آئی سی سی سی ای او اپنے عہدے سے دستبردار
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) اپنے عہدے سے دستبردار ہوگئے۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری اعلامیے میں تصدیق کی گئی ہےکہ سی ای و جیف آلڈرائس عہدے سے دستبردار ہوگئے ہیں۔جیف آلڈرائس کو پہلی بار 2012 میں آئی سی سی کا جی ایم کرکٹ مقرر کیا گیا تھا۔ نومبر 2021 میں انہیں آئی سی سی کا سی ای او مقرر کیا گیا تھا، اس سے قبل وہ 8 ماہ سے قائم مقام سی ای او کے طور پر کام کر رہے تھے۔
آئی سی سی سے قبل جیف آلڈرائس کرکٹ آسٹریلیا میں کرکٹ آپریشنز منیجر کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے رہے تھے۔آئی سی سی کے چیئرمین جے شاہ نے جیف آلڈرائس کے مستعفی ہونے پر ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔
جے شاہ کا کہنا تھا کہ جیف آلڈرائس نے دنیا بھر میں کرکٹ کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا، اس پر ہم ان کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں اور ان کے مستقبل کے ارادوں کے حوالے سے نیک تمنا رکھتے ہیں۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: جیف ا لڈرائس سی ای او
پڑھیں:
پاکستان، افغانستان اور یو اے ای کے درمیان سہ ملکی سیریز پر اہم پیشرفت
پاکستان، افغانستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے درمیان سہ ملکی کرکٹ سیریز سے متعلق اہم پیشرفت سامنے آگئی ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق سہ ملکی سیریز کو یشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) اجلاس کے موقع پر حتمی شکل دی جا سکتی ہے، جس کے بعد شیڈول اور وینیوز کے اعلان کا بھی امکان ہے۔
امکان یہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ سیریز متحدہ عرب امارات میں منعقد ہوگی جو ایشیا کپ 2025 سے پہلے کروائی جائے گی۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان نے آئندہ ماہ اگست میں افغانستان کی میزبانی کرنی ہے تاہم پی سی بی نے سہ ملکی سیریز کرانے کی تجویز دی تھی۔
یو اے ای میں سیریز منعقد کرنے کا مقصد ایشیا کپ سے قبل کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونا ہے۔