علی امین گنڈاپور نے وزیراعلیٰ ہاؤس خیرباد کہہ دیا، روانگی سے قبل عملے سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پشاور: خیبر پختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور دو روز قبل اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد وزیراعلیٰ ہاؤس سے ڈیرہ اسماعیل خان کے لیے روانہ ہو گئے۔
روانگی سے قبل علی امین گنڈا پور نے وزیراعلیٰ ہاؤس کے اسٹاف سے مصافحہ کیا اور ان کی خدمات پر شکریہ ادا کیا۔
ترجمان فراز مغل کے مطابق علی امین گنڈا پور اپنے آبائی علاقے ڈی آئی خان جا رہے ہیں، جہاں وہ پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کریں گے۔
واضح رہے کہ دو روز قبل علی امین گنڈا پور نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ہدایت پر وزارتِ اعلیٰ سے استعفیٰ دیا تھا۔ عمران خان نے ان کی جگہ سہیل آفریدی کو نیا وزیراعلیٰ نامزد کیا ہے۔
تاہم ذرائع کے مطابق علی امین گنڈا پور کا استعفیٰ ابھی تک باضابطہ طور پر منظور نہیں ہوا۔ اس حوالے سے گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ تاحال استعفیٰ ان کے پرنسپل سیکرٹری کو موصول نہیں ہوا، موصول ہونے کے بعد ہی حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: علی امین گنڈا پور
پڑھیں:
ایشین کرکٹ کونسل کے سربراہ محسن نقوی کی کل دوحا روانگی متوقع
ایشین کرکٹ کونسل کے سربراہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی کل دوحا روانگی متوقع ہے۔
تفصیلات کے مطابق قطر کرکٹ حکام نے محسن نقوی کو ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے فائنل پر مدعو کیا ہے۔
محسن نقوی پاکستان شاہینز اور بنگلادیش اے کے فائنل میچ میں مہمان خصوصی ہوں گے۔
پاکستان شاہینز اور بنگلادیش اے کا فائنل کل پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے سات بجے کھیلا جائے گا۔
پاکستان شاہینز نے سری لنکا اے کو ہرا کر فائنل میں جگہ پائی جبکہ بنگلادیش اے نے بھارتی اے ٹیم کو سپر اوور میں ہرایا تھا۔