہ نے کہا بینک...
بھارتی ریاست تلنگانہ کے ضلع بھوپال پلی کے ایک گاؤں ویسالہ پلی سے تعلق رکھنے والے ایک دودھ فروش کسان جوڑے نے کانگریس کے ایم ایل اے گندرا ستیہ نارائن کے کیمپ آفس کے باہر اپنی بھینسیں باندھ دیں۔ ان کا الزام ہے کہ ایم ایل اے کی ہدایت پر ان کا مویشیوں کا باڑہ بغیر کسی پیشگی نوٹس کے مسمار کر دیا گیا۔ متاثرہ کسان، کوراکولا اوڈیلو اور ان کی اہلیہ لالیتا نے الزام لگایا کہ مقامی سرکاری اہلکاروں نے ان کے مویشی شیڈ کو بغیر کسی نوٹس کے منہدم کر دیا، جبکہ پولیس نے خود کہا کہ یہ کارروائی ایم ایل اے کی ہدایت پر ہوئی ہے۔ کسان جوڑے کا کہنا ہے ’ہم نے بغیر کسی لالچ...
تصویر:سوشل میڈیا نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی ہے۔ملاقات میں نائب وزیراعظم نے دوطرفہ تاریخی و برادرانہ تعلقات کے عزم کا اعادہ کیا، ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور ایران کے تعلقات کی بنیاد مشترکہ تاریخ، ثقافتی ورثہ، مذہب اور باہمی احترام پر ہے۔ ایران کے صدر نے پاکستان کی حمایت کو سراہا، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا اور پاکستانی قیادت کے ساتھ سیاسی و معاشی تعلقات کے فروغ پر بات چیت کی توقع ظاہر کی۔ اس موقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ہم اپنے برادر ملک ایران کے ساتھ کھڑے ہیں، ہم ایران کی اکنامک،...
تل ابیب(نیوز ڈیسک) اسرائیل نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے اپنا سفارتی عملہ واپس بلاتے ہوئے خلیجی ممالک میں موجود اپنے شہریوں کو دہشت گردی کے خطرے سے خبردار کیا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق جمعرات کی شب اسرائیل کی قومی سلامتی کونسل نے اپنے شہریوں کے لیے ایک سفری انتباہ جاری کیا ہے جس کے بعد متحدہ عرب امارات میں بیشتر سفارتی عملے نے واپسی کی تیاری شروع کردی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی نیشنل سیکیورٹی کونسل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم سفری انتباہ پر زور دے رہے ہیں کیوں کہ ہمیں لگتا ہے کہ دہشت گرد تنظیمیں اسرائیل کو نقصان پہنچانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ اسرائیلی نیشنل سیکیورٹی نے خبردار کیا...
روس میں جاری جنگ کے سائے میں، ان خواتین کو جن کے شوہر محاذ پر ہیں یا شہید ہو چکے، ریاستی سرپرستی میں حوصلہ دیا جا رہا ہے کہ وہ حمل ضائع نہ کریں بلکہ بچوں کو جنم دیں، چاہے وہ کبھی اپنے والد سے نہ مل سکیں۔ یہ بھی پڑھیں:کاراباخ کے متنازع نام پر آذربائیجان اور روس میں نئی کشیدگی روسی میڈیا کے مطابق ’ٹو بی آ مام‘ (To Be a Mom) جیسی تنظیمیں ان خواتین کو معاونت فراہم کر رہی ہیں، جن کے شوہر یوکرین کے خلاف جنگ میں مصروف ہیں یا جاں بحق ہو چکے ہیں۔ سامارا ریجن میں ایک پوسٹ میں ایوا نامی بچی کے حوالے سے لکھا گیا: ’ہیلو، میرا نام ایوا ہے! آج میری...
لاہور (نیوز ڈیسک) وزیر اطلاعات و نشریات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کا فسادی گروہ انقلاب نہیں لا سکے تو قاسم اور سلیمان کیا تیر مار لیں گے۔ صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری نے اپنے بیان میں کہا کہ علیمہ خانم کو اپنے بھائی عمران خان کی طرح تسلسل سے جھوٹ بولنے کی عادت پڑ گئی ہے، وہ کبھی کہتی ہیں کہ قاسم اور سلیمان پاکستان آ رہے ہیں تو کبھی کہتی ہیں نہیں آ رہے۔ ’وہ کبھی کہتی ہیں کہ ان کو عمران خان نے اجازت نہیں دی تو کبھی کہتی ہیں کہ ویزا نہیں مل رہا۔ وہ جن کے بچے ہیں پہلے ان سے تو پوچھ لیں وہ آنے کی...
ویب ڈیسک: حکومت پنجاب کی جانب سے 62 ہزار سے زائد خاندانوں کو بلا سود قرضہ فرہم کیا جا چکا ہے۔ اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت ایک ماہ میں 14 ارب روپے سے زائد رقم 19 ہزار 677 خاندانوں میں تقسیم کی گئی، وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کے مطابق مجموعی طور پر 8 ہزار 400 گھر مکمل اور 51 ہزار سے زائد زیر تعمیر ہیں۔ بلال یاسین نے کہا کہ جولائی میں 3 ہزار 215 گھر مکمل ہوئے ، ہزاروں افراد اپنے گھر منتقل ہوچکے ہیں۔ راولپنڈی ایکسپریس ٹرین کو حادثہ ڈی جی پھاٹا سکندر ذیشان نے وزیر ہاؤسنگ کو اہداف کی پیشرفت پر بریفنگ دی جس پر بلال یاسین نے کہا کہ مکمل ہونیوالے...
پاک فوج میں جدید ہیلی کاپٹر کی شمولیت؛ آپریشنل تیاریوں پر فیلڈ مارشل کا اظہارِ اطمینان WhatsAppFacebookTwitter 0 2 August, 2025 سب نیوز راولپنڈی(آئی پی ایس) فیلڈ مارشل آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نشانِ امتیاز (ملٹری) نے ملتان گیریژن کا دورہ کیا، جہاں کور ہیڈکوارٹرز میں انہیں فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں اور جاری تربیتی سرگرمیوں پر بریفنگ دی گئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے تیاریوں کے اعلیٰ معیار پر اطمینان کا اظہار کیا اور قومی خودمختاری و علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے پاک فوج کے غیرمتزلزل عزم کا اعادہ کیا۔ بعد ازاں آرمی چیف نے اکیڈیمیا اور سول سوسائٹی کے افراد سے انٹرایکٹیو...
31 جولائی کو فیصل آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے 2 اہم مقدمات کا فیصلہ سناتے ہوئے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب، سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شبلی فراز، رکن قومی اسمبلی زرتاج گل وزیر اور صاحبزادہ حامد رضا سمیت دیگر 108 ملزمان کو 10، 10 سال قید کی سزا سنائی۔ یہ بھی پڑھیں: 9 مئی مقدمات: عمر ایوب، شبلی فراز اور زرتاج گل سمیت 108 افراد کو سزائیں، فواد چوہدری و دیگر بری اس سے قبل انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی مقدمات ہی میں پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر سمیت پی ٹی آئی اراکین صوبائی اسمبلی کو سزائیں سنائی تھیں جس کے نتیجے میں وہ عوامی نمائندگی کے لیے...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ آپریشن مہادیو سے متعلق کوئی بھی بھارتی دعویٰ پاکستان کے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتا۔آپریشن سندور پر بھارتی پارلیمنٹ میں بحث پر دفتر خارجہ کی جانب سے ردعمل سامنے آ گیا۔ ترجمان کے مطابق پاکستان آپریشن سندور پر ہندوستانی رہنماؤں کے بے بنیاد اور اشتعال انگیز بیانات کو مسترد کرتا ہے۔ اس طرح کے بیانات تنازعات کو بڑھاوا دینے کے خطرناک رجحان کی عکاسی کرتے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ بھارت نے پہلگام حملے کی تحقیقات اور ثبوتوں کے بغیر پاکستان پر حملہ کیا۔ 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارت نے پاکستان میں حملہ کیا۔ بھارتی حملے سے بے گناہ بچے، خواتین اور مرد شہید ہوئے۔ پاکستان...
صادق آباد+ بنوں (آئی این پی) صادق آباد میں دو روز قبل جمعرات کو رات گئے ماہی چوک کے قریب پولیس چوکی پر ڈاکوؤں نے راکٹ لانچر سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں پانچ پولیس اہلکار شہید اور دو زخمی ہو گئے۔ جن کی آبائی علاقوں میں تدفین کر دی گئی۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے حملے کی شدید مذمت کی۔ واقعہ بستی شیخانی کے قریب پیش آیا۔ لاشوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ زخمی اہلکاروں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔ پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔ آئی جی پنجاب نے آر پی او بہاولپور...
آر پی او بنوں سجاد خان کے مطابق گزشتہ رات سے جاری آپریشن میں 6 دہشتگرد مارے جاچکے ہیں اور 3 کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے، آپریشن کے دوران 25 مشتبہ افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بنوں میں پولیس اور سی ٹی ڈی نے آپریشن کرکے 6 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ ذرائع کے مطابق بنوں کے علاقے میریان میں پولیس اور سی ٹی ڈی نے دہشتگردوں کے خلاف مشترکہ طور پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، جس دوران دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بناکر مکمل تباہ کردیا گیا۔ آر پی او بنوں سجاد خان کے مطابق گزشتہ رات سے جاری آپریشن میں 6 دہشتگرد مارے جاچکے ہیں اور 3 کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا...
اسلام آباد میں آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی نے کہا کہ مسلح جھتے ریاست کے اپنے پی ایس ڈی پی پر چل رہے اور پل رہے ہیں۔ اور یہاں شیعہ زائرین کا راستہ روکا جاتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے معروف سیاستدان نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی نے شیعہ زائرین کے زمینی سفر پر پابندی کو ریاست کی ناکامی قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیر داخلہ نے پابندی لگا کر خود اپنی ناکامی کا اعتراف کیا ہے۔ یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے حکومتی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ریاست پاکستان کا وزیر داخلہ کوئٹہ آنے کے بعد...
سی ڈی اے کا سیدپور ماڈل ویلج میں تجاوزات کے خلاف آپریشن، مقامی افراد کا شدید احتجاج WhatsAppFacebookTwitter 0 1 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی دارالحکومت میں واقع تاریخی گاؤں سیدپور ماڈل ویلج میں کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کی جانب سے تجاوزات کے خلاف آپریشن پر مقامی آبادی سراپا احتجاج بن گئی۔آپریشن کے دوران صدیوں پرانے مکانات اور ڈھانچوں کو مسمار کرنے پر مکینوں نے شدید ردعمل دیا اور پارکنگ ایریا کے باہر بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے سی ڈی اے کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ سی ڈی اے ہماری شناخت مٹا رہا ہے۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ ان کے آبا و اجداد کی زمین کو یکطرفہ طور...
اسلام آباد ( نیوزڈیسک) دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ آپریشن مہادیو سے متعلق کوئی بھی بھارتی دعویٰ پاکستان کے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان آپریشن سندور پر ہندوستانی رہنماؤں کے بے بنیاد اور اشتعال انگیز بیانات کو مسترد کرتا ہے، اس طرح کے بیانات تنازعات کو بڑھاوا دینے کے خطرناک رجحان کی عکاسی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے پہلگام حملے کی تحقیقات اور ثبوتوں کے بغیر پاکستان پر حملہ کیا، 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارت نے پاکستان میں حملہ کیا، بھارتی حملے سے بے گناہ بچے، خواتین اور مرد شہید ہوئے، پاکستان نے بھارتی لڑاکا طیاروں اور فوجی اہداف کو بے اثر کرنے میں...
آپریشن مہادیو سے متعلق کوئی بھی بھارتی دعویٰ پاکستان کیلیے اہمیت نہیں رکھتا، دفتر خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 1 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ آپریشن مہادیو سے متعلق کوئی بھی بھارتی دعویٰ پاکستان کے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتا۔ آپریشن سندور پر بھارتی پارلیمنٹ میں بحث پر دفتر خارجہ کی جانب سے ردعمل سامنے آ گیا۔ ترجمان کے مطابق پاکستان آپریشن سندور پر ہندوستانی رہنماؤں کے بے بنیاد اور اشتعال انگیز بیانات کو مسترد کرتا ہے۔ اس طرح کے بیانات تنازعات کو بڑھاوا دینے کے خطرناک رجحان کی عکاسی کرتے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ بھارت نے پہلگام حملے کی تحقیقات اور ثبوتوں کے بغیر پاکستان پر حملہ کیا۔ 6...
بھارتی مودی سرکار کی اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی ناکام سازشوں میں سے ایک فیک انکاؤنٹرز کا سلسلہ بھی ہے۔ قوم پرستی کے جنون کو ہوا دینے کے لیے آپریشن "شیو شکتی" فیک انکاونٹرز کی ایک اور قسط ہے۔ مودی سرکار نے مصنوعی بیانیہ بنانے کے لیے 2 بے گناہ افراد کو ایل او سی پر شہید کر دیا ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر 2دہشت گردوں کو ہلاک کیا ۔ اس حوالے سے بھارتی فوج کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد دراندازی کی کوشش کر رہے تھے۔ پونچھ کے قریب ایل او سی پر دہشت گردوں کیخلاف کارروائی میں 3 ہتھیار بھی برآمد کیے گئے۔ آپریشن شیو شکتی انٹیلیجنس یونٹس اور...
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وزیراعظم شہباز شریف نے ملک سے دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خاتمے کے لیے عوام، فوج، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے کردار کو اجاگر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ مین کثیرالجہتی حکمت عملی اپنائی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت انسداد دہشت گردی اور ریاستی رٹ کے قیام کے حوالے سے قائم سٹیئرنگ کمیٹی کا جائزہ اجلاس ہوا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ریاست پاکستان دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور دنیا دہشت گردوں کے خلاف ہماری کامیاب کارروائیوں کی معترف ہے۔حالیہ تاریخ ساز معرکہ حق میں دنیا نے پاکستان کی فتح کو تسلیم کیا۔ ریاست پاکستان نے...
سسٹم کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے 3 مرحلوں میں اپ گریڈ کیا جائے گا۔ ہارڈ ویئرو سافٹ ویئر کی تبدیلی پر 3 ارب کے اخراجات آئیں گے۔ رواں مالی سال میں پہلے مرحلے میں سسٹم کی تبدیلی کیلئے 1 ارب کے فنڈز کا اجرا، اپ گریڈیشن پلان میں نئے کیمروں کی تنصیب، ٹریفک انٹیلی جنس مینجمنٹ سسٹم، ڈیٹا کی اپگریشن شامل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سیف سٹیز اتھارٹی لاہور کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ سیف سٹیز حکام کا کہنا تھا کہ 2016 میں شروع کیا گیا سافٹ ویئر و ہارڈویئر پرانا ہو گیا ہے۔ سسٹم کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے 3 مرحلوں میں اپ گریڈ کیا جائے گا۔ ہارڈ ویئرو...
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے فیصل آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت کی جانب سے 9 مئی کے مقدمات میں اپنے بھتیجے راشد شفیق کو 10، 10 سال قید کی سزائیں معاف کرنے کا مطالبہ کردیا۔ یہ بھی پڑھیں:9 مئی مقدمات: عمر ایوب، شبلی فراز اور زرتاج گل سمیت 108 افراد کو سزائیں، فواد چوہدری و دیگر بری سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک ویڈیو بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ آج فیصل آباد میں لاتعداد لوگوں کو سزائیں سنائی گئیں جن میں میرا بھتیجا راشد شفیق بھی شامل ہے، انہیں 2 مقدمات میں 10، 10 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے، جو فیصل آباد میں موجود ہی نہیں تھا، ہمارا فیصل...
کینیڈا کے سابق وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اور امریکی پوپ سنگر کیٹی پیری کی ڈنر پر ایک خاص ملاقات نے سوشل میڈیا پر ہلچ مچادی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا کے سابق وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو اور امریکی پوپ اسٹار کیٹی پیری کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ اس ویڈیو میں دونوں کو مونٹریال کے ایک لگژری ریسٹورنٹ Le Violon میں دیکھا جا سکتا ہے۔ اس ملاقات نے گلوکارہ کے مداحوں کو چونکا دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر چہ مہ گوئیاں شروع ہوگئیں کسی نے کہا کہ یہ "اتفاقیہ” ملاقات تھی جب کہ کسی نے تکا لگایا کہ دونوں کی قربتیں رومانوی ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ دونوں ریسٹورینٹ میں خوشگوار موڈ میں پرجوش گفتگو کرتے...
غازی ملت کی برسی کے موقع پر اپنے خصوصی بیان میں انھوں نے کہا کہ سردار ابراہیم خان نے 1915ء سے 2003ء تک نشیب و فراز سے بھرپور اور اصولوں پر استوار زندگی گزاری، اُنہوں نے کبھی اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ غازی ملت سردار محمد ابراہیم خان کا مشن کشمیری مسلمانوں کو ڈوگرہ راج کی غلامی سے نجات دلانا اور ان کی امنگوں کے مطابق ریاست جموں و کشمیر کو پاکستان کا حصہ بنانا تھا، ان کا یہ مشن آج بھی زندہ ہے اور کشمیر کی آزادی اور تکمیلِ پاکستان تک ہم اسے جاری رکھیں گے، کشمیری عوام آزادی کی اس جدوجہد کو خون...
کم تنخواہ پر کام کرنے والی ایک پرائیوٹ اسکول ٹیچر نے ایک دن فیصلہ کیا کہ اب کچھ اپنا ہی کاروبار کیا جائے۔ یہ بھی پڑھیں: مارشل آرٹ میں پاکستان کا نام روشن کرنے والی کوئٹہ کی باہمت خواتین ارادہ باندھنے کے بعد انہوں نے یوٹیوب سے‘clay art’ سیکھنا شروع کیا اور آہستہ آہستہ اپنی محنت اور تخلیقی صلاحیتوں سے ایک چھوٹا سا آن لائن بزنس بھی قائم کرلیا۔ ان کے ہاتھ کی بنی خوبصورت چیزیں اب نہ صرف پاکستان میں بلکہ بیرون ملک بھی پسند کی جا رہی ہیں۔ مزید پڑھیے: کوئٹہ کی سماعت سے محروم ڈاکٹر مہوش شریف، عزم و ہمت کی شاندار مثال ان کا کہنا ہے کہ اب وہ اپنے گھر بیٹھے اتنا کما لیتی ہیں کہ خود...
روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں مسلسل تنزلی آرہی ہے۔ ایکسچینج کمپنیز کے مطابق گزشتہ روز اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر50 پیسے سستا ہوگیا جبکہ انٹربینک میں امریکی ڈالرکی قدرمیں 5 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ انٹربینک میں امریکی ڈالر 283 روپے پر آگیا۔ یہ بھی پڑھیں: ڈالر اسمگلنگ: طورخم بارڈر کا ڈالر ریٹ سے کیا تعلق؟ ایکسچینج کمپنیز آف پاکستان کے صدر ملک بوستان نے وی نیوز کو بتایا ہے کہ ڈالر کو 270 روپے سے 288 روپے تک آنے میں 2 سال لگے تھے لیکن اب ڈالر کو گرنے میں زیادہ وقت نہیں لگے گا۔ ملک بوستان کا کہنا تھا کہ پہلے لوگوں کو لگتا تھا یہ وقتی کمی ہے لیکن اب لوگ یقین کرنے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 30 جولائی 2025ء) اگر ہاں تو آپ ایسا کرنے والے اکیلے نہیں ہیں۔ آپ کی طرح دنیا بھر میں بہت سے لوگ جنریٹو اے آئی کو اپنی جذباتی حالت بہتر کرنے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔ یہ ٹولز ان کے ایسے ساتھی بن چکے ہیں جو ہر وقت ان کے لیے دستیاب رہتے ہیں، ان کا اچھا چاہتے ہیں اور ہر دفعہ بہت تحمل سے ان کی بات سنتے ہیں۔ یہ ٹولز ہماری پریشانی کو سمجھتے ہیں اور ہمیں اسے سمجھنے میں مدد دیتے ہیں۔ کچھ عرصے سے مجھے اپنے ایک کولیگ کا رویہ پریشان کر رہا تھا۔ میں تذبذب کا شکار تھی کہ آیا وہ واقعی ٹاکسک ہو رہے تھے یا...
پاکستان نے بھارتی پارلیمان میں ہونے والی حالیہ بحث کے دوران ”آپریشن سندور“ کے حوالے سے الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بیانات نہ صرف بے بنیاد ہیں بلکہ حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کی خطرناک کوشش ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا کہ بھارتی رہنماؤں کی جانب سے لگائے گئے الزامات بین الاقوامی برادری کو گمراہ کرنے اور خطے میں جارحیت کو جواز فراہم کرنے کی کوشش ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ دنیا اچھی طرح جانتی ہے کہ بھارت پاکستان پر بارہا جھوٹے الزامات عائد کرتا رہا ہے، اور حالیہ بیانات بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہیں۔ دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ بھارت نے 7...

بھارتی پارلیمنٹ میں نام نہاد ’آپریشن سندور‘ پر بحث: پاکستان نے جھوٹے اور اشتعال انگیز بیانات مسترد کردیے
ترجمان دفتر خارجہ، شفقت علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان، نام نہاد ‘آپریشن سندور’ کے حوالے سے بھارتی رہنماؤں کی جانب سے لوک سبھا میں کیے گئے بے بنیاد دعوؤں اور اشتعال انگیز بیانات کو دوٹوک الفاظ میں مسترد کرتا ہے۔ یہ بیانات حقائق کو مسخ کرنے، جارحیت کو جواز دینے، اور اندرونی سیاسی مقاصد کے لیے تنازع کو بڑھاوا دینے کے خطرناک رجحان کی عکاسی کرتے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ دنیا جانتی ہے بھارت نے پَہلگام حملے کی نہ کوئی قابلِ تصدیق شہادت پیش کی، نہ معتبر تحقیقات کیں، اور پاکستان پر بلاجواز حملہ کیا۔ 6 اور 7 مئی 2025 کی درمیانی شب بھارت نے جس مبینہ دہشتگردی کے ڈھانچے کو نشانہ بنایا، اس کے نتیجے میں...
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز 2025ء کے پہلے مرحلے میں پاکستان کے خلاف میچ کھیلنے سے انکار کرنے والی بھارتی لیجنڈز ٹیم اب سیمی فائنل میں ایک بار پھر گرین شرٹس کا سامنا کرے گی، کیونکہ دونوں ٹیمیں ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہیں۔ اس طرح روایتی حریفوں کے درمیان ایک سنسنی خیز اور ہائی وولٹیج مقابلہ متوقع ہے۔ سوشل میڈیا صارفین اس پر مختلف سوالات اٹھاتے نظر آ رہے ہیں کہ یہ میچ ہو گا بھی یا نہیں، اور اگر انڈیا اس میچ کا بائیکاٹ کر دیتا ہے تو کیا ہو گا۔ ایک بھارتی صارف نے لکھا کہ دلچسپ بات یہ ہے کہ اگر بھارت ایک بار پھر بائیکاٹ کرتا ہے تو پاکستان خود بخود فائنل میں...
—فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے بچے پاکستان آئیں گے کسی کو اس میں شک نہیں ہونا چاہیے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بچوں کے آنے کی تاریخ کا تعین ہونا باقی ہے، بانی پی ٹی آئی کے بچوں نے آنے کا فیصلہ خود کیا۔شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے بچوں نے جب فیصلہ کیا تو والد کو واضح کہا کہ وہ اجازت نہیں لے رہے بتا رہے ہیں، پروپیگنڈے سے پرہیز کیا جائے، اس کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے اپنے بچوں کو پاکستان آنے سے روک دیابانیٔ...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور نے باجوڑ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے پر شدید دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف آپریشنز میں عام شہریوں کی ہلاکتوں کے منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں، فوج اور عوام کے درمیان اعتماد متاثر ہو رہا ہے۔ خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبے میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال، باجوڑ واقعے اور دہشتگردی کے خلاف حکومتی پالیسیوں پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ اجلاس کے بعد وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ آج پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں صوبے میں...
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امن بحال کرانے کے متعدد دعووں کے باوجود ایک بار پھر اس بات کی تردید کی ہے کہ پاک بھارت جنگ رکوانے میں کسی تیسرے فریق کا ہاتھ نہیں تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ دنیا کے کسی بھی رہنما نے بھارت کو آپریشن سندور روکنے کو نہیں کہا۔ یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ نے 27ویں بار پاک بھارت جنگ رکوانے کا تذکرہ کردیا لوک سبھا میں خطاب کرتے ہوئے نریندر مودی نے کہا انہوں نے انکشاف کیا کہ 9 مئی کی رات امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے انہیں 3 سے 4 بار کال کی اور جب رابطہ ہوا تو مودی نے وینس کو واضح طور پر کہا...
یوں تو ہم آدمخور انسانوں کے بارے میں سنتے ہی آئے تھے لیکن اب روبوٹ خور مشین بھی سامنے آئی ہے لگتا ہے گویا سائنس فکشن اب حقیقت بننے لگی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: دنیا کی پہلی روبوٹ فائٹ: پہلوانوں کے تابڑ توڑ حملوں، ناک آؤٹس نے سب کو حیران کردیا غیر ملکی میڈیا کے مطابق کولمبیا یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے ایسا خود مختار روبوٹ تیار کیا ہے جو نہ صرف خود کو مرمت اور بہتر کر سکتا ہے بلکہ دیگر روبوٹس کے استعمال شدہ یا خراب حصے بھی ’کھا کر‘ خود کو مزید طاقتور بنا لیتا ہے۔ اس حیرت انگیز تحقیق کو حال ہی میں مشہور سائنسی جریدے سائنس اڈوانسس میں شائع کیا گیا ہے۔ مزید پڑھیے: چین میں ہیومنائیڈ روبوٹس...
بالی ووڈ کی معروف ہدایتکارہ فرح خان کے لیے منگل کا دن خاص بن گیا جب انہیں خود امیتابھ بچن کی طرف سے ایک دل کو چھو لینے والا ہاتھ سے لکھا ہوا خط موصول ہوا۔ یہ بھی پڑھیں: بالی ووڈ کا کنجوس اداکار کون ؟ فرح خان نے بھید کھول دیا بھارتی میڈیا کے مطابق خط میں’شہنشاہ جذبات‘ امیتابھ بچن نے فرح خان کی تخلیقی صلاحیتوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی تعریف کو لفظوں سے ماورا قرار دیا۔ فرح خان نے یہ قیمتی لمحہ اپنے انسٹاگرام پر مداحوں سے شیئر کیا اور خوشی سے جھومتے ہوئے بتایا کہ ’میں نے مذاق میں کہا تھا کہ امیتابھ سر، مجھے بھی ایک خط بھیجیں، اور دیکھیں، وہ واقعی آ...
اسلام آباد: نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء نے لائن آف کنٹرول کے چکوٹھی سیکٹر کا دورہ کیا جہاں ان کا استقبال پاک فوج کے افسران نے کیا۔ دورے کے دوران شرکاء کو پاک فوج کی جانب سے ایک تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔ اس بریفنگ میں چکوٹھی سیکٹر میں پاک فوج کی جانب سے دی گئی قربانیوں، دفاعی حکمتِ عملی اور حاصل کی گئی کامیابیوں پر روشنی ڈالی گئی۔ شرکاء نے اس بریفنگ اور دورے کو نہایت معلوماتی اور مؤثر قرار دیتے ہوئے پاک فوج کے جذبہ قربانی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بھرپور انداز میں سراہا۔ Tagsپاکستان
بھارت کی پارلیمان (لوک سبھا) میں خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے ایک بار پھر پاکستان پر بے بنیاد الزامات کی روایت برقرار رکھی، اور ”آپریشن مہادیو“ کے نام پر تین افراد کی ہلاکت کو اپنی حکومت کی کامیابی قرار دیا۔ امیت شاہ نے دعویٰ کیا کہ یہ تینوں افراد اپریل 22 کو پہلگام حملے میں ملوث تھے، جس میں 26 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ تاہم، بھارتی حکومت نے حسبِ معمول کوئی آزاد یا غیر جانب دار شواہد پیش نہیں کیے۔ بلکہ جن چیزوں کو شواہد بناکر پیش کیا وہ انتہائی ناقابل اعتبار تھیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق امیت شاہ نے کہا کہ مارے گئے افراد میں ”سلیمان، افغانی اور جبران“ شامل تھے۔ حیران کن طور پر،...
اسلام ٹائمز: کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ سینیٹر علامہ راجا ناصر جعفری صاحب نے کہا: انسان کبھی کبھی اپنی زندگی میں اس قدر مصروف ہو جاتا ہے کہ طبیعت اس پر غالب آجاتی ہے۔ وہ اپنی فطری ضروریات جیسے لباس، غذا، رہائش اور اولاد کی پرورش میں اس طرح الجھ جاتا ہے کہ اپنی اصل انسانیت کو بھول جاتا ہے۔ بعض اوقات علم بھی صرف روزی کمانے کے لیے حاصل کیا جاتا ہے۔ یہ سب طبعی میلانات ہیں، انسانی نہیں ہیں۔ انسان تب ہی "انسان" بنتا ہے، جب وہ اپنی ذات سے نکل کر دوسروں کے لیے جینا سیکھے۔ امام حسین علیہ السلام کی زندگی ہمیں یہی سکھاتی ہے کہ ہم اپنے اردگرد کے حالات...
مظفرآباد(این این آئی)نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء نے لائن آف کنٹرول کے چکوٹھی سیکٹر کا دورہ کیا ،جہاں ان کا استقبال پاک فوج کے افسران نے کیا۔ دورے کے دوران شرکاء کو پاک فوج کی جانب سے ایک تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔اس بریفنگ میں چکوٹھی سیکٹر میں پاک فوج کی جانب سے دی گئی قربانیوں، دفاعی حکمتِ عملی اور حاصل کی گئی کامیابیوں پر روشنی ڈالی گئی۔ شرکاء نے اس بریفنگ اور دورے کو نہایت معلوماتی اور مؤثر قرار دیتے ہوئے پاک فوج کے جذبہ قربانی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بھرپور انداز میں سراہا۔
بھارت کے ایوان زیریں (لوک سبھا) میں پیر کو آپریشن سندور پر بحث کے دوران اس وقت گرما گرمی ہوگئی جب اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے حکومت سے سوال کیا کہ آپریشن سندور کیوں روکا گیا؟۔ بھارتی لوک سبھا کے خصوصی اجلاس کے دوران وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے آپریشن سندور پراظہار خیال کرتے ہوئے کہا ”ہم نے اپنی فوج کو مکمل آزادی دی کہ وہ اہداف کا تعین کریں اور منہ توڑ جواب دے۔ انہوں نے کہا کہ ”10 مئی کی صبح، جب بھارتی فضائیہ نے کئی پاکستانی ایئربیسز کو تباہ کیا تو پاکستان نے شکست تسلیم کرتے ہوئے جنگ بندی کی درخواست کی۔“ انہوں نے دعویٰ کیا کہ “پاکستان کے ڈی جی ایم او نے فون...
سٹی 42 : سلمان اکرم راجہ، حماد اظہر کی رہائش گاہ پہنچ گئے، انہوں نے حماد اظہر سے میاں اظہر کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کیا ۔ سلمان اکرم راجہ نے مرحوم کے انتقال پر گہرے دکھ افسوس کا اظہار کیا، ساتھ ہی ایصال ثواب کے لیے دعا بھی کی۔ سلمان اکرم راجہ نے اس حوالے سے بتای کہ آج حماد اظہر کے گھر آیا اور میاں اظہر مرحوم کی وفات پر تعزیت کی۔ انہوں نے کہا کہ جس زاویے سے دیکھے تو میاں اظہر قابل ستائش شخصیت تھے، میاں اظہر مشکل حالات میں بھی بانی پی ٹی آئی کے نظریے پر چل رہے تھے۔ حماد اظہر اپنے والد میاں اظہر اپنے والد کے نقش قدم پر چل رہے ہیں۔ ...
بھارتی فوج نے اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے ایک بار پھر مقبوضہ کشمیر میں جعلی مقابلوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ آپریشن مہادیو کے نام سے شروع کیا گیا یہ نیا منصوبہ دراصل آپریشن سندور کی ناکامی کو چھپانے کی ایک مذموم کوشش ہے۔سکیورٹی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی فوج اس آپریشن کے تحت غیر قانونی طور پر حراست میں لیے گئے معصوم پاکستانیوں کو فیک انکاؤنٹرز میں استعمال کر رہی ہے تاکہ انہیں دہشت گرد قرار دے کر اپنی سیاسی ساکھ کو بحال کیا جا سکے۔ذرائع کے مطابق بھارت کا بنیادی مقصد مقبوضہ کشمیر میں بڑھتی ہوئی تحریک آزادی کو کچلنا اور اپنی گرتی ہوئی ساکھ کو سنبھالنا ہے۔ اس مقصد کے لیے بھارتی...
پرانے ٹی وی سیٹس (خاص طور پر سی آر ٹی والے ٹی وی میں جو رنگ برنگی لکیریں آتی تھیں، یہ تو سب جانتے ہیں کہ ان کے پیچھے الیکٹرانک اور سگنلنگ کی خرابی ہوتی تھی۔ لیکن رنگین لکیریں ہی کیوں آتی تھیں؟ اس سے بہت کم لوگ واقف ہونگے۔ یہ مسئلہ آج کل کے ایل ای ڈی یا اسمارٹ ٹی وی میں نہیں آتا، لیکن سی آر ٹی کے زمانے میں عام تھا۔ پرانے ٹی وی پر رنگین لکیروں کی بڑی وجوہات: جب سگنل کمزور یا خراب ہوتے تھے تو تصویر ٹوٹ جاتی تھی اور رنگ برنگی لکیریں بن جاتی تھیں۔ یہ اکثر "static" یا "noise" کی شکل میں ہوتا تھا۔ دراصل سی آر ٹی ٹی وی میں ایک مقناطیسی فیلڈ الیکٹران بیم کو اسکرین...
صحافیوں سے اپنی ایک گفتگو میں حجت الاسلام حسین طائب کا کہنا تھا کہ دشمن کیلئے بہتر ہے کہ وہ ایک بار پھر جائزہ لیں کہ ان کے ساتھ کیا کچھ ہوا، انہیں کتنا نقصان پہنچا اور ان پر کیا کیا بلائیں نازل ہوئیں۔ اسلام ٹائمز۔ سپاہ پاسداران انقلاب کی چیف کمان کے مشیر حجت الاسلام "حسین طائب" نے آج دوپہر جنرل غلام حسین غیب پرور کی یادگاری تقریب کے موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جنگی حالات میں خیالی پلاو پکانے یا فضول باتوں میں پڑنے کی کوئی گنجائش نہیں ہوتی۔ تاہم یہ کہنا ضروری ہے کہ دشمن 12 دن تک لڑا اور اس نے امریکہ سے لاجسٹک مدد بھی لی۔ دشمن نے اپنی پوری طاقت...
متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر رہنما نے سندھ حکومت سے کراچی میں جاری ڈکیتی کی وارداتوں پر قابو پانے کا مطالبہ کرتا ہوئے کہا ہے کہ اگر اقدامات نہ کیے گئے تو پھر اپنا علیحدہ نظام لانے پر مجبور ہوجائیں گے۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر مرکزی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کورنگی زمان ٹاؤن میں ایک اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کراچی میں بڑھتی ہوئی بدامنی، لاقانونیت اور حکومتی ناکامی پر شدید تنقید کی۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ صرف کورنگی ڈسٹرکٹ میں گزشتہ ماہ درجنوں رہزنی کی وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔ دن دیہاڑے ڈکیتی کی وارداتوں میں معصوم بچے بھی شہید کیے گئے، مگر حکومت سندھ، وزراء اور پولیس افسران خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔...
مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے معروف ٹول چیٹ جی پی ٹی کے صارفین اسے مختلف کاموں کے لیے استعمال کرتے ہیں، جن میں تحریری معاونت، معلوماتی سوالات اور بعض اوقات ذاتی مشورے بھی شامل ہوتے ہیں۔ تاہم اوپن اے آئی کے چیف ایگزیکٹو سام آلٹمین نے خبردار کیا ہے کہ صارفین کو اس ٹیکنالوجی سے اپنی نجی اور حساس معلومات شیئر کرنے میں احتیاط برتنی چاہیے۔ ایک حالیہ پوڈکاسٹ انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے سام آلٹمین کا کہنا تھا کہ اے آئی سے بات کرتے وقت بھی ویسی ہی احتیاط ضروری ہے جیسی آپ کسی وکیل یا ڈاکٹر سے گفتگو کرتے وقت برتتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: خاتون نے چیٹ جی پی ٹی کی مدد سے 11 ہزار ڈالرز سے زائد...
اعظم خان کی ٹرانسفارمیشن والی تصویر دیکھ کر مداح حیران، کرکٹر کی وضاحت بھی آگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 27 July, 2025 سب نیوز پاکستانی بیٹر اعظم خان نے سوشل میڈیا پر گردش کرتی اپنی جسمانی تبدیلی کی تصویر کے بارے میں وضاحت پیش کی ہے۔حال ہی میں ایک تصویر سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی تھی جس میں دعویٰ کیا گیا کہ اعظم خان نے صرف 2 ماہ میں حیران کن طور پر 69 کلو وزن کم کیا ہے، جس پر مداحوں نے ناصرف ان کی تعریف کی بلکہ حیرت کا اظہار بھی کیا تاہم کچھ صارفین نے اس دعوے پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا۔اعظم خان نے انسٹاگرام پر اپنی وائرل تصویر شیئر کی اور ردعمل میں لکھا...
ہر سال بڑی تعداد میں بھارتی شہری اپنے ملک کی شہریت ترک کرکے دوسرے ممالک کی شہریت لے رہے ہیں ،گزشتہ چھ برسوں میں 10 لاکھ سے زیادہ بھارتی اپنی شہریت چھوڑ چکے ہیں۔ یہ اعدادوشمار بھارتی وزارت خارجہ کی طرف سے پارلیمنٹ میں پیش کئے گئے۔ بھارتی وزیر مملکت امور خارجہ کیرتی وردھن سنگھ نے راجیہ سبھا میں بھارتی شہریت ترک کرنے سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پچھلے سال یعنی 2024 میں دو لاکھ سے زیادہ بھارتیوں نے اپنی شہریت چھوڑ دی ہے۔ وزارت خارجہ سے پوچھا گیا کہ کیا وہ بھارتی شہریت ترک کرنے والے لوگوں کی تعداد میں اضافے سے واقف ہے؟ سوال کے جواب میں شیئر کیے گئے اعداد...
بانی پی ٹی آئی: فائل فوٹو بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 9 مئی کے کیس میں ضمانت منسوخی کا لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف بانی پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی، عدالت عالیہ نے بانی پی ٹی آئی کی ضمانت منسوخ کرنے کے خلاف درخواست خارج کردی تھی۔بانی پی ٹی آئی کی درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ ایف آئی آر میں ثبوتوں کا فقدان ہے، 9 مئی واقعات میں معاونت کا الزام بے بنیاد ہے، نیب حراست میں ہونے کی وجہ سے جرم میں ملوث ہونا ناممکن ہے، پراسیکیوشن کے متضاد بیانات کیس کو مشکوک بناتے ہیں، ان مقدمات میں مزید تفتیش کی ضرورت ہے۔ پی ٹی...
آج تک یہ سمجھ نہیں آیا کہ آخر پسند کی شادی میں بے غیرتی کہاں آ جاتی ہے؟ بیٹی نے اگر اپنی مرضی سے کسی کو چن لیا، تو قیامت کیوں ٹوٹ پڑتی ہے؟ غیرت کے علمبرداروں کو تب تو کچھ محسوس نہیں ہوتا جب اپنی بیٹی کو ڈھول تاشوں کے ساتھ ایک اجنبی کے حوالے کر دیتے ہیں، ایسے مرد کے بستر پر پھینک دیتے ہیں جسے اُس نے نہ کبھی دیکھا، نہ جانا، نہ سمجھا ہوتا ہے ـ ہاں البتہ یہ بڑے فخر کی بات سمجھی جاتی ہے کہ بچی نے بنا چوں چراں، بنا سوال کیے اپنی زندگی کے سب سے اہم اور بڑے فیصلے پر خاندان کی مرضی کے آگے سر جھکا دیا۔ اور یہی بیٹی...
پاکستان شوبز کی اداکارہ کومل میر نے اپنی جسمانی تبدیلی سے متعلق وضاحت پیش کردی۔ اداکارہ اور ماڈل کومل میر جنہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز "مس ویٹ پاکستان” سے کیا، ان دنوں اپنے بدلے ہوئے چہرے اور جسامت کے باعث سوشل میڈیا پر خبروں میں شامل ہیں۔ ان کی تصاویر وائرل ہوئیں تو مداحوں نے سوالات اٹھائے کہ انہوں نے فلرز کروائے ہیں یا وزن بڑھانے کیلئے بھی کوئی پروسیجر کروایا ہے۔ تاہم اب اداکارہ کومل میر نے اپنے حالیہ انٹرویو میں ان تمام باتوں کا تفصیل سے جواب دے دیا ہے۔ انٹرویو میں کومل نے بتایا کہ وہ ہمیشہ کم وزن کا شکار رہیں اور کھانے پینے سے متعلق مسائل کا سامنا کرتی رہی ہیں۔ تاہم حال ہی میں انہوں نے...
صفر المظفر 1447 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا اس لیے اتوار یکم صفر 27 جولائی کو ہوگی۔ یہ بھی پڑھیں: ناسا کا چاند و مریخ پر رابطوں کا نیا جال بچھانے کا منصوبہ، امریکی کمپنیوں سے تجاویز طلب اس بات کا اعلان جمعے کو مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا محمد عبدالخبیر آزاد نے کیا جنہوں نے وزارت مذہبی امور اسلام آباد میں رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔ ملک بھر میں زونل اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے متعلقہ مقامات پر ہوئے۔ کہیں سے چاند کے نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔ مزید پڑھیے: ’بک مون‘ کے ساتھ سرخی مائل چاندنی رات کا نظارہ اس بناء پر مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان...
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں احتجاج پی ٹی آئی تحریک انصاف عمران خان
پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار حمزہ علی عباسی ایک پوڈ کاسٹ میں ’’حجاب‘‘ سے متعلق متنازع بیان دینے کے بعد مشکل میں پڑ گئے ہیں۔ حمزہ علی عباسی ’’پیارے افضل‘‘، ’’من مائل‘‘ اور ’’الف‘‘ جیسے مقبول ڈراموں میں اپنے کرداروں کے باعث شہرت حاصل کرچکے ہیں، اداکاری کے علاوہ مذہبی رجحان کی وجہ سے بھی خبروں میں رہتے ہیں۔ اداکار نے نمل خاور سے شادی کے بعد اچانک مذہبی بیداری کی طرف رجحان ظاہر کیا اور اعلان کیا کہ وہ مین اسٹریم میڈیا سے دور ہوکر اسلامی تعلیمات کے فروغ پر توجہ دینا چاہتے ہیں۔ تاہم، اسلامی نظریات پر ان کے متنازع بیانات انہیں بار بار خبروں کی زینت بناتے رہتے ہیں۔ حال ہی میں حمزہ علی عباسی کا...
حماد اظہر کا سرینڈر کرنے کا فیصلہ، ضمانت نہ ملنے کی صورت میں جیل جانے کا امکان WhatsAppFacebookTwitter 0 25 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے عدالت کے سامنے سرینڈر کرنے اور ضمانت کی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، حماد اظہر نے اس اہم فیصلے سے قبل اپنے قریبی ساتھیوں اور وکلاء سے تفصیلی مشاورت مکمل کر لی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حماد اظہر نے قانونی ٹیم کو فوری طور پر طلب کیا ہے تاکہ عدالت میں پیشی اور ضمانت کے لیے درکار قانونی لائحہ عمل طے کیا جا سکے۔ حماد اظہر نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے...
کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2025ء)افغانستان میں جیل میں قید بزرگ برطانوی جوڑے کے بچوں نے والدین کی رہائی کے لیے طالبان حکومت سے درخواست کردی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق 80 سالہ پیٹر اور ان کی 76 سالہ اہلیہ باربی رینالڈز کو یکم فروری کو افغانستان کے صوبہ بامیان میں اپنے گھر واپس جاتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ دونوں افراد ساڑھے پانچ ماہ سے زائد بغیر کسی الزام کے حراست میں ہیں اور ان دونوں کو سخت سیکیورٹی والی جیل میں الگ الگ رکھنے کی اطلاعات ہیں۔س برطانوی جوڑے کے امریکا اور برطانیہ میں رہنے والے چاروں بچوں نے اپنے والدین کی صحت کے بارے میں شدید تشویش کا اظہار کیا ہے،...
قومی کرکٹر اعظم خان جو اکثر اپنے وزن کی وجہ سے خبروں میں رہتے ہیں گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ان کی چند تصاویر گردش کر رہی تھیں جس میں انہیں انتہائی فٹ دکھایا گیا تھا اور دعویٰ کیا گیا تھا کہ انہوں نے صرف 2 ماہ میں 69 کلو وزن کم کیا ہے۔ اب پاکستانی ٹیم کے معروف آل راؤنڈر شاداب خان نے اعظم خان کے وزن کم کرنے کا پول کھول دیا ہے۔ انہوں نے سماجی رابطوں کی سائیٹ ایکس پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں انہوں نے اعظم خان کو دیکھتے ہی کہا کہ ’یہ تصویر والا شخص ہی ہے جو آج کل مشہور ہو رہا ہے‘۔ شاداب خان نے کیپشن میں لکھا کہ...
اسلام آباد(خبر نگار خصوصی +اپنے سٹاف رپورٹر سے ) سکیورٹی فورسز نے مستونگ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن بھارتی پراکسی فتنۃ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔ آپریشن میں سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔ آپریشن کے دوران تین دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں میجر زیاد سلیم اور سپاہی ناظم حسین شہید ہوئے۔31 سالہ میجر زیاد سلیم کا تعلق خوشاب، سپاہی ناظم حسین کا تعلق جہلم سے ہے۔ سکیورٹی فورسز کا علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ سکیورٹی فورسز دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔ بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت...
پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ قاسم اور سلیمان میری اولادیں ہیں اور باپ کی رہائی کیلیے آواز اٹھانا اُن کا حق ہے۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے ایک بار پھر بیانات دہرا کر انہیں بانی پی ٹی آئی سے منسوب کرنے کا دعویٰ کیا۔ اڈیالہ کے باہر گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ آج توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں تھی، ہمیں گزشتہ رات 12 بجے سماعت کی اطلاع دی گئی اور آج صرف دو وکلاء کو اندر جانے لہ اجازت دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ فیملی، وکلاء اور میڈیا کو آج اندر داخل نہیں ہونے دیا گیا، ہم...
حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے رہنما نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ تنازعہ کشمیر سے متعلق اپنی قراردادوں پر عملدرآمد یقینی بنائے اور کشمیری عوام کو ان کا حق خودارادیت فراہم کرے۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے رہنما الطاف احمد بٹ نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا کے خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے۔ ذرائع کے مطابق الطاف احمد بٹ نے اسلام آباد میں چیئرمین بابر فائونڈیشن سردار بابر عباسی اور سردار لال خان عباسی سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ تنازعہ کشمیر سے متعلق اپنی قراردادوں پر عملدرآمد یقینی بنائے اور کشمیری عوام کو ان کا...
ویب ڈیسک: اسلام آباد کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے منگل کی صبح برساتی نالہ میں گاڑی سمیت بہہ جانے والے باپ بیٹی اور انکی گاڑی کو تمام کوششوں کے باوجود جمعرات کو تیسرے روز بھی تلاش نہیں کیا جاسکا مگر انکی گاڑی کا دروازہ اور بونٹ سواں پل کی نیچے سے ریسکیو 1122کو مل گیا ہے آپریشن آج بھی جاری رہے گا۔ فیز فائیو کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے برساتی نالہ جہاں منگل کی صبح پانی کا تیز ریلا ایک گاڑی کو بہا لیا گیا تھا گاڑی میں موجود باپ بیٹی اس دوران ہاتھ ہلا ہلا کر مدد کے لیے پکارتے رہے مگر پانی کا زور دار ریلا انہیں بہا لے گیا جہنیں تلاش کرنے کے لئے فوری طور...
وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے اجلاس کو ہدایات دیں کہ مالی سال 2025/2026ء کے دوران سی پی ایل سی کی امداد میں اضافہ کے حوالے سے جامع سفارشات جلد سے جلد تیار کرکے برائے ملاحظہ و مزید ضروری اقدامات ارسال کی جائیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار کی ذیر صدارت سی پی ایل سی ایکزیکٹیو کونسل کے پہلے باقاعدہ اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں سی پی ایل سی سے متعلق 05 ایجنڈاز پر مشتمل ترجیحات و دیگر ضروری امور پر بات چیت کی گئی اور مذید ہدایات دی گئیں، ان ایجنڈاز میں شامل سی پی ایل سی قواعد و ضوابط کے تحت دستیاب خالی آسامی پر ایکزیکٹیو کونسل میں پرائیویٹ رکن ثاقب شیرازی...
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ اس وقت امت مسلمہ اور ملک کو درپیش حالات میں مضبوط و جاندار موقف اپنانے کی ضرورت ہے، مسئلہ فلسطین قبلہ اول کی آزادی کی جنگ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ فلسطین کی صورتحال پر اپنی خاموشی سے مسلم ممالک دراصل اسرائیل کو سپورٹ کر رہے ہیں، ابراہیم معاہدے کی طرف جانے کی کوششوں کی مزاحمت کریں گے۔ اسلام آباد میں ملی یکجہتی کونسل کے زیر اہتمام مجلس قائدین اجلاس اور ’’قومی مشاورت‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ اس وقت امت مسلمہ اور ملک کو درپیش حالات میں مضبوط و جاندار موقف...
اسلام آباد میں برساتی ریلے میں کار سمیت بہنے والے باپ بیٹی کو دوسرے روز بھی تلاش نہیں کیا جاسکا، تلاش کا دائرہ اسلام آباد کی ہاؤسنگ سوسائٹی کے نالے سے کاک پل تک پھیل گیا۔کرنل ریٹائرڈ اسحاق قاضی اور ان کی بیٹی گزشتہ صبح 8 بجے ریلے قریب ریلے میں بہنے کے بعد سے لاپتہ ہیں، اب تک تلاش کرنے والوں کو گاڑی کے بمپر اور سائیڈ مرر کے علاوہ کچھ نہیں مل سکا۔ چلاس: سیلاب کے باوجود مقامی افراد سیاحوں کی مدد کیلئے پیش پیش رہےچلاس سیلاب نے سیاحوں کے ساتھ ساتھ مقامی افراد کو بھی آزمائش میں ڈال دیا ہے، آج بھی راولپنڈی اسلام آباد میں مزید بارش کی وجہ سے دریائے سواں کی سطح اور بہاؤ...
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں بارش کے دوران نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں سیلاب میں بہہ جانے والے باپ بیٹی کو تلاش نہیں کیا جاسکا تاہم آپریشن دوسرے روز بھی جاری ہے جبکہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے واقعے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے مکمل چھان بین کی ہدایت کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں گاڑی سمیت سیلاب میں بہہ جانے والے باپ بیٹی کو دوسرے روز بھی تلاش نہیں کیا جاسکا، واٹر سرچ آپریشن میں پاک فوج، پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122, سی ڈی اے اور دیگر ادارے حصہ لے رہے ہیں۔ امدادی ٹیموں نے دریائے سواں میں 12 کلومیٹر کے علاقے میں سرچ آپریشن کیا، جس...

قلات سکیورٹ: فورسز کا آپریشن ، ھارتی حمایت یا فتہ 8دہشتگر دہلاک : بنون میں 2پولیس چوکیوں پر حملے ناکام
اسلام آباد ‘قلات‘ پشاور (خبر نگار خصوصی +نمائندہ خصوصی +نیٹ نیوز) سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے قلات میں کامیاب آپریشن کر کے فتنہ الہندوستان کے 8 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں فتنہ الہندوستان کے ٹھکانے کو کامیابی سے نشانہ بنایا اور اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں چار دہشت گرد ہلاک ہوئے جن کے قبضے سے بھارتی مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں مزید کلیئرنس اور سرچ آپریشن کیا گیا جس کے دوران مزید چار دہشت گردوں کو ہلاک کیا اور...
ترکیے کے معروف تاریخی ڈرامے کورولس عثمان کے مرکزی کردار باراک اوچیوت نے اپنی راہیں جدا کرلیں۔ باراک اوچیوت نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے مختصر پیغام میں لکھا کہ ’الوداع ہونا ایک بڑا وصف ہے۔ 6 سالہ جذبے اور محنت پر الزام تراشی کی کوششوں کے باوجود میں اپنے ناظرین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے رخصت لینا چاہتا ہوں۔‘ انہوں نے یہ بھی لکھا کہ وہ جلد نئے پراجیکٹ میں نئے عزم کے ساتھ دوبارہ نمودار ہوں گے۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ باراک اوچیوت مسلسل 6 سیزن میں ترکیے کے تاریخی ڈرامے کورولس عثمان کے مرکزی کردار رہے ہیں، جنہیں مداح بے حد پسند کرتے ہیں۔ View this post on Instagram A post shared...
فائل فوٹو۔ سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع قلات میں سینیٹائزیشن آپریشن کے دوران مزید 4 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع قلات میں 19 جولائی کو بھارتی پراکسی دہشت گرد تنظیم فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔ آپریشن میں 4 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا تھا۔21 جولائی کو علاقے میں سینیٹائزیشن آپریشن کیا گیا، جس کے دوران فتنہ الہندوستان کے مزید 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔ کارروائی میں دہشت گردوں کا ایک ٹھکانہ بھی تباہ کیا گیا اور بڑی مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی سیکیورٹی فورسز قوم...
بلوچستان کے ضلع قلات میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کیخلاف کامیاب آپریشن کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 8 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے 19 جولائی کو بلوچستان کے ضلع قلات میں خفیہ معلومات پر مبنی کامیاب آپریشن کے دوران بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد تنظیم ”فتنہ الہندوستان“ سے تعلق رکھنے والے 4 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا۔ اس آپریشن کے بعد 21 جولائی کو علاقے میں کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشن کیا گیا، جس کے دوران مزید 4 دہشت گردوں کو تلاش کر کے کامیابی سے ہلاک کر دیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران دہشتگردوں کا ایک خفیہ ٹھکانہ بھی تباہ کیا گیا، جہاں سے...
اپنی بے ساختہ اداکاری سے برسوں تک مداحوں کے دل پر راج کرنے والی مرینہ خان نے اپنی آخری خواہش کا اظہار کرکے سب کو حیران کردیا۔ حال ہی میں ایک انٹرویو میں میزبان نے سوال کیا کہ مرنے سے پہلے آپ کون سی چیز آزمانا چاہیں گی جو آپ نے پہلے کبھی نہ کیا ہو؟ جس کے جواب میں اداکارہ مرینہ خان نے برجستہ پوچھا کہ کیا میں سچ بتادوں ؟ آپ اُسے کاٹ تو نہیں دیں گے، کیوں کہ زرا عجیب سی بات ہے۔ جب میزبان نے یقین دلایا کہ ان کا جواب من و عن ایسا ہی جائے گا جیسا آپ کہیں گی۔ جس پر مرینہ خان نے ہنستے ہوئے کہا کہ وہ زندگی میں ایک بار ڈرگز آزمانا چاہتی ہیں۔ مرینہ...
اپنے بیان میں بلند خان جونیجو نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان اگر واقعی عوامی خدمت کی دعوے دار ہے تو بتائے کہ اس نے اپنے ادوارِ حکومت میں شہری غریبوں کے لیے کیا کیا؟، تنقید برائے تنقید سے بہتر ہے کہ ان سچائیوں کو تسلیم کیا جائے جو عوام کے مفاد میں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان سندھ حکومت بلند خان جونیجو نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت کی جانب سے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام پر تنقید افسوسناک ہے۔ اپنے بیان میں ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ یہ ایک شفاف اور غیر سیاسی فلاحی منصوبہ ہے جو 90 لاکھ سے زائد کمزور گھرانوں خصوصاً خواتین کی مدد کر رہا ہے، یہ محض ایک...

سینیٹ الیکشن میں "پھسلن سے بچاؤ فارمولا" کامیاب، ارکان نے دوسروں کا ووٹ باکس میں ڈالا ، مقامی صحافی کا دعویٰ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )خیبرپختونخوا اسمبلی میں سینیٹ کی 11 نشستوں پر حکومت اور اپوزیشن کا 6-5 کا فارمولا کام کر گیاہے لیکن اس دوران ووٹ ڈالنے کا جو طریقہ کار اپنا یا گیا وہ نہایت حیران کن تھا تاکہ اراکین اسمبلی کو پھسلنے سے روکا جا سکے ۔ مقامی ویب سائٹ کے رپورٹ لحاظ علی نے بتایا کہ 21 جولائی 2025 کو کے پی کے اسمبلی میں سینیٹ کے انتخابات کے دوران اراکین کی پھسلن کو روکنے کیلئے ایک طریقہ اپنایا گیا ، جس پر حکومت اور اپوزیشن دونوں نے عمل درآمد کیا ، جس شخص نے پہلا ووٹ کاسٹ کیا تھا اس نے اپنا ووٹ بیلٹ باکس میں ڈالنے کی بجائے ایک خالی سفید کاغذ ڈالا، پھر...
آسام(نیوز ڈیسک)بھارت کی ریاست آسام کے رہائشی کے لیے ایک نیا دن تھا، اور اس دن کو منانے کا طریقہ بھی کچھ منفرد تھا۔ مانک علی نامی آسام کے شہری نے اپنی طویل عرصے سے منتظر ”آزادی“ کو ایک انوکھے طریقے سے منانے کا فیصلہ کیا۔ مانک علی نے اپنی بیوی سے قانونی طور پر علیحدہ ہونے (طلاق لینے) کے بعد دودھ سے نہا کر جشن منایا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایک وائرل ویڈیو میں بھارتی شہری کو اپنے گھر کے باہر، پلاسٹک کی چادر پر، دودھ کی چار بالٹیوں کے ساتھ کھڑے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ مذکورہ شخص ایک کے بعد ایک دودھ سے بھری چھوٹی بالٹی اپنے اوپر ڈال کر خوشی کا اظہار کرتا ہے۔ ویڈیو میں...
اداکارہ اور ماڈل حمیرا اصغر کی 8 سے 10 ماہ پُرانی لاش کو ابتدا میں اہل خانہ نے وصول کرنے سے انکار کردیا تھا تاہم بعد میں بھائی اور بہنوئی کراچی سے میت کو لاہور لے گئے تھے۔ اداکارہ حمیرا اصغر کے والد نے جب ابتدا میں لاش وصول کرنے سے انکار کیا تو سوشل میڈیا پر ملا جلا رجحان سامنے آیا تھا۔ سوشل میڈیا صارفین نے سوالات اُٹھائے تھے کہ اداکارہ نے ایسا کیا جرم کیا تھا جس پر ان کے والد نے لاش وصول نہ کرنے کا اتنا بڑا اقدام اُٹھایا۔ لاہور کے قبرستان میں تدفین کے بعد حمیرا کے چچا نے میڈیا کو بتایا کہ والدین شوبز میں کام کرنے کے فیصلے سے خوش نہیں تھے۔ ممکنہ طور پر...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) صحافی عمران وسیم نے ایک اہم سوال اٹھاتے ہوئے تحریک انصاف کی سیاسی حکمت عملی پر تنقید کی ہے۔ اپنے حالیہ ٹوئٹ میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر مرزا آفریدی کے گھر ہونے والے عشائیہ میں پی ٹی آئی کی رہنما عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کو مدعو نہیں کیا گیا، تو اس پر تحریک انصاف کی خاموشی کئی سوالات کو جنم دیتی ہے۔ عمران وسیم نے استفسار کیا کہ کیا پی ٹی آئی نے مریم نواز کو اپنا “قائد” تسلیم کر لیا ہے؟ یا پھر پی ٹی آئی، مریم نواز کی سیاست اور طرزِ حکمرانی سے مرعوب ہو چکی ہے؟ عمران وسیم کا یہ بیان سوشل...
اپنے ایک جاری بیان میں یورپین یونین کی صدر کا کہنا تھا کہ اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کرنے کے لیے تیار ہے۔ اُرسلا وان دیرلین نے مزید کہا ہے کہ یورپی یونین یکم اگست تک امریکا سے تجارتی معاہدے پر کام جاری رکھنے کے لیے تیار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے یورپی درآمدات پر 30 فیصد ٹیکس لگانے کے اعلان پر صدر یورپی یونین اُرسلا وان دیرلین نے اپنے ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک جاری کیے گئے بیان میں صدر یورپی یونین اُرسلا وان دیرلین نے کہا کہ امریکا نے 30 فیصد ٹیکس کا نفاذ کیا تو جوابی اقدامات کریں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ یورپی یونین اپنے مفادات کے...
صدرمملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے 13 جولائی یوم شہدائے کشمیر کے موقع پر کشمیری شہدا کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے آزادی کی جدوجہد کیلیے ڈٹ جانے والوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ ایوان صدر کی جانب سے میڈیا کو جاری اعلامیے میں صدر آصف علی زرداری نے یومِ شہدائے کشمیر کے موقع پر، اُن 22 عظیم کشمیری شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کی جنہوں نے 13 جولائی 1931 کو سری نگر جیل کے باہر ظلم و جبر کے خلاف اور حقِ آزادی کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ آج کشمیری عوام جس عظیم جدوجہد کو آگے بڑھا رہے ہیں، وہ انہی 22 شہداء کی قربانیوں کا تسلسل ہے۔...
لاہور:لاہور میں حالیہ بارش کے دوران پانی میں پھنسنے کے بعد اعلیٰ حکومتی شخصیات کیخلاف نازیبا زبان استعمال کرنے والے شہری کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں بزرگ شہری وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، فیلڈ مارشل اور دیگر اداروں کیخلاف غصے میں آکر نامناسب زبان استعمال کرتے دکھائی دیے۔ پولیس نے بزرگ شہری کو حراست میں لے کر اس کا ویڈیو بیان ریکارڈ کیا جس میں انہوں نے اپنے کیے پر ندامت کا اظہار کیا اور حکومت سے باقاعدہ معافی مانگی۔ اپنے جاری کردہ ویڈیو بیان میں شہری نے کہا کہ میں اپنے الفاظ پر شرمندہ ہوں، حکومت، وزیراعلیٰ پنجاب اور پاک فوج سے معذرت چاہتا ہوں۔ پاکستان زندہ باد...
کراچی ( نیوز ڈیسک)پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی باصلاحیت اداکارہ نوشین شاہ اپنی بے مثال اداکاری، منفرد فیشن اسٹائل اور اسکرین پر دل موہ لینے والی موجودگی کے لیے جانی جاتی ہیں۔ تاہم، گزشتہ ایک سال سے وہ شوبز سے غائب تھیں جس پر مداحوں نے کئی سوالات اٹھائے۔ اب نوشین نہ صرف دوبارہ منظرعام پر آئی ہیں بلکہ انہوں نے جرات مندی سے اپنی غیر موجودگی کی اصل وجہ بھی سب کے ساتھ شیئر کی ہے۔ نوشین شاہ حال ہی میں ایک شومیں بطور مہمان شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے اپنی زندگی کے ایک مشکل اور حساس پہلو پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے بتایا کہ وہ شدید ڈپریشن سے گزررہی تھیں، جس کی وجہ سے انہوں نے کام سے مکمل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کرد جنگجوؤں نے اسلحہ جلاکر ترکیے کیخلاف مسلح جدوجہد ختم کرنے کو ترک صدر رجب طیب اردوان نے اس پیش رفت کو خوش آئند قرار دیا ہے۔عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق شمالی عراق میں کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) کے 30 کرد جنگجوؤں نے ترکیے کے خلاف دہائیوں سے جاری مسلح تحریک کے خاتمے پر علامتی طور پر اپنے ہتھیار جلا کر مسلح جدوجہد کے خاتمے کا اعلان کیا ہے۔کردستان ورکرز پارٹی کے جنگجوؤں کی جانب سے اس اعلان کے بعد ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام شیئر کیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ ایک خونریز ماضی کو پیچھے چھوڑ کر آگے بڑھنے کا وقت ہے۔ترکیہ کے صدر کا...
شنگھائی( نیوز ڈیسک)چین کے شہر شنگھائی میں ایک خطرناک کیس میں ایک ملازم کو اپنے ساتھی کو تین مختلف مواقع پر دوا دے کر بے ہوش کرنے اور اس سے اہم کام کے منصوبے چرانے کے جرم میں جیل کی سزا سنائی گئی ہے۔ ملزم کا نام لی ہے، جو اپنے ایک کاروباری سفر کے دوران ایک ”سچ بولنے والی دوا“ سے متعارف ہوا۔ دوا کے فروخت کنندہ نے دعویٰ کیا تھا کہ ”چند قطرے لوگوں کو سچ بتانے پر مجبور کر دیتے ہیں“، جس پر لی نے اس دوا کو اپنے ذاتی مفاد کے لیے آزمانا شروع کیا۔ لی نے اپنے ساتھی، وانگ، کو تجرباتی مضمون کے طور پر منتخب کیا۔ اس کا منصوبہ یہ تھا کہ وہ...
مقصد: کشمیری عوام کی بے پناہ قربانیوں کو اجاگر کرنا، جو انہوں نے ظالم ڈوگرہ راج اور جابرانہ بھارتی ریاست کے خلاف اپنی مسلسل، مقامی آزادی کی جدوجہد میں دیں۔ سیاق و سباق: بھارتی سیکیورٹی فورسز برطانوی نوآبادیاتی افواج کے مظالم کی وراثت کو جاری رکھتے ہوئے مقبوضہ جموں و کشمیر (IIOJK) میں ظلم و ستم جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اس کے باوجود، کشمیری عوام نے اپنی شناخت اور مذہب پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا؛ ان کا حوصلہ ہر دن بھارتی قبضے کے خلاف مزید مضبوط ہوتا جا رہا ہے۔ “عملیہ بنیان المرصوص” نے کشمیری آزادی کی جدوجہد کو مزید تقویت دی ہے، اور پاکستان کشمیری عوام کے جائز موقف کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔ یومِ شہداء کشمیر (13 جولائی)...

ہندوستان اپنی بد ترین شکست کا بدلہ انسانیت سوز مظالم کی تخریب کاری کراکے پاکستان سے لے رہا ہے محمد اعجازچوہدری
جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جولائی2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر محمد اعجاز چوہدری نے بلوچستان میں انسانیت سوزدہشت گردی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ژوب میں صوبہ پنجاب کے بیگناہ و معصوم مسافروں کو نشانہ بنانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔، یہ الم ناک وحشیانہ دہشتگردی کاواقعہ قیامت صغریٰ سے کم نہیں ہے ہندوستان اپنی بد ترین شکست کا بدلہ انسانیت سوز مظالم کی تخریب کاری کراکے پاکستان سے لے رہا ہے تاکہ بلوچستان کے حالات مذید خراب اور امن وامان صورتحال بگڑتی رہے ہماری پاک فوج کے عظیم بہادر نوجوان ملک دشمن قوتوں سمیت ملکی آلہ کار بننے والے سہولت کاروں سے مقابلہ کر رہے ہیں ہمیں اپنی عظیم...