پی آئی اے کا ائر کرافٹ ٹیکنیشنز کو ڈیلی ویجز بنیاد پر بھرتی کرنیکا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
کراچی (اسٹاف رپورٹر)قومی ائر لائن پی آئی اے انتظامیہ نے ائر کرافٹ ٹیکنیشنز کو ڈیلی ویجز بنیاد پر بھرتی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ پی آئی اے میں اپرنٹس شپ مکمل کرنے والے 100 سے زاید کو کنٹریکٹ پر بھرتی کیلیے انٹرویو شروع کر دیے ہیں۔ شعبہ انجینئرنگ حکام نے اپرنٹس شپ کرنے والے امیدواروں کو طلب کرلیا۔ پی آئی اے شعبہ انجینئرنگ میں 100 سے زاید ٹیکنیشنز ڈیلی ویجز بنیاد پر بھرتی کرکے قلت کو پورا کرے گی۔ائر کرافٹ انجینئرز کا آخری فریش بیچ
2016ء میں بھرتی کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ پی آئی اے سے 65 ٹیکنیشنز اور 45 ائرکرافٹ انجینئرز استعفے دے کر ملکی اور غیر ملکی ائرلائنز کو جوائن کر چکے ہیں۔ علاوہ ازیں گزشتہ 6 ماہ میں پی آئی اے کے 8 بین الاقوامی روٹس بحال ہوگئے۔ قومی ائرلائن کے 7 روٹس پر طیاروں کی کمی کے باعث فلائٹ آپریشن معطل کیا گیا تھا، اسلام آباد سے پیرس ایک روٹ پر ایاسا کی جانب سے پابندی عاید تھی۔ وزیر اعظم شہباز شریف کے اقدامات کے باعث گزشتہ 6 ماہ میں 8 بین الاقوامی روٹس بحال کروادیے گئے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پر بھرتی
پڑھیں:
11 ٹرینوں کی اوپن نیلامی، پاکستان ریلوے کا بڑا فیصلہ
ویب ڈیسک : پاکستان ریلوے کی جانب سے نئے طریقہ کار کے تحت ٹرینوں کو آوٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے تحت 11 ٹرینوں کی بولی کی بجائے اوپن نیلامی کی جائے گی۔
محکمہ ریلوے کی جانب سے ٹرینوں کو آوٹ سورس کرنے کےعمل میں شفافیت لانے کے لئے ٹرینوں کو بڈز کی بجائے اوپن نیلام کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اس فیصلے کے تحت 11 ٹرینوں کی اوپن نیلامی کے لئے محکمہ ریلوے کی جانب سے اشتہار بھی جاری کردیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ نیلام کی جانے والی ٹرینوں میں فرید ایکسپریس، میانوالی ایکسپریس اور فیض احمد فیض پسنجر ٹرین بھی شامل ہے۔
فضائی آلودگی کا وبال، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں پھر سرفہرست
واضح رہے کہ ٹرینوں کی اوپن نیلامی 20 نومبر کو کی جائے گی۔