2025 میں 10 ہزار 115 انٹیلی جنس آپریشنز کے دوران 917 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ دو دہائیوں سے زائد عرصے سے پاکستان دہشتگردی کے ناسور سے نبرد آزما ہے ، جس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں ، شہریوں ، انٹیلی جنس ایجنسیز ، افواج پاکستان نے اپنے خون سے دھرتی کو سینچا ہے ۔
کاونٹر ٹیرازم آپریشنز
2024 میں کے پی کے میں 14 ہزار 535 آپریشنز کیئے گئے ، روزانہ کی بنیاد پر 40 آپریشنز کیئے گئے ، 769 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا گیا جوکہ یومیہ 2.
ڈی جی ISPR نے خیبرپختونخوا آنے کی وجہ واضح کردی
2025 میں رواں سال کے دوران اب تک 10 ہزار 115 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیئے جا چکے ہیں جو کہ یومیہ 40 آپریشن بنتے ہیں اس دوران 917 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا جو کہ روزانہ کی بنیاد پر 3.5 ہیں، کے پی کے میں ان آپریشنز کے دوران 516 شہادتیں ہوئین، جن میں پاک فوج کے 311 ، پولیس کے 73 اور 132 معصوم شہری شامل ہیں۔
مزید :
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: کے دوران
پڑھیں:
مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار
سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں انٹیلیجنس بیسڈ مؤثر کارروائیاں جاری ہیں، مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے۔
سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران متعدد دہشتگرد گرفتار کیے گئے، گرفتار دہشتگردوں میں سہولتکار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں، کارروائی میں دہشتگردوں کےمتعدد ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔
علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے، دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز تیز کر دیے گئے، دہشت گردی کے خاتمے اور علاقے میں امن و امان کے قیام تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔