الخدمت آرفن کیئر کے تحت یوم اساتذہ پر تقریبات کاانعقاد
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) الخدمت فاؤنڈیشن سندھ کے شعبہ آرفن کیئر پروگرام کے تحت عالمی یوم اساتذہ بھرپوراندازسے منایا گیا۔ حیدرآباد، سکھر، ٹنڈو محمد خان، تھرپارکر اور نوابشاہ سمیت تمام کلسٹرز میں خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا گیا جن میں بچوں نے اپنے اساتذہ سے محبت اور عقیدت کا اظہار کیا۔بچوں نے تقاریر، نظمیں اور کارڈز کے ذریعے اپنے اساتذہ کو خراجِ تحسین پیش کیا جبکہ اساتذہ نے بھی بچوں کو تعلیم کی اہمیت اور اخلاقی اقدار اپنانے پر زور دیا۔ تقریبات میں الخدمت کے ضلعی ذمے داران، اساتذہ کرام اور باہمت بچے اپنی ماؤں کے ساتھ موجود تھے۔ اس موقع پرمقررین نے کہا کہ استاد محض علم دینے والا نہیں بلکہ ایک رہنما اور محسن بھی ہے جو نسلوں کو سنوارتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نبی اکرم حضرت محمدؐ کو بھی ’’معلم انسانیت‘‘ کے لقب سے یاد کیا جاتا ہے، آپؐ نے انسانیت کو علم، اخلاق، عدل اور کردار کی وہ روشنی عطا کی جس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی۔ اساتذہ جب اپنی ذمے داریاں خلوص نیت سے ادا کرتے ہیں تو وہ دراصل سیرتِ نبویؐ کی پیروی کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ الخدمت آرفن کیئر پروگرام میں رجسٹرڈ باہمت بچے اپنے اساتذہ کی بدولت تعلیم، اخلاق اور کردار سازی کے میدان میں نمایاں کامیابیاں حاصل کررہے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔