ڈسکہ پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی ، 3 ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2025ء) ڈسکہ پولیس نےجرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کے دوران 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
(جاری ہے)
تھانہ ستراہ پولیس نے ڈکیتی کے مقدمہ میں گرفتار ملزم شمس الدین کے دوران جسمانی ریمانڈ انکشاف پر موضع ویرووالا سے ایک عدد پسٹل 30 بور بمعہ 3 گولیاں اور دوران گشت و ناکہ بندی موضع پلی کوٹ موکھل میں ملزم محمد بلال کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 10 لیٹر شراب اور سیم نالہ سرانوالی میں ملزم فیصل قیوم کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے ایک عدد پسٹل 30 بور معہ3 گولیاں برآمد کر لیں۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
لیہ: اپنے ہی بیٹے کو فروخت کرنے والا شخص ایک سال بعد گرفتار
لیہ میں ایک ایسا شخص جس نے پیسے کے لالچ میں اپنا نومولود بیٹا فروخت کیا تھا، ایک سال بعد پولیس کی کارروائی میں گرفتار کر لیا گیا۔
واقعہ لیہ کے علاقے کروڑ لعل عیسن کا ہے، جہاں بچے کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔ مقدمے میں ملزم کے علاوہ چار دیگر افراد کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔
متاثرہ خاتون نے بتایا کہ مقامی اسپتال میں بچے کی پیدائش کے بعد شوہر نے انہیں بتایا کہ بچہ بیمار ہے اور اسے اسپتال لے گئے ہیں۔ جب خاتون بار بار بچے کی واپسی کا مطالبہ کرتی رہیں، تو شوہر نے انہیں گھر سے نکال دیا۔ کئی کوششوں کے بعد خاتون نے قانونی چارہ جوئی کرتے ہوئے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرایا۔
پولیس کی تفتیش میں ملزم نے اعتراف کیا کہ اس نے بچے کو 8 لاکھ روپے میں فروخت کیا، جبکہ بچے کو خریدنے والے جوڑے نے بھی اس بات کی تصدیق کی۔
پولیس کے مطابق ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد بچہ اپنی والدہ کے حوالے کیا جائے گا، اور ملزم کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔
یہ کیس والدین اور بچوں کے حقوق کی حفاظت کے لیے ایک سنگین مثال کے طور پر سامنے آیا ہے۔