کراچی (اسٹاف رپورٹر) پورے سندھ خاص طور پر بالائی سندھ میں بدامنی، ڈاکو راج اور اغوا برائے تاوان کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے خلاف اور امن کی بحالی کے لیے سیاسی جماعتوں وکلااور سول سوسائٹی پر مشتمل بحالی امن ایکشن کمیٹی کی اپیل پر 28 جنوری بروز منگل
جماعت اسلامی کی جانب سے کندھ کوٹ، سکھر، شکارپور، جیکب آباد، لاڑکانہ، دادو، خیرپور، قنبرشہدادکوٹ، نوشہرہ فیروز کے ایس ایس پیز ہیڈکوارٹر ز کے سامنے دھرنے دیے گئے۔احتجاجی مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھارکھے تھے جن پر امن کھپے امن کھپے، امن کی نگری بس امن چاہی ہے،حکمرانوں امن بحال کرو یا کرسی چھوڑدو کے نعرے درج تھے۔ کندھ کوٹ میں گھنٹہ گھر چوک تاایس ایس پی آفس تک امن ریلی نکالی گئی، ایس ایس پی آفس کے سامنے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے کہا کہ جماعت اسلامی روز اول سے کندھ کوٹ کشمور میں امن امان کی بحالی اور ڈاکو راج کے خلاف جدوجہد میں شامل رہی ہے، ہماری جماعت کے سابق امیر سراج الحق اور موجودہ امیر حافظ نعیم الرحمن کندھ کوٹ میں امن و امان کی بحالی کے لیے منعقدہ دھرنے اور مظاہروں میں شامل ہوئے جبکہ مقامی قیادت بھی تمام جماعتوں پر مشتمل امن کمیٹی میں شامل ہو کر ہر احتجاج اور مظاہرے میں صف اول کے سپاہی کا کردار ادا کیا ہے۔ سندھ صوبہ جو ولیوں، بزرگوں اور درویشوں کی سرزمین کہلاتی تھی آج وہاں کرپٹ اور نااہل حکمرانوں کی بدترین حکمرانی کی وجہ سے ظلم اور ناانصافی کا دور اپنے عروج پر ہے، عوام کوظالم وڈیرہ شاہی اور کرپٹ حکمرانوں سے نجات دلانے کے لیے ہمیں اپنی جان دینی پڑی تو دیں گے، خون بہانا پڑا تو بہائیں گے، حکمرانوں نے سندھ کے عوام کو تحفظ فراہم اور ڈاکوؤں کو کیفرکردار تک نہ پہنچایا تو سندھ کی تمام جماعتیں ملکر وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنا دیں گے اور اس وقت تک نہیں اٹھیں گے جب تک سندھ میں امن و امان کی بحالی کا وعدہ پورا نہیں ہوتا۔ اس موقع پر ضلعی امیر غلام مصطفی میرانی، ایس یو پی رہنما ظریت بجارانی، اکرم باجکانی اور مولانا رفیع الدین چنا نے بھی خطاب کیا۔ جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ممتاز حسین سہتو نے نوشہرہ فیروز میں منعقدہ دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے اپر سندھ بدامنی کی آگ میں جل رہا ہے۔ ہمارے بچے، خواتین، بزرگ اور صحافی بھی ڈاکوؤں کے ظلم سے محفوظ نہیں ہیں، اقلیتی برادری عدم تحفظ کا شکار ہونے کی وجہ سے اپنے آباواجداد کی دھرتی کو چھوڑ کر ہجرت کرنے پر مجبور ہے۔عوام اور سیاسی جماعتوں کے بار بار احتجاج، سڑکیں بند کرنے کے باوجود حکومت اور ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ جماعت اسلامی سندھ میں امن، پانی اور سندھ کے وسائل کے تحفظ کے لیے پرامن اور جمہوری جدوجہد جاری رکھے گی۔ ضلعی امیر نعیم احمد کمبوہ، مولانا ہاشم لاشاری، شبیر خانزادہ ایڈووکیٹ نے بھی خطاب کیا۔ لاڑکانہ میں ایس ایس پی آفس کے سامنے منعقدہ دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے سندھ کے نائب امیر حافظ نصراللہ چنا نے کہا کہ سندھ کی بربادی، بدامنی اور پانی پر ڈاکے سے لے کر ڈاکو راج تک پیپلز پارٹی برابر کی شریک ہے کیونکہ کچے کے ڈاکوؤں کو پکے کے ڈاکوؤں کی مکمل حمایت حاصل ہے، اپر سندھ کے ہر ضلع میں لوگ اغوا کیے گئے ہیں اور سندھ کو بدامنی اور جرائم کا گڑ بنا دیا گیا ہے، حکمران پارٹی امن و امان کی بحالی کے لیے سنجیدہ نہیں ہے، وقت آ گیا ہے کہ اب سندھ کی تمام سیاسی، مذہبی اور سول سوسائٹی کی تنظیمیں ساتھ مل کر امن کی بحالی اور ڈاکو راج کے خاتمے کے لیے مشترکہ جدوجہد کریں تاکہ حکمرانوں کو عوام کے تحفظ کے لیے مجبور کیا جاسکے۔اس موقع پرضلعی امیر ایڈووکیٹ نادر علی کھوسو، جے یو آئی رہنما محبت کھوڑو، ایم ڈبلیو ایم کے ممتاز میمن، جے یو پی کے حافظ ممتاز کولاچی نے بھی خطاب کیا۔ سکھر میں جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکرٹری محمد یوسف نے ایس ایس پی آفس کے سامنے منعقدہ دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹکی، شکارپور، کندھ کوٹ کشمور، جیکب آباد اضلاع کی 72 لاکھ آبادی مجرموں کے ہاتھوں یرغمال ہے، صوبہ سندھ جو صدیوں سے پرامن اور محبت کی سر زمین رہا ہے آج اس سرزمین کو کچھ مخصوص قوتوں نے بدامنی کی آگ میں پھینک دیا ہے جن کے خلاف مزاحمت اور اپنی نسلوں کے تحفظ کے لیے ہمیں اب عملی میدان میں آنا ہوگا کیوں کہ یہ ہماری نسلوں کی بقا کی بات ہے۔اس موقع پرضلعی امیر زبیر حفیظ شیخ اور ایڈووکیٹ سلطان لاشاری نے بھی خطاب کیا۔ جماعت اسلامی سندھ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری علامہ حزب اللہ جکھرو نے جیکب آباد میں ایس ایس پی آفس کے باہر منعقدہ دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں پیپلزپارٹی حکومت اور سرداری نظام کے مکروہ گٹھ جوڑ نے عوام کی زندگی کو جہنم میں تبدیل کردیا ہے، ڈاکو راج اور اغوا انڈسٹری کے فروغ میں پیپلزپارٹی کے مقامی وڈیرے بھی شریک ہیں جن کا احتساب کیے بغیر امن و امان کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ اس موقع پر ضلعی امیر ابو بکر سومرو، حاجی دیدار لاشاری نے بھی خطاب کیا۔ دریں اثنا شکارپور میں امدد اللہ بجارانی، عبدالسمیع بھٹی، خیرپور میں صوبائی نائب امیر پروفیسر نظام الدین میمن، ضلعی امیر امتیاز حسین سہتو، دادو میں ضلعی امیر عبدالرحمن مینگریو، محمد موسیٰ ببر، امتیاز چانڈیو کی قیادت میں دھرنے دیے گئے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: منعقدہ دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی سندھ ایس ایس پی ا فس کے نے بھی خطاب کیا امان کی بحالی کندھ کوٹ کے سامنے ڈاکو راج سندھ کے ڈاکوو ں کے لیے

پڑھیں:

پہلگام حملہ، بھارتی اقدامات کیخلاف آزاد کشمیر میں متعدد احتجاجی مظاہرے

آزادی چوک میں احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کی معیشت کو تباہ کرنے کے لیے پہلے بھی کوشش کرتا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پہلگام میں دہشت گردی کے واقعے کے بعد آزاد کشمیر میں بھارتی اقدامات کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔ آزادی چوک میں احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کی معیشت کو تباہ کرنے کے لیے پہلے بھی کوشش کرتا رہا ہے۔ جماعتِ اسلامی کے سیکریٹری اطلاعات نے میرپور میں ریلی سے خطاب کے دوران کہا کہ پہلگام کی کارروائی بھارت کا اپنا منصوبہ ہے، پاکستان امن کا خواہاں، بھارت خطے کے امن کو داؤ پر لگا رہا ہے۔ لائن آف کنٹرول پر بھی پاک فوج کے حق میں اور بھارت کے خلاف ریلی نکالی گئی۔ دوسری جانب وادی لیپہ کے مین بازار لیپہ سے عدالت چوک تک شہریوں نے ریلی نکالی گئی۔ آزاد کشمیر کے علاقے ہٹیاں بالا میں بھی پاک فوج کی حمایت میں اظہار یکجہتی ریلی نکالی گئی، ہٹیاں بالا  کے ضلعی ہیڈکوارٹر، چناری اور چکوٹھی میں الگ الگ ریلیاں نکالی گئیں۔ ریلی کے شرکاء کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نھارت کی ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • گھوٹکی: کینال منصوبے کیخلاف قومی شاہراہ پر 2 دھرنے جاری
  • پہلگام حملہ، بھارتی اقدامات کیخلاف آزاد کشمیر میں متعدد احتجاجی مظاہرے
  • ںہروں کا مسئلہ حل، دھرنے ختم کیے جائیں، وزیر اعلیٰ سندھ
  • پہلگام حملہ: بھارتی اقدامات کیخلاف آزاد کشمیر میں متعدد احتجاجی مظاہرے
  • کراچی: متنازع نہروں کیخلاف وکلاء کا احتجاج آج بھی جاری
  • کینال تنازع پر دھرنے سے سندھ میں کنٹینرز پھنس گئے، اشیائے ضرورت کی قلت کا خدشہ
  • نہروں کے مسئلے پر بات ہمارے ہاتھ سے نکلی تو ہر قسم کی کال دیں گے ،وزیراعلیٰ سندھ
  • سینٹر فار انٹرنیشنل سٹریٹجک سٹڈیز کے زیر اہتمام 2 روزہ بین الاقوامی کانفرنس ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کا خطاب
  • متنازعہ کینال منصوبے کیخلاف دھرنے، پنجاب اور سندھ میں پٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ
  • متنازع کینالز پر اندرون سندھ میں احتجاج ، دھرنے جاری، تجارتی سرگرمیاںشدید متاثر