سٹی42: پنجاب حکومت کی "اپنی زمین اپنا گھر" سکیم کے تحت مستحق خاندانوں کو مفت رہائشی پلاٹ دینے کے عمل میں تیزی آ گئی ہے۔ اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ سکروٹنی کمیٹیاں فعال کر دی گئی ہیں اور سکروٹنی کا عمل 31 اکتوبر تک مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

اب تک 15 ہزار 816 درخواست گزاروں میں سے 3 ہزار 694 خاندانوں کی سکروٹنی مکمل ہو چکی ہے۔

کیا نئے ججز کسی اور ملک سے لاکر لگائے گئے ہیں؟ جسٹس جمال مندوخیل

وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کو ڈی جی پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی (پھاٹا) سکندر ذیشان نے سکیم کی پیش رفت اور مجوزہ اقدامات پر بریفنگ دی۔ بریفنگ کے دوران پھاٹا کے زیر انتظام سکیموں کی بحالی، پلاٹوں کی الاٹمنٹ اور دیگر اہم امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔

بلال یاسین نے ہدایت کی کہ بحالی کے اقدامات میں مزید تیزی لائی جائے اور مستقبل کے لیے جامع سفارشات تیار کی جائیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پھاٹا کی غیر آباد اراضی پر رہائشی سہولیات کی فراہمی کے لیے بھی فوری طور پر تجاویز مرتب کی جائیں تاکہ غریب اور مستحق خاندانوں کو چھت فراہم کی جا سکے۔

سعودی عرب نے پاکستانی ڈاکٹرز اور نرسز کیلئے ملازمتوں کا اعلان کر دیا، جانئے درخواست کیسے دیں

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: سٹی42

پڑھیں:

غریب اور مستحق فنکاروں کی مالی مدد کیلئے قائم منیجمنٹ بورڈ میں تبدیلی

---فائل فوٹو 

سندھ حکومت نے غریب اور مستحق فنکاروں کی مالی مدد کے لیے قائم منیجمنٹ بورڈ میں تبدیلی کر دی۔

محکمۂ ثقافت کے ترجمان کے مطابق محکمۂ ثقافت کے ماتحت انڈومنٹ، وظیفوں کے لیے قائم منیجمنٹ بورڈ 2018ء کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا گیا ہے۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی منظوری سے چیف سیکریٹری سندھ نے نئے اراکین کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

محکمۂ ثقافت کے ترجمان کے مطابق وزیرِ ثقافت و سیاحت ذوالفقار علی شاہ منیجمنٹ بورڈ کے چیئرمین ہوں گے،  سیکریٹری ثقافت وائس چیئرمین جبکہ ڈی جی کلچر بورڈ کے سیکریٹری و رکن ہوں گے۔

اسی طرح صدر آرٹس کونسل کراچی، صدر سکھر آرٹس کونسل بھی اراکین میں شامل  ہوں گے۔

سیکریٹری جنرل سندھی ادبی بورڈ، گلوکارہ صنم ماروی، گلوکار رجب فقیر، معروف اداکار جاوید شیخ، ایوب کھوسو، احسن خان، منیب بٹ، معروف ادیب نورالہدیٰ شاہ، مہتاب اکبر راشدی، یوسف بشیر قریشی اور عرفان سموں بھی کمیٹی اراکین میں شامل ہوں گے۔

بورڈ غریب، مستحق فنکاروں، ادیبوں، شاعروں اور اداکاروں کی مالی مدد کے لیے کام کرے گا، بورڈ سربراہ اور ممبران کے مشترکا فیصلوں سے مالی امداد ضرورت مندوں کے لیے جاری کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • گنڈاپور کا استعفیٰ: اپوزیشن جماعتیں وزارت اعلیٰ پر اپنا امیدوار لانے کیلئے متحرک ہوگئیں
  • پنجاب: زرعی مشینری کے لیے کسانوں کو 3 کروڑ روپے تک بلاسود قرضے فراہم کیے جائیں گے
  • الیکشن کمیشن نے این اے-1 چترال کے ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا
  • شاہ فیصل کالونی پارک سے متصل اراضی پر تعمیرات کیخلاف حکم امتناع جاری
  • کپاس دنیا کے کتنے  خاندانوں کی روزی کا ذریعہ، پیداوار میں پاکستان کا مقام؟
  • افواہیں بے بنیاد، وزیر اعلی کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوا، گوہر علی خان
  • ن ،ش، م کو تقسیم کرنے والے ناکام،ہمیشہ منہ کی کھائیں گے، وزیراعلی پنجاب
  • غریب اور مستحق فنکاروں کی مالی مدد کیلئے قائم منیجمنٹ بورڈ میں تبدیلی
  • سولر پاور کے بجلی نرخ میں 2 روپے فی یونٹ کمی