کراچی میں غیر قانونی طور پر مقیم افغانیوں کیخلاف آپریشن‘ 21 افغان باشندے زیر حراست
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کا مشترکہ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق کارروائی پاکستان رینجرز، سی ٹی ڈی اور سہراب گوٹھ پولیس کی مشترکہ ٹیم نے کی۔ترجمان پولیس کے مطابق آپریشن سہراب گوٹھ ڈویژن کے مختلف علاقوں میں کیا گیا، جہاں داخلی و خارجی راستوں کو سیل کر کے گھر گھر تلاشی لی گئی۔ کارروائی کے دوران 21 افغان باشندوں کو حراست میں لیا گیا جو بغیر قانونی دستاویزات کے پاکستان میں مقیم تھے۔پولیس حکام نے بتایا کہ زیرِ حراست افراد کو ابتدائی تفتیش کے بعد غیر قانونی مقیم افغانوں کے لیے قائم کردہ مرکز منتقل کیا جائے گا، جہاں سے انہیں افغانستان واپس بھیجنے کا عمل مکمل کیا جائے گا۔ڈی ایس پی سہراب گوٹھ کے مطابق غیر قانونی افغان باشندوں کے خلاف آپریشن کا سلسلہ جاری رہے گا، تاہم اس دوران کسی بھی شخص کو بلاجوازہراساں نہیں کیا جائے گا۔دوسری جانب وزیرِ داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے واضح کیا کہ ریاست کی پالیسی غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کے بارے میں بالکل واضح ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کو وطن واپس بھیجا جا رہا ہے، اور اس سلسلے میں پولیس و قانون نافذ کرنے والے اداروں کو واضح ہدایات جاری کی گئی ہیں۔وزیرِ داخلہ سندھ نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی جھوٹی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں غیر قانونی طور پر مقیم افغانیوں کے لیے کوئی جگہ نہیں، ریاستی پالیسی پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ غیر قانونی مقیم افراد کی نشاندہی میں حکومت سے تعاون کریں ۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان
پڑھیں:
ویسٹ یارکشائر پولیس کا منی لانڈرنگ آپریشن، کروڑوں پاؤنڈ کے اثاثے ضبط
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ویسٹ یارکشائر پولیس نے منی لانڈرنگ اور غیر قانونی مالی سرگرمیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کرتے ہوئے اہم اثاثے ضبط کرلیے ہیں۔
پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران 2.7 ملین پاؤنڈ کے غیر قانونی اثاثے برآمد کیے گئے جبکہ 4 ملین پاؤنڈ مالیت کے بینک اکاؤنٹس اور جائیدادیں منجمد کردی گئیں۔
اس کے علاوہ ہائی اسٹریٹ کی متعدد دکانوں پر چھاپے مارے گئے، جہاں سے جعلی سگریٹس اور غیر قانونی ویپس بڑی مقدار میں برآمد ہوئیں۔ پولیس نے کہا کہ یہ کارروائی غیر قانونی تجارت اور فراڈ کے خاتمے کے لیے جاری نگرانی کا حصہ ہے۔
دوسری جانب کرکلیز میں سونے کے فراڈ میں ملوث ایک گروہ بھی بے نقاب ہوا، جس کے ایک لاکھ 17 ہزار پاؤنڈ کے مشکوک بینک فنڈز منجمد کر دیے گئے۔ پولیس نے مزید کہا کہ ایسے اقدامات سے مقامی سطح پر مالی جرائم کی روک تھام میں مدد ملے گی اور قانونی کارروائی کو مزید مؤثر بنایا جا سکے گا۔