’بوفے کا کھانا اپنے بیگ میں مت ڈالیں‘، سوئٹزرلینڈ کے ہوٹل کا بھارتی سیاحوں کو انتباہ
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
ایک بھارتی ڈاکٹر کی سوشل میڈیا پوسٹ نے اس وقت توجہ حاصل کر لی جب انہوں نے سوئٹزرلینڈ کے ایک ہوٹل میں قیام کے دوران پیش آئے ایک واقعے کا تذکرہ کیا، جس میں ہوٹل کی انتظامیہ نے بوفے کھانے سے متعلق ہدایت نامے میں صرف ’بھارتی سیاحوں‘ کو مخاطب کیا تھا۔
ڈاکٹر عرشیت دھمنسکر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ چند سال قبل وہ اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ سوئٹزرلینڈ گئے تھے۔ وہاں ایک ہوٹل کے کمرے میں انہیں ایک نوٹس نظر آیا جس میں بوفے کھانے کو بیگ میں ڈالنے سے منع کیا گیا تھا۔
A few years ago, I was in Switzerland with my family.
"Don't pack buffet items into your purses. If you want, we can give you separately packed food items."
Which seems an okay message, that… https://t.co/k7WuSmIJQa
— Arshiet Dhamnaskar (@arshiet) October 5, 2025
انہوں نے لکھا کہ ہوٹل روم کے دروازے کے پیچھے ایک لمبا پیغام چسپاں تھا، جس کا خلاصہ یہ تھا براہ کرم بوفے کھانے کو اپنے بیگ یا پرس میں نہ ڈالیں۔ اگر آپ چاہیں تو ہم آپ کو علیحدہ پیک کھانا فراہم کر سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ’بھارتی چینل نے پیسے دیکر کہا کہ کشمیریوں کے خلاف بولیں‘، بھارتی سیاح کی ویڈیو وائرل
ڈاکٹر دھمنسکر نے واضح کیا کہ اگرچہ بوفے میں آپ جتنا کھانا چاہے لے سکتے ہیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ مہمان کھانے کو بیگ میں بھر کر ساتھ لے جائیں۔
ان کے بقول جو بات سب سے زیادہ تکلیف دہ تھی، وہ یہ تھی کہ نوٹس کا آغاز براہِ راست (پیارے بھارتی سیاحوں) سے کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ پیغام سب سیاحوں کے لیے عمومی طور پر بھی لکھا جا سکتا تھا، لیکن مخصوص طور پر صرف بھارتی سیاحوں کو مخاطب کرنا تکلیف دہ تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بھارتی سیاح بوفے بوفے کھانا سوئٹزرلینڈ سوئٹزرلینڈ ہوٹلذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بھارتی سیاح بوفے سوئٹزرلینڈ سوئٹزرلینڈ ہوٹل بھارتی سیاحوں
پڑھیں:
شادی کا دعوت نامہ وائرل: کھانے کا اہتمام نہیں، معذرت قبول کریں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پاکستانی شادیوں میں عموماً شاندار کھانے اور پرتعیش تقریبات کا اہتمام معمول بن چکا ہے حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک شادی کا کارڈ وائرل ہوا، جس کی منفرد اور پراثر عبارت نے سب کی توجہ حاصل کر لی
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایک شادی کا کارڈ حال ہی میں سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوا ہے جس نے سب کی توجہ اپنی منفرد اور بامقصد عبارت کی وجہ سے کھینچ لی۔
شادی کے اس کارڈ میں واضح طور پر لکھا گیا ہے کہ معذرت قبول کیجیئے، سنتِ نبوی ﷺ کی پیروی کرتے ہوئے کھانے کا اہتمام نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یہ فیصلہ سادگی، نیت اور مذہبی اصولوں کی ترجیح کے طور پر سامنے آیا، جس نے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لیے۔ صارفین نے اسے تازہ ہوا کا جھونکا قرار دیتے ہوئے کہا کہ خوشی کے موقع پر دکھاوا ضروری نہیں، بلکہ اصل اہمیت نیت، برکت اور سادگی کی ہوتی ہے۔
کئی صارفین نے خاندان کی سادگی کی تعریف کی اور کہا کہ اگر ایسی سوچ کو فروغ دیا جائے تو شادیوں میں فضول خرچی کم ہو سکتی ہے اور مذہبی و معاشرتی توازن بہتر طریقے سے قائم کیا جا سکتا ہے۔
یہ وائرل کارڈ اس بحث کو بھی جنم دے رہا ہے کہ موجودہ دور کی شادیوں میں مذہبی اصول، خاندانی روایات اور جدید ثقافت کے درمیان کیسے ایک خوبصورت توازن پیدا کیا جا سکتا ہے۔